Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی
    • شہباز شریف نے امریکا اور ایران امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل کے گھر آنے سے اچھی اور کوئی بات نہیں، ماہرہ خان

    By Daily Khabrainفروری 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز پاکستان میں ہونےسے اچھی اور کوئی بات نہیں۔پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کا گلیمر سے بھرپور ایسا ایونٹ بن چکا ہے جس کے سحر میں عام شائقین سے لے کرشوبزستارے تک جکڑے نظر ا?تے ہیں۔ دبئی میں جاری پی ایس ایل 3 صرف پاکستانی ایونٹ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایونٹ کا درجہ اختیار کرچکا ہے جسے بیرون ممالک بھی بڑی کوریج دی جارہی ہے۔ پی ایس ایل 3 کا ایونٹ پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، نیلم منیر، احسن خان، مایا علی، فواد خان، عدنان صدیقی وغیرہ کی شمولیت کے بعد گزشتہ دونوں ایونٹس کے مقابلےمیں زیادہ گلیمرس اوربڑا ایونٹ بن چکا ہے۔پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر اور پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان سے جب پی ایس ایل کے حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے اس حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ اس سے پہلے ا?پ اس طرح کے کسی ایونٹ کا حصہ بنی ہیں تو انہوں نے کہا نہیں اس سے پہلے میں کبھی اس طرح کے ایونٹ کا حصہ نہیں بنی۔پاکستانی ایونٹ ہونے کے باوجود پہلےسیزن سے پی ایس ایل دبئی میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ برس پی ایس ایل2 فائنل کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی اور اس بار پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اس کے باوجود پی ایس ایل 3 کے زیادہ تر میچز دبئی میں ہورہے ہیں جس کے باعث یہ ایونٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے، کیا لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے ماہرہ خان متفق ہیں؟ اس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا ”پی ایس ایل کے گھر ا?نے سےاچھی اور کوئی بات نہیں“ اوراس سے بہتر کچھ نہیں کہ ہمارے اسٹیڈیم بھرے رہیں۔ تاہم ماہرہ خان نے کہا دبئی میں بھی پی ایس ایل کا انعقاد خوش ا?ئند ہے، دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین پی ایس ایل ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے دبئی کا رخ کررہے ہیں، میرے نزدیک یہ بہت اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماہرہ خان نے ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئےپی ایس ایل3 کا حصہ بننے کی اطلاع دی تھی، ماہرہ خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی پشاور زلمی کے سپورٹر اوربرانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.