اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔9فروری سے 13فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9فروری سے ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے۔ پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہو گی۔
