تازہ تر ین

فل ڈریس ریہرسل ، غیر ملکی مبصرین انتظامات سے مطمئن

کراچی(این این آئی)غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران غیرملکی سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے کہا کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جبکہ فائنل کےلئے سیکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔رگ ڈیکاسن نے کہا کہ پی ایس ایل کےلئے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔خیال رہے کہ ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجیں گے۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک غیرملکی کھلاڑیوں کو لانے کی مشق کی گئی۔ اتوار کو پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکاروں نے فل ڈریس ریہرسل میں حصہ لیا جبکہ اس موقع پر سوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹاو¿ن سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والے تمام راستے بند کیے گئے۔نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فل ڈریس ریہرسل کی نگرانی بھی کی گئی۔ تربیتی مشق کے دوران کسی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موبائل ہسپتال بھی موجود رہی جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain