دبئی (شوبز ڈیسک) رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوانز، اور اسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم ایونجرز انفیٹی وارکی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔2012 کی دی ایونجرز اور 2015 کی دی ایج آف الٹرون کے اس پریکوئل کی ہدایت کاری انتھونی روسو اور جوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے۔ اس فلم میں رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ وِن ڈیزل، ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا، کرس پریٹ، بریڈلے کوپر، ٹام ہیڈلسن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور، گارڈیئنز، کوئک سلور، دی ہلک، بلیک وڈو، ہاک آئی، نک فیوری، اسکارلٹ وِچ اور دیگر اسے روکنے کے لیے اس کا سامنا کریں گے۔