اسلام آباد(ویب ڈیسک) از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگراس خبر میں صداقت ہے تو کوئی نہیں بچ پائے گا، سب کا نام ای سی ایل میں ڈالیں گے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے استفسار کیا کہ ‘ہمیں بتائیں ایگزیکٹ کا کیا معاملہ ہے، پہلے بھی شور اٹھا تھا، دفاتر کوسیل کرکے دستاویزات قبضے میں لی گئیں، اب یہ معاملہ دوبارہ نمایاں ہو رہا ہے، اگر یہ درست ہے تو بتا دیں، ملک کی بدنامی ہورہی ہے’۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘اگر یہ واقعہ نہیں ہوا تو جو مہم چلا رہے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہوگا، لیکن اگر جعلی ڈگریوں کی خبر میں صداقت ہے تو کوئی نہیں بچ پائے گا’۔