تازہ تر ین

مصباح کی زیر قیادت جیت کا عزم لیے اسلام آباد یونائیٹڈ دبئی پہنچ گئی

دبئی( آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جیت کا عزم لیے دبئی پہنچ گئی۔مصباح الحق کی زیرقیادت اسلام آباد یونائیٹڈ دبئی میں واقع آئیسی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں شریک ہونے والی نئی فرنچائزملتان سلطانزسے پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، محمد حسنین انجرڈ ہونے کے سبب پی ایس ایل 3 انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے، فرنچائز نے ان کی جگہ اب کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی میں منعقدہ پریکٹس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بھرپور بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے 291 کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، جس میں آصف علی کی برق رفتار سنچری نمایاں رہی تھی، انھوں نے 126رنزاسکورکیے جبکہ افتخاراحمد بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے تھے، صاحبزاہ فرحان نے 44رنز اسکورکیے، یہ مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 59رنز سے جیت لیا تھا۔#/s#

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain