تازہ تر ین

کیپٹن (ر) صفدر کے بعد نواز شریف کا اپنے دوسرے داماد بارے تہلکہ خیز اقدام

سلام آباد (ویب ڈیسک ) مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے چھوٹے داماد علی ڈار کو بھی سیاست میں لانچ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم ان کی لانچنگ ان کے والد اسحاق ڈار کو درپیش قانونی پیچیدگیوں کے حل نہ ہونے کی صورت میں کی جائے گی۔مقامی اخبار ڈان نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خود ساختہ جلاوطن اسحاق ڈار سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی لیڈر شپ کی پہلی ترجیح ہیں تاہم لیڈر شپ نے ان کے پیپرز کی سکروٹنی کے وقت پیش آنے والے قانونی و تکنیکی پہلوں کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسحاق ڈار کے بیٹے اور نواز شریف کے چھوٹے داماد علی ڈار کو بھی کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے کہا جائے گا۔اسحاق ڈارجو کہ ان دنوں لندن میں اپنا علاج کر ارہے ہیں کو احتساب عدالت نے گزشتہ سال دسمبر میں مفرور ملزم قرار دیا تھا۔ ان پر نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائرکر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی طرف سے ڈاکٹر آصف کرمانی، سعود مجید، ہارون اختر، تہمینہ دولتانہ، مشاہد حسین سید، طارق فاطمی، کامران مائیکل، پیر صابر شاہ، ظفردھاندلہ اور نزہت صادق کو حتمی امیدوار کے طور پر فائنل کیا گیا ہے تاہم نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی امیدواروں کے ناموں کااعلان کریں گے۔چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق نے تصدیق کی ہے کہ اسحاق ڈار کا نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہے۔ ’ ہم نے پارٹی کی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار کا ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری نہیں ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کو پنجاب میں سینیٹ کیلئے 114 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain