دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے دوسرے روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے پاک فوج کی ایسی شخصیت سٹیڈیم میں پہنچ گئی کہ دیکھنے والے خوشی سے اچھل پڑے اور تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہیں اور کراچی کنگز کے سٹینڈز میں معروف صحافی حامد میر اور کاشف عباسی کیساتھ بیٹھے ہیں جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد اور پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کے موقع پر پاک فوج نے سیکیورٹی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی کوششوں کے باعث ہی پرامن طریقے سے میچوں کا انعقاد ہو سکا۔
