کراچی(آئی این پی) شنیرا اکرم نے اپنے اتوار کے دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور سپیشل اولمپک اور خصوصی بچوں کی حمایت کیلئے میراتھن ریس میں شرکت کی ۔آج اکرم فانڈیشن کی جانب سے معین خان کرکٹ اکیڈمی میں رن واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شنیرا اکرم نے خاص طور پر شرکت کی ۔
واک کا مقصد فنڈز جمع کرنا اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں سپیشل کمیونٹی بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔بعدازاں شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکانٹ پر شیئر کی جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شنیرا اکرم سابق کپتان وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔