لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں نے سینٹ الیکشن میں متوقع نشستوں پر کامیابی کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔ تمام وفاقی و صوبائی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو عمرہ سمیت بیرون ممالک کے دورے کیلئے تین مارچ کے بعد جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سینٹ الیکشن کے لیے جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے تا ہم حکمران جماعت، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔
