تازہ تر ین

شاہد خاقان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 فروری کو کیس کی سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایل این جی سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔ شیخ رشید احمد خان کی جانب سے سپریم کورٹ میںدائر کی درخواست میں ایل این جی معاہد کو کالعدم اور شاہد خاقان عباسی کو بدیانت قرار دے کر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی شیخ رشید نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایل این جی کے معاہدہ میں قوانین کو مدنظر نہیں رکھا گیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایل این جی معاہدہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا، معاہدہ کے تحت ایک نجی کمپنی کو یومیہ 27ملین ادا کرنے ہونگے، سوئی سدرن کے ایم ڈی کو رینٹل معاہدہ کرنے کے لیے اس وقت کے وزیر پٹرولیم پر دباو¿ ڈالا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے لیے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر بھی دباو¿ ڈالا گیا اور انکار پر نیا ایم ڈی شاہد اسلام کا تقرر کیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی معاہدہ کے ذریعہ پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، قطری کمپنی پاکستان کو ایل این جی 2015 سے سپلائی کر رہی ہے، پی ایس او ویب سائٹ پر جاری معاہدہ پر عمل درآمد 8 فروری 2016 سے ہوا، درخواست سوال اٹھتا ہے جون 2015 سے جنوری 2016 تک قیمتیں کیا تھیں، درخواست معاہدہ کے بغیر ایل این جی کی برآمد خلاف قانون ہے، خلاف قانون سپلائی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایمانداری پر شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے، عدالت اس معاملے کو بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کرے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بدیانت قرار دے کر آرٹیکل 62-63 کے تحت نااہل کیا جائے اور معاہدہ کے ذریعہ لوٹی ہوئی رقم اور بنائے گئے اثاثے ضبط کیے جائیں، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اہل اور ایماندار شخص کو چیئرمین اوگرا تعینات کرے اور چیئرمین نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید احمد کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت بارہ فروری کو کرے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain