دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وکٹ کیلئے بیٹنگ اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ کارکردگی کے ذریعے بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس باﺅلنگ بھی ہے اور بیٹنگ بھی ہے، میچ کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ آئے ہیں۔ کراچی کنگز ٹیم کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جو ڈینلی، خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، محمد رضوان، شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان جونیئر اور ٹیمل ملز شامل ہیں۔
