راولپنڈی (آئی این پی) کراچی ریجن نے اسلام آباد ریجن کو شکست دیکر ریجنل ون ڈے کپ کا ٹائٹل اپنے انام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں کراچی نے 348رنز کا مشکل ہدف فواد عالم اور دانش عزیز کی شاندار بلے بازی کی بدولت49.3اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔کراچی کی جانب سے فواد عالم 149 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ دانش عزیز86رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔میچ میں کراچی ریجن کے فواد عالم کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ریجنل ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آبادریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر347رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے بابر اعظم نے105،شاہد یوسف96،کپتان شان مسعود نے51،عابد علی37،فیضان ریاض 27اورسعد علی نے26رنز سکور کئے۔کراچی ریجن کی جانب سے محمد اصغر،اسد شفیق، دانش عزیز اور ضیا ءالحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں 348رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی ریجن کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور کراچی کی پہلی وکٹ 21رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب خرم منظور7رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کراچی کی دوسری وکٹ 38رنز کے مجموعی سکور پر گری گر گئی،143رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کی 4وکٹیں گر چکی تھی مگر فواد عالم اور دانش عزیز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کراچی نے 348رنز کا مشکل ہدف49.3اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔کراچی کی جانب سے فواد عالم 149 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ دانش عزیز86رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔میچ میں کراچی ریجن کے فواد عالم کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2018/02/islam.jpg)