تازہ تر ین

بابر اعظم نے رمیز راجہ کا ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی (بی این پی ) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی ون ڈے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی کیخلاف بابر اعظم 136 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 16ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 15، 15سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ اور محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لسٹ اے کرکٹ میں سعید انور26سنچریوں کے ساتھ پہلے ملکی بلے باز ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain