تازہ تر ین

بختاور بھٹو نے بیگم عابدہ حسین بارے انتہائی اقدام اُٹھا لیا ،مقتدر حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بختاور بھٹو زرداری نے سیدہ عابدہ حسین کو اپنی کتاب “Special Star – Benazir Bhutto’s Story” پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے واضح کیا گیا کہ یہ کتاب اس جھوٹے دعوے سے شروع کی گئی ہے کہ اس کی مصنفہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دوست تھیں جو کہ قطعی غلط ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے ۔ نوٹس سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بھیجا ہے۔ یہاں پیپلز سیکرٹریٹ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ نوٹس کتاب کی پبلشر ڈائریکٹر ، پرنٹرز اور کراچی لیٹریری فیسٹیول کی ڈائریکٹر ، ریجنل سیلز ڈائریکٹر ساﺅتھ اور کراچی لیٹریری فیسٹیول کے بانی کو بھی بھیجوائے گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے مطابق عابدہ سید اور دیگر کو یہ نوٹسز اس کتاب میں جھوٹے، غیرمصدقہ اور ذاتی عناد کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات پر بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان سب لوگوں نے غیرذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی تحریر لکھی اور شائع کی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، ان کی سیاسی پارٹی اور سیاست پر کیچڑ اچھالا جائے۔ یہ تحریر بغیر کسی تحقیق کے لکھی گئی ہے اور یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے خاندان کے خلاف ہے۔ اس تحریر کو لکھتے وقت کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی اور حقائق جاننے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔ اس کتاب کے پرنٹر اور پبلشرنے بھی اس بات کا قطعی خیال نہیں رکھا کہ وہ اسے مارکیٹ میں لاتے وقت اس میں دئیے گئے مواد کی تحقیق کر لیتے اس لئے ذہنی تکلیف، ہراساں کرنے اور ہتک عزت کے لئے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کتاب کی پبلشر اور پرنٹر کراچی لیٹریری فیسٹیول کی ڈائریکٹر ہیں اوراس کتاب کی رونمائی9فروری 2018ءکو کراچی لیٹریری فیسٹیول میں کرنا چاہتی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain