لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر پارلیمانی مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پاکستان جماعتوں کا سینٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے۔ تینوں بڑی پارلیمانی جماعتوں نے سینٹ میں اپنی بالادستی کیلئے بااثر سیاسی گھرانوں کے افراد ، وفادار پارٹی کارکنوں، تجربہ کار پارلیمنٹرین اور ارب پتی خاندانوں کے افراد کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام پارلیمانی جماعتوں نے بڑی سیاسی قد آور شخصیات کی جگہ اکثر نئے چہروں کو سینٹ کمے ٹکٹ سے نوازا ہے جبکہ چالیس کے لگ بھگ امیدوار پہلی بار سینٹ کے رکن منتخب ہوں گے۔ کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) ، اے این پی، جمعیت العلماءاسلام اور جماعت اسلامی نئے امیدواروں کی اکثریت کو نامزد کیا ہے۔ صرف دو سینٹر پی ٹی آئی کے محمد اعظم سواتی اور جے یو آئی (ف) کے طلحہ محمود کو سینٹ میں قسمت آزمائی کا دوبارہ موقع دیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے پی کے میں اپنا وجود منوانے کیلئے پیپلزپارٹی کی سینٹر روبینہ خالد کو انتخابی میدان میں اتارنا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے اور پنجاب میں بااثر اور ارب پتی افراد کو سینٹ کا ٹکٹ دیا ہے جن میں سردار ایوب آفریدی، خیال زمان ، فدا محمد خاں، رانا فیصل جاوید، لطیف یوسفزئی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹر شاہد خاں کی جگہ سری کوٹ (ہری پور) کے بااثر مذہبی و سیاسی گھرانے کے پیر صابر شاہ کو سینٹ میں قسمت آزمائی کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔ جمعیت العلماءاسلام نے سینٹر طلحہ محمود کی جگہ صوبائی امیر مولانا گل نصیب کو پہلے نمبر پراور طلحہ محمود کو دوسرے نمبر پر ٹکٹ دیا ہے۔ ان کے علاوہ شیخ یعقوب اور نعیمہ کشور کو بھی سینٹ کا ٹکٹ دیا ہے ان میں جے یو آئی کے صرف ایک امیدوار سینٹر بننے کا امکان ہے۔ اے این پی کے مسحور خٹک اور بیگم شگفتہ بننے کا امکان ہے۔ ان میں جے یو آئی کے صرف ایک امیدوار سینٹر بننے کا امکان ہے۔ پرانے چہرے الیاس خاں بلور، زاہد علی خاں، شاہی سید اور باز محمد خاں سینٹ سے آﺅٹ ہو جائیں گے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر، احمد حسن اور حاجی سیف اللہ بنگش (مرحوم) کے سینٹ سے آﺅٹ ہونے پر ان کی جگہ پاکستان تحریک انصاف کے نئے ارکان کے سینٹ میں آنے کے قوی امکانات ہیں۔ پی ٹی آئی نے سینٹ انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ حوالے کردیئے جس کے بعد اعظم سواتی، خیال زمان، ایوب آفریدی، فدا محمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے ہیں جبکہ فیصل جاوید، ڈاکٹر مہر تاج اور عبدالطیف یوسفزئی کو آج ٹکٹ حوالے کیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں تین مارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات کیلئے مجموعی طور پر سات امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کیے تھے۔
