ملتان (خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹر صہیب مقصود ایم ایس سی نفسیات حرا کو مل کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، آج مہندی کل بارات اور پرسوں ولیمہ ہو گا۔ نکاح کی تقریب گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں ادا کی گئی نکاح محمد رمضان ضیا الباروی نے پڑھایا، نکاح نامہ میں صہیب کی طرف سے حق مہر 50 ہزار درج کیا گیا، تقریب میں دونون خاندانوں کے صرف قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب اور حرا کو مل نے کہا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے۔ حرا نے کہا کہ صہیب کی وجہ سے ایب کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے صہیب نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون تھا لیکن محبت پر صرف بیوی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی خوشی اور پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خوشی برابر ہے۔ صہیب کے والد مقصود کی جگہ نکاح خواں نے نام مسعود لکھ دیا تھا۔