تازہ تر ین

جنوبی پنجاب کیلئے۔۔خادم پنجاب کی صحت دوست پالیسزخادم پنجاب کا خواب صحت مند جنوبی پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ نیوز)خادم پنجاب کی صحت دوست پالیسیز کے پیش نظر جنوبی پنجاب میں 1399ملین روپے کی لاگت سے 150بستروں پر مشتمل ملتان انٹیٹیوٹ آ ف کڈنی ڈیزیزز بہاولپور بائی پاس، ملتان کے قریب مظفر گڑھ روڈ پر واقع گردے کی بیماریوں کی دیکھ بھال کیلئے تعمیر کیا گیا ہے MIKD پنجاب حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اورمکمل طور پر فنڈ ہسپتال ہے MIKD نے جنوبی پنجاب میں بہترین صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی میں بہت کم عرصہ وقت میں ایک بلند مقام حاصل کر لیا ہے یہ اپنے فلٹر اور مشاورتی کلینک کے ساتھ 7 /24 مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔کلینکل لیبارٹری اور ریڈیالوجی محکموں میں تازہ ترین آلات شامل کئے گئے ہیں جن میں 64 سی ٹی اسکین مشینیں شامل ہیں۔ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے انتظامی مور کا جائزہ لیا جائے تو لیبارٹری: فی دن 675 ٹیسٹ ،الٹراسانڈ: 70 سے 80 مریض فی دن ،ایکس رے: 60 سے 70 مریض فی دن ،سی ٹی اسکین: 12 سے 15 مریض روزانہ اوردیگر ریڈ یالوجی پراسیس: 15 مریض روزانہکی بنیاد پر لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہلیتھوٹراپسی ڈپارٹمنٹ کی بات کی جائے توجنوبی پنجاب میں MIKD کی لیتھوٹراپسی خدمات سب سے بہتر ہیں۔یہ تازہ ترین ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہیں۔نیفراولوجی وارڈ،یورالوجی وارڈ،انٹینسیو کئیریونٹ (آئی سی یو)،ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو)اور 4آپریشن تھیٹرز کی سہولت کے ساتھ یہ اعلی درجے کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جہاں ہر روز پانچ آپریشن کئے جاتے ہیں. پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں بھی شعبہ صحت کو لے کر بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چلڈرن ہسپتال لاہور کی سہولیات میں مزید اضافہ کرتے ہوے 150 بستروں کو شامل کیا گیا ہے جس پر 1929 ملین روپے لاگت آئی ہے ۔ 807 ملین روپے سے برن یونٹ، نشتر اسپتال، ملتان میں تعمیر کیا گیا ہے ۔411 ملین روپے کی لاگت سے شہباز شریف جنرل ہسپتال، ملتان،300 ملین کی لاگت سے ریجنل بلڈ سینٹر ، ملتان ،چلڈرن ہسپتال ، ملتان میں 150بیڈز کا اضافہ،150بیڈز پر مشتمل ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ذزیزز،نشتر ہسپتال ، ملتان میں عالمی معیار کا برن یونٹ ،گورنمنٹ شہباز شریف اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،ملتان بھی گوڈ گورننس کی بہترین مثال ہیں۔300بستروں پر مشتمل چلڈرن ہسپتال ملتان کا شمار بھی اس وقت جنوبی پنجاب کے جدیدہسپتالوں میں ہوتا ہے جوشہر کے دل میں واقع ہے اور پورے جنوبی پنجاب کے لئے شمال مغربی بلوچستان اور سندھ صوبے سمیت خدمات فراہم کر رہاہے جہاں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، پاتھولوجی ڈیپارٹمنٹ ، بلڈ بینک جیسے قابل ذکر محکمے موجود ہیں اورنرسنگ اور پیرامیڈکس کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ بچوں کے ڈاکٹرز اورسرجن کی ٹیمیں وقفے وقفے سے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے دستیاب ہیں جو مریضوں کو ہسپتال میں مربوط سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ جرمنی کے مالی تعاون کے ساتھ 323 ملین روپے کی لاگت ملتان اور بہاول پور کیلئے ریجنل بلڈ سینٹرز تعمیر کئے گئے ہیں۔ملتان اور بہاولپور میں پنجاب حکومت کے محفوظ بلڈٹرانسمیشن پروجیکٹ کے تحت دو ریجنل بلڈ سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کے 11 ہسپتالوں کو ان مراکز سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلے میں ایسے ہی مراکز لاہور اور فیصل آباد میں قائم کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسپتالوں میں محفوظ خون فراہم کیا جائے گا۔ملتان اور بہاولپور کے سینٹروں کی جانب سے ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کے چار لاکھ باشندوں کیلئے بلڈ بنک کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہے اور دونوں مراکز جدید ترین مشینری اور انتہائی قابل عمل عملے سے لیس بھی ہیں یقینایہ اقدامات حکومت پنجاب کی صحت دوست کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن کی بنا پر صوبہ بھر کے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain