لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چاہے وہ صدر پاکستان ہو یا پھر وزیراعظم ،اگر کوئی بات پکڑی گئی تو ایسے ایسے تبصرے پڑھنے کو ملتے ہیں جو کہ اخلاقیات سے کئی درجے گرے ہوئے ہوتے ہیں اور ایسا ہی کچھ مریم نواز کے ساتھ بھی کیا گیا ،مریم نواز کی جب پیلے رنگ کے سوٹ میں تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو ہنگامہ برپا ہو گیا اورسوشل میڈیاپر ان کے مخالفین نے انہیں ’ٹیکسی ‘کہہ کر مخاطب کرنا شروع کر دیا جو کہ ایک انتہائی شرمناک بات ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں گالیوں کا عنصر تو پہلے ہی بہت پروان چڑھ چکاہے جس کا نظارہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے درمیان ایک دوسرے پر جملے کستے ہوئے کیا جا سکتاہے ،اس کی سب سے بڑی مثال حال ہی میں فواد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ بیان بھی ہے جس میں انہوں نے ن لیگ کی سیاست کو ’ہیرا منڈی ‘سے تشبیہ دی تاہم یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں بلکہ دونوں پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے کی نجی زندگی پر بھی خوب تبصرے کیے جاتے ہیں۔اپنے لیڈرز اور رہنماﺅں کو دیکھ کر کارکنان بھی کیا سیاسی تربیت حاصل کریں گے ؟وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقبل میں سیاست کا حصہ بنیں گے۔
