تازہ تر ین

شاہد خاقان عباسی کی سیاست میں انٹری کی وجہ سامنے آگئی ،خاتون اول کی دلچسپ گفتگو

اسلام آباد(نیا اخبار رپورٹ)خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اوجڑی کیمپ کا سانحہ ہمارے لئے بہت بڑا تھا جس نے ہماری زندگی بدل دی،میرے سسر چاہتے تھے کہ ان کا بڑا بیٹا سیاست میں آئے لیکن اس حادثے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو آنا پڑا، وزیر اعظم کو سبزیاں پسند ہیں، غصہ نہیں آتا۔خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئیں ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسر چاہتے تھے کہ ان کا بڑا بیٹا سیاست میں آئے لیکن اس حادثے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو آنا پڑا۔انہوں نے بتایاکہ شاہد خاقان عباسی بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں ،کھانے میں انہیں کسی بھی قسم کا گوشت پسند نہیں، وہ دالیں اور سبزیاں زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ ان کی پسندیدہ سبزی بھنڈی ہے۔گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کے حوالے سے اہلیہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گھرکے کسی بھی کام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ان کے پاس تو وقت نہیں ہوتا لیکن اگر انہوں نے کہیں جانا ہوتو وہ اپنی پیکنگ خود ہی کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اسی سانحہ کے باعث سیاست میں آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain