اسماءسے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار ،آئی جی کے پی کے کا بڑا دعوی

مردان (ویب ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ ننھی اسمائکا قاتل اس کا 15 سالہ کزن محمد نبی تھا، جو اسی گلی میں رہتا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا۔ دکان پر بچی کو اکیلا دیکھ کر وہ اسے گنے کے کھیتوں میں لے گیا اور اپنا مکروہ کام انجام دیا۔فصیلات کے مطابق بدھ کے روز آر پی او مردان اور آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ننھی اسماء کے قتل کا کیس 25 دن بعد حل کرلیا ہے، بچی کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا پندرہ سالہ کزن محمد نبی ہے، جو اسی گلی میں رہتا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے موجود تھا۔پولیس افسران کے مطابق گزشتہ رات ملزم نے پولیس کے سامنے آپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے کیوں قتل کیا اور کیسے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 15 سال ہے، ملزم بچی کو گنے کے کھیت میں لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا

 

سینٹ الیکشن 40نئے 12پرانے چہروں کیلئے خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر پارلیمانی مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پاکستان جماعتوں کا سینٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے۔ تینوں بڑی پارلیمانی جماعتوں نے سینٹ میں اپنی بالادستی کیلئے بااثر سیاسی گھرانوں کے افراد ، وفادار پارٹی کارکنوں، تجربہ کار پارلیمنٹرین اور ارب پتی خاندانوں کے افراد کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام پارلیمانی جماعتوں نے بڑی سیاسی قد آور شخصیات کی جگہ اکثر نئے چہروں کو سینٹ کمے ٹکٹ سے نوازا ہے جبکہ چالیس کے لگ بھگ امیدوار پہلی بار سینٹ کے رکن منتخب ہوں گے۔ کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) ، اے این پی، جمعیت العلماءاسلام اور جماعت اسلامی نئے امیدواروں کی اکثریت کو نامزد کیا ہے۔ صرف دو سینٹر پی ٹی آئی کے محمد اعظم سواتی اور جے یو آئی (ف) کے طلحہ محمود کو سینٹ میں قسمت آزمائی کا دوبارہ موقع دیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے پی کے میں اپنا وجود منوانے کیلئے پیپلزپارٹی کی سینٹر روبینہ خالد کو انتخابی میدان میں اتارنا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے اور پنجاب میں بااثر اور ارب پتی افراد کو سینٹ کا ٹکٹ دیا ہے جن میں سردار ایوب آفریدی، خیال زمان ، فدا محمد خاں، رانا فیصل جاوید، لطیف یوسفزئی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹر شاہد خاں کی جگہ سری کوٹ (ہری پور) کے بااثر مذہبی و سیاسی گھرانے کے پیر صابر شاہ کو سینٹ میں قسمت آزمائی کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔ جمعیت العلماءاسلام نے سینٹر طلحہ محمود کی جگہ صوبائی امیر مولانا گل نصیب کو پہلے نمبر پراور طلحہ محمود کو دوسرے نمبر پر ٹکٹ دیا ہے۔ ان کے علاوہ شیخ یعقوب اور نعیمہ کشور کو بھی سینٹ کا ٹکٹ دیا ہے ان میں جے یو آئی کے صرف ایک امیدوار سینٹر بننے کا امکان ہے۔ اے این پی کے مسحور خٹک اور بیگم شگفتہ بننے کا امکان ہے۔ ان میں جے یو آئی کے صرف ایک امیدوار سینٹر بننے کا امکان ہے۔ پرانے چہرے الیاس خاں بلور، زاہد علی خاں، شاہی سید اور باز محمد خاں سینٹ سے آﺅٹ ہو جائیں گے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر، احمد حسن اور حاجی سیف اللہ بنگش (مرحوم) کے سینٹ سے آﺅٹ ہونے پر ان کی جگہ پاکستان تحریک انصاف کے نئے ارکان کے سینٹ میں آنے کے قوی امکانات ہیں۔ پی ٹی آئی نے سینٹ انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ حوالے کردیئے جس کے بعد اعظم سواتی، خیال زمان، ایوب آفریدی، فدا محمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے ہیں جبکہ فیصل جاوید، ڈاکٹر مہر تاج اور عبدالطیف یوسفزئی کو آج ٹکٹ حوالے کیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں تین مارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات کیلئے مجموعی طور پر سات امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کیے تھے۔

بختاور بھٹو نے بیگم عابدہ حسین بارے انتہائی اقدام اُٹھا لیا ،مقتدر حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بختاور بھٹو زرداری نے سیدہ عابدہ حسین کو اپنی کتاب “Special Star – Benazir Bhutto’s Story” پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے واضح کیا گیا کہ یہ کتاب اس جھوٹے دعوے سے شروع کی گئی ہے کہ اس کی مصنفہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دوست تھیں جو کہ قطعی غلط ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے ۔ نوٹس سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بھیجا ہے۔ یہاں پیپلز سیکرٹریٹ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ نوٹس کتاب کی پبلشر ڈائریکٹر ، پرنٹرز اور کراچی لیٹریری فیسٹیول کی ڈائریکٹر ، ریجنل سیلز ڈائریکٹر ساﺅتھ اور کراچی لیٹریری فیسٹیول کے بانی کو بھی بھیجوائے گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے مطابق عابدہ سید اور دیگر کو یہ نوٹسز اس کتاب میں جھوٹے، غیرمصدقہ اور ذاتی عناد کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات پر بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان سب لوگوں نے غیرذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی تحریر لکھی اور شائع کی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، ان کی سیاسی پارٹی اور سیاست پر کیچڑ اچھالا جائے۔ یہ تحریر بغیر کسی تحقیق کے لکھی گئی ہے اور یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے خاندان کے خلاف ہے۔ اس تحریر کو لکھتے وقت کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی اور حقائق جاننے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔ اس کتاب کے پرنٹر اور پبلشرنے بھی اس بات کا قطعی خیال نہیں رکھا کہ وہ اسے مارکیٹ میں لاتے وقت اس میں دئیے گئے مواد کی تحقیق کر لیتے اس لئے ذہنی تکلیف، ہراساں کرنے اور ہتک عزت کے لئے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کتاب کی پبلشر اور پرنٹر کراچی لیٹریری فیسٹیول کی ڈائریکٹر ہیں اوراس کتاب کی رونمائی9فروری 2018ءکو کراچی لیٹریری فیسٹیول میں کرنا چاہتی ہیں۔

ٹرانسپر نسی انٹر نیشنل نے حقائق سے پردہ اٹھ گیا

لندن( بی بی سی ) دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف کام کرنے والی برطانوی تنظیم ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نئے اختیارات ملنے کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ اب برطانیہ میں غیر قانونی دولت سے خریدی گئی ہر جائیداد کی تحقیقات ہو سکیں گی۔بی بی سی اردو سروس کی طرف سے ٹرانس پیرنسی انٹرنیشل سے ای میل کے ذریعے لندن میں پاکستانی سیاست دانوں کی جائیدادوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ٹرانس پیرنسی کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی کہ اب ہر وہ جائیداد اور دولت جس کی وضاحت نہیں کی جا سکتی اس کے بارے میں برطانوی قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر سکیں گے۔

پاک امریکہ تعلقات میں سرد مہری , فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟

واشنگٹن (محسن ظہیر سے) وفاقی وزیر داخلہ وترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان، امریکہ تعلقات میں سرد مہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے ۔ امریکہ کو اتحاد اور اشتراک کی پالیسی کے ذریعہ ہی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کانگریس میں عالمی جیو پولیٹیکل خطرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سمٹتی دنیا میں اشتراک کے علاوہ تمام راستے انتشار کے راستے ہیں ۔ سیکیورٹی کے خطرات علاقائی نہیں رہے پوری دنیا کے لئے چیلنج ہیں ۔ دہشت گرد گروہ بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکے ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ عالمی اتحاد و اشتراک سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔احسن اقبال نے سیمینار سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60,000 جانوں کی قربانی اور 120 ارب ڈالر کے نقصان سے سب سے نمایاں ہے ۔ گذشتہ چار سالوں میں پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار ملین سرچ آپریشن ، 218727 کومبینگ آپریشن ، 16000 سے زائد اینٹیلی جنس آپریشنز کئے گئے ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کو فروغ دیا گیا ۔ تمام اداروں اور قوتوں کے اشتراک سے کامیابی ملی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے دنیا میں مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ افغانستان میں داعش کا مجمع ہونا علاقے کے لئے خطرہ ہے ۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں 45-70 فیصد علاقہ انتہا پسندوں کے قبضہ میں ہے ۔ڈرگ ٹریفک بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ پاکستان میں 3 ملین افغان مہاجرین ہیں ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کی آج تک قیمت ادا کر رہا ہے ۔ امریکہ اور یوروپین ممالک کی ذمہ داری ہے کہ امن کی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں ۔اقتصادی ترقی کے ذریعہ امن اور استحکام کو پائیدار بنایا جا سکتا ہے ۔سماجی اور اقتصادی ترقی کے ٹھوس پروگراموں کے ذریعہ اشتراک کیا جانا چاہئے۔

a

چودھریوں کا ایسا انسانیت سوز اقدام ،خبر نے دہشت پھیلا دی

اوکاڑہ(ویب ڈیسک): رینالہ خورد کے گاوں اسلام پورہ میں انسانیت سوزی کاافسوسناک واقعہ پیش آیاہے،بااثرافراد نے 15سالہ لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے گاو¿ں اسلام پورہ میں بااثرافراد نے انسانیت سوزی کی انتہاءکردی۔معمولی رنجش پر15سالہ لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینک دیاگیا۔جس سے لڑکے کاجسم بری طرح جھلس گیا۔شدید زخمی لڑکے بلال کوتشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیا۔بلال کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملزمان کیخلاف کاروائی کامطالبہ کردیاہے۔تاہم ابھی لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینکنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

20ہزار سود پر لے کر 50ہزار واپس کر دئیے مگر جان نہ چھُوٹی ،دھمکیوں سے شوہر بھی چل بسا ،ظلم کا شکار بیوہ کا خبریں ہیلپ لائن میں انکشاف

مریدکے (سید سرور بخار سے) سود خوروں سے کسی کی جان محفوظ نا عزت اور مال، بااثر سود خوروں کا بیوہ کے گھر پر جدید ہتھیاروں سے مسلح ہو کر دھاوا، چادر چار دیواری کی دھجیاں اڑا دیں، بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں، پولیس کی طرف سے سود خوروں کیخلاف کاروائی نہ کئے جانے کیخلاف بیوہ کا بہن، ذہنی معذور بچی اور دیگر بچوں کے ہمراہ تھانے کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، عدم تحفظ پر خود سوزی کی دھمکی تھانہ صدر مریدکے کے سامنے اپنی آٹھ سالہ ڈہنی معذور بیٹی اور دیگر کمسن بچوں اور بہن کے ہمراہ انصاف کے حصول کیلئے احتجاج کرتی گاو¿ں بھیانوالہ کی بیوہ خاتون روبینہ طفیل نے میڈیا کو بتایا شوہر کے انتقال کے بعد وہ محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے ایک بھینس بھی رکھی ہے جس کا دودھ فروخت کر کے گھر چلا رہی ہے جبکہ اس کا مرحوم شوہر کا تین ایکڑ زرعی رقبہ بھی ہے جو ٹھیکہ پر دے رکھا ہے اس کے مرحوم شوہر طفیل نے سود خوروں سے بیس ہزار روپے قرض لیا سود خوروں نے بیس ہزار کی جگہ پچاس ہزار روپے لے کر بھی جان نہ چھوڑی اسکی زمین پر قبضہ کر کے کرینوں کی زریعے مٹی اٹھالی لاکھوں روپے کی مٹی اٹھانے کیخلاف پولیس کو درخواست دی تو جدید ہتھیاروں سے مسلح ہو کر با اثر اصغر، عباس، عارف وغیرہ اس کے گھر پہنچ گئے اسلح کی نوک پر بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دیں تھپڑوں کی بارش کر دی اور کپڑے پھاڑ کر چادر چار دیواری کی دھجیاں اڑا دیں اور پولیس کو دی گئی درخواست واپس لینے کو کہا بیوہ خاتون نے کہا اسکی عزت کیساتھ جان اور مال کو خطرہ سے پولیس کو پھر آگاہ کرنے آئی ہوں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی پولیس پنجاب، حلقہ کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، ایم این اے رانا افضال حسین، ضلعی چیئرمین احمد عتیق انور مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ دیں وگرنہ وہ بچوں سمیت خود سوزی کر لیں گی اس سلسلہ میں جب مریدکے صدر پولیس نے سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا بیوہ خاتون روبینہ طفیل کی دو درخواستیں موصول ہوئی ہیں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے بیوہ کو انصاف دیا جائے گا کوئی قانون سے بالاتر نہیں ملزم جتنے مرضی با اثر ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

زرداری حکومت گرا سکتے ہیں ،نواز شریف کے داماد نے مشورہ بھی دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سکڑ کر موچی گیٹ تک رہ گئی ہے ، عمران خان کی شادی لاس اینجلس سے ڈی چوک تک پہنچی ہے،عمران کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر عمران خان کی شادیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ عمران خان نے دو ماہ بعد ریحام کے ساتھ شادی کا اعلان کردیا تھا ، عمران خان کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ بھٹو کی پارٹی سکڑ کر موچی گیٹ لاہور تک محدود ہوگئی ہے، موچی گیٹ میں ویسے ہی اتنے لوگ ہوتے ہیں جتنے پی پی کے جلسے میں تھے۔وفاقی حکومت گرائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ حکومت گراسکتے ہیں، وہ تو سرے محل کا ایک حصہ بیچ دیں تو بھی حکومت گراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا قائد اعظم کے پاکستان کے وارث ہیں اس کے آئین اور عدالتی نظام کو بچانے نکلے ہیں سرینگر جا کر آزادی کی فتح کا جشن منانے کا اعلان کشمیری عوام کے لئے نواز شریف کا بڑا پیغام تھا نواز شریف کے جلسوں میں عوامی جذبے سے ثابت ہوا کہ لوگ پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں۔

ایک قبر پر 5 سے 7 لاکھ روپے کا خرچ پھر بھی لو گ اس قبرستان کا احتر ا م کیوں کر تے ہیں،دیکھئے چونکا دینے وا لی خبر

خیبر ایجنسی(ویب ڈیسک) قبر کا لفظ سنتے ہی موت کے بعد انسان کی آخری آرام گاہ کا خیال ذہن میں آتا ہے لیکن ایک قبرستان ایسا بھی ہے جو انسانوں کی نہیں بلکہ پ±رانے اور ضعیف قرآنی اوراق کی تدفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ پاکستان میں ضعیف قرآنی اوراق اور نسخوں کی تدفین کے لیے بنایا جانے والا یہ قبرستان اسی سال پ±رانا ہے۔یہ قبرستان خیبر ایجنسی میں واقع ملا گوری میں موجود ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ سب رضائے الٰہی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ لوگ اس میں ہماری مدد کر رہے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس میں ہماری اور مدد کی جائے،ملک بھر سے قرآنی نسخوں کو یہاں لا کر پتھریلی زمین کو کھود کر نہایت احترام کے ساتھ کفن میں ان نسخوں کی تدفین کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ثواب کی غرض سے لوگ اسے باخوشی کرتے ہیں۔ یہاں پر موجود ایک قبر پر 5 سے 7 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔ مقامی افراد نے کہا کہ جو اراضی وقف کی تھی اب وہ بھی کم پڑنے لگی ہے۔ یہاں خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے لوگ آکر رضاکارانہ طور پر آتے اور ثواب کمانے کی نیت سے کام کرتے ہیں۔