ملتان سے بچپن کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں

ملتان(طارق اسماعیل سے)خبریں گروپ آف نیوز پیپر کے چیف ایگزیکٹو اور سی پی این ای کے صدر جناب ضیا شاہد نے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان میں بچپن کی یادیں دہرائیں اور کہا کہ یوں لگتا ہے کہ کئی برسوں بعد وہ اس وقت اپنے گھر میں آئے ہوئے ہیں قدیر آباد کے قریب ہی ڈاکٹر خالد خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہونیوالی تقریب سے خطاب میں جناب ضیا شاہد نے بتایا کہ میرا بچپن بھی قدیر آباد میں ہی گزرا ہے قدیر آباد میں گھر تھا اور وہ اس وقت گورنمنٹ ہائی سکول (اب پائلٹ سیکنڈری سکول)میں پڑھتے تھے انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن ڈگری کالج میں پڑھتی تھیں اور پہلے وہ اپنی بہن کو کالج چھوڑتے اور پھرسکول جاتے انہوں نے کہا کہ اس وقت کچہری چوک ملتان میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ہوا کرتا تھا جس میں ان کے بھائی ڈاکٹربقا محمد جو پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے بعد باہر سے بھی پی ایچ ڈی کرکے آئے تھے زیر تعلیم رہے ان کے ایک اور بھائی ڈاکٹر مزمل بھی ایمرسن کالج میں پڑھتے تھے ۔جناب ضیا شاہد نے کہا کہ نواب غلام قاسم خاکوانی فیملی سے ان کے پرانے مراسم رہے ہیں احسن خاکوانی ان کے بھائی مزمل مہدی کے کلاس فیلو تھے۔جناب ضیا شاہد نے کہا کہ وہ قدیر آباد کی گلیوں سے ہوکر لانگے خان باغ اور پھر لانگے خان لائبریری میں بھی جایا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ملتان میں انہوں نے آخری جلسہ عطاءاللہ شاہ بخاریؒ کا سنا تھا۔ جناب ضیا شاہد نے کہا کہ ان کے زمانے کا ملتان میٹھا تھا پرسکون تھا اور محبتوں کا سرچشمہ تھا۔انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی ان کی امی کی طرف سے انہیں ہدایات تھیں کہ گلی محلے میں فضول پھرنے یا کھیلنے کے بجائے کسی سیانے کی محفل میں جایا کروں اور اس تربیت کی وجہ سے وہ لانگے خان لائبریری جایا کرتے اور پھر بعد میں بھی زمانہ طالب علمی کے دوران میں ان کی دوستیاں بڑے دانشوروں اور نامور سیاستدانوں سے رہیں جن میں مسعودقصوری کھدر پوش ،محمد علی قصوری، قدرت اللہ شہاب اور مبشر حسن بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ گھر آتے تو ان کی ماں ان سے ہمیشہ پوچھا کرتیں کہ آج کس سے مل کر آئے ہو ۔جناب ضیا شاہد نے کہا کہ میں اس لئے عمر سے پہلے ہی جسمانی اور ذہنی طور پر بالغ ہوگیا تھا۔

انجمن طلباءاسلام لاہور کے عہدیداروں کا انتخاب

لاہور(محمد شفیق چوہدری سے) انجمن طلباءاسلام لاہور کے انتخابات میں حافظ ابوبکر ناظم جبکہ احسن جمیل کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی آئی کے انتخابات میں ووٹرز کی بھر پور دلچسپی رہی۔ بڑی تعداد میں ووٹ بھی کاسٹ کئے گئے۔ الیکشن کا تمام عمل بخوبی اور پر امن طور پر مکمل ہوا۔ ایک بیان میں جے یو پی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان محی الدین نورانی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر طرح سے امید ہے کہ حافظ ابوبکر اور احسن جمیل اپنے فرائض تند ہی سے انجام دیگئے۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی باڈی طلباءکے مسائل کے حل بارے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

آئی پی ایل کا سب سے مہنگا ترین پاکستانی کھلاڑی کونسا ،عالمی ویب سائٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ میں نام جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے

انڈین پریمیئر لیگ (ویب ڈیسک) اگر پاکستانی کرکٹرز شامل ہوتے تو سب سے زیادہ اہمیت اور قیمت لیگ اسپنر شاداب خان کی ہوتی۔بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی کرکٹرز 2008 کے بعد سے اب تک آئی پی ایل کا حصہ نہ بن سکے تاہم کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستانی کرکٹرز کی اہمیت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے سامنے چند سوالات رکھے جس کے مطابق اگر پاکستانی کھلاڑی ا?ئی پی ایل میں ہوتے تو سب سے زیادہ قدر کس کھلاڑی کی ہوتی، کونسے کھلاڑی کس پوزیشن پر کھیلتے اور سب سے زیادہ کس کرکٹر کی قیمت ہوتی، جس پر مختلف ا?ئی پی ایل فرنچائزز نے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔آئی پی ایل فرنچائز کی نظر میں شاداب خان وہ کھلاڑی ہیں جو تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاداب کی گوگلی اور تیز رفتار گیند بلے بازوں کو پریشان کیے رکھتی ہے جب کہ وہ بہترین فیلڈر اور مکمل بلے باز بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاداب میچ کے کسی بھی مرحلے میں بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہوں نے 6.31 کی اکنامی ریٹ سے 43 میچز میں 58 وکٹیں حاصل کیں اور فرنچائز کی جانب سے ان کی قیمت 5 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔فاسٹ بولر حسن علی دوسرے کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل فرنچائزز کی نظروں میں ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی کے باعث ان کی قیمت 3 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔حسن علی پشاور زلمی، کومیلا وکٹورین، سیٹ کٹز اور نیوس پیٹروٹس کی طرف سے کھیلتے ہیں، جنہیں فاسٹ اوپننگ اوورز، سلو یارکرز کی وجہ سے اہمیت دی جارہی ہے، حسن علی نے 20.41 کی اوسط سے 54 میچز میں 70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بولر کے پاس فاسٹ بولر محمد عامر جیسا پیس ہو تو وہ فرنچائز کے لئے ‘ہاٹ پراپرٹی’ ہوگا، محمد عامر کے پاس تیز گیند بازی کے علاوہ ہوا میں بول کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی ہے جو کسی بھی بلے باز کے لئے مشکل کھڑی کرنے کے لئے کافی ہے۔محمد عامر کو ‘ڈیتھ اوور اسپیشلسٹ’ قرار دیا گیا ہے اور ان کی قیمت 3 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔فاسٹ بولر عامر 95 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21.21 کی اوسط سے 111 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں کراچی کنگز، چٹاگانگ وکنگز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی شعیب ملک بھی بھارتی فرنچائزز کی نظروں میں ہیں جو ان کی فٹنس اور گراو¿نڈ کے اندر ذہانت سے متاثر دکھائی دیتی ۔شعیب ملک ٹیم کے مشکل حالات میں بیٹنگ کو سنبھالا دینے، باو¿نڈری پر زبردست فیلڈنگ کرنے اور پارٹ ٹائم اسپن بولنگ کی وجہ سے اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں اور انہی صلاحیتوں کی وجہ سے فرنچائز مالکان نے ان کی قیمت 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے۔شعیب ملک نے 293 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37.06 کی اوسط سے 7 ہزار 450 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ انہوں نے 25.92 کی اوسط سے 127 وکٹیں بھی حاصل کیں۔آل راو¿نڈر فہیم اشرف کو ا?ئی پی ایل فرنچائزز ابھرتا ہوا ٹیلنٹ قرار دے رہی ہیں جب کہ فرنچائزز کو ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو بولنگ کے ساتھ ساتھ مکمل بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔ایسے میں فہیم اشرف کو ‘مستقبل کی سرمایہ کاری’ قرار دیا جارہا ہے اور مختلف فرنچائزز نے ان کی قیمت ایک سے 2 کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے۔

پدماوت نے 2ارب 12کروڑ 50لاکھ کمالئے

بالی وڈ(ویب ڈیسک) ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی باکس آفس پر تاریخ رقم کردی۔ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کا تنازع پابندیوں اور ہنگاموں کے بعد تھم چکا ہے، جس میں اہم کردار بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کا ہے جس کی وجہ سے انتہا پسند احتجاج واپس لینے پر مجبور ہوئے۔دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ کئی ریاستوں میں پابندی کے باوجود باکس ا?فس پر تیزی سے کمائی کے ریکارڈ بنا رہی ہے۔فلم نے بھارت میں نمائش کے 11روز میں ہی 212 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرکے کروڑوں کی ڈبل سنچری کرلی ہے۔فلم دنیا بھر میں بھی 131 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 405 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔فلم کی نمائش پر کئی بڑی ریاستوں میں اب بھی پابندی عائد ہے جس میں گجرات، مدھیا پردیش، پنجاب اور راجستھان شامل ہیں۔ انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے احتجاج واپس لینے کے بعد جلد ہی ان ریاستوں میں فلم کی نمائش کا امکان ہے اور فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ نمائش کی اجازت سے باکس آفس کمائی پر بھی بڑا اثر پڑے گا اور ممکن ہے کہ فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے۔فلم ‘پدماوت’ میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔واضح رہے کہ یہ رنویر سنگھ کی پہلی فلم ہے جو 200 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔

 

ازدواجی زندگی میں خوشی لانے کیلئے شوہر کے جسم کے اس حصے کو دھوئیں خاتون کے بیان نے ملک میں ہنگامہ برپاکردیا

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں سرکاری ٹی وی نے اپنے ایک سماجی پروگرام میں خاتون مہمان کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر معذرت پیش کی ہے۔ خاندانی امور کی ماہر خاتون نے ازدواجی تعلقات کی اصلاح پر روشنی ڈالتے ہوئے بیویوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ گرم پانی سے اپنے شوہروں کے پاﺅں کو دھوئیں اور پھر ان کے پاں کو بوسہ دیں۔ مہمان خاتون کی اس بات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ “مذہبی خاتون شخصیت” نے یزد صوبے کے ٹیلی وڑن پر پروگرام کے دوران خواتین کو نصیحت کی کہ “وہ برتن میں دودھ اور گلاب لے کر اس سے اپنے شوہروں کے پاﺅں کو دھوئیں ، ان کا مساج کریں اور پھر دونوں پاﺅں کو بوسہ دیں۔ اس عمل سے ازدواجی تعلق مضبوط کرنے اور دل میں گھر کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ ہو گا”۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ “ایسا کرنے کے بعد آپ تقریبا ایک ماہ تک محبّت کے مظہر اور تناﺅ میں کمی ملاحظہ کریں گی اور مسائل بھی آپ سے دور رہیں گے”۔خاتون مہمان کے مطابق “یہاں تک کہ اگر کسی کا شوہر منشیات کا عادی بھی ہے تو وہ اس عمل کو کرے اور پھر اپنی زندگی میں ہی معجزہ دیکھ لے”۔پروگرام نشر ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردود عمل سامنے آئے۔ اس مہم نے سرکاری ٹی وی کو سرکاری طور پر معذرت پیش کرنے پر مجبور کر دیا۔ ٹی وی انتظامیہ نے ایک بیان میں شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ سماجی امور کے پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے اس کے مواد کا خاص خیال رکھا جائے گا تا کہ خواتین کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے۔

”پاکستان سے نا اہل مگر کشمیر والوں کیلئے اہل ہوں“ نواز شریف کا مظفر آباد میں دبنگ خطاب

مظفرآباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مظفرآباد کے یونیورسٹی گراو¿نڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام بچوں، مجاہدین، بیٹوں، بیٹیوں کو کہنا چاہتا ہوں اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہ کرنا، پوری قوم پہلے بھی آپ کے ساتھ تھی ، آج بھی ہے اور آنے والے کل بھی ساتھ ہوگی۔نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح لوگ ظلم برداشت کر رہے ہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے دلوں کی دھڑکن آپ کے ساتھ ہے، آپ کے قدم سے قدم ملا کر ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہادری اور جرت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، آپ کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا، آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی، ہر فورم پر کشمیریوں کی بات کی ہے،کل بھی فرض انجام دیتے رہے اور جہاں جہاں ممکن ہوا کشمیریوں کا مسئلہ اٹھاتے رہیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نااہل قرار دے دیا گیا ہوں، دل بہت دکھی ہے، دلی خواہش تھی اور آج بھی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتا رہوں، کوئی فیصلہ اس رشتے کو نہیں توڑ سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے خلاف اس طرح کے فیصلے نہ ا?تے تو سب کے پاس با عزت روزگار ہوتا، سب کو رہنے کے لئے گھر ملتا اور لوگوں کو سستا و فوری انصاف ملتا، ہمارے پاس بہت پروگرام تھے جن پر پانی پھر گیا۔نواز شریف نے کہا ‘پاکستان سے نااہل ہوگیا ہوں لیکن آزاد کشمیر کے لئے اہل ہوں، یہاں تو نااہل نہیں ہوا، جب تک وہاں فیصلہ نہیں ہوتا میری ڈیوٹی یہاں لگنی چاہیے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے ساتھ مل کر ا?زاد کشمیر کے چپے چپے پر جا کر لوگوں کی خدمت کروں گا’۔

انشاءﷲ۔۔۔آرمی چیف کے اقدام نے کشمیریوں کے دل جیت لیے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتا اور تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشائاللہ کامیاب ہوگی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجتہی کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام عالمی برادری کے جاگنے کا انتظار کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کے تحت اپنے مستقبل کا حل چاہتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل کیا جائے، وزیر اعظمآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتا اور تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشائاللہ کامیاب ہوگی۔

پاک چین دوستی کیخلاف امن دشمنوں کا ایک اور وار،کراچی سے افسوسناک خبر

کراچی (وین ڈیسک) ڈیفنس میں زم زمہ پارک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چینی باشندہ ہلاک ہوگیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ میں چینی باشندے کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں دو گولیاں لگیں ہیں جن میں سے ایک آرپار ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق چینی باشندے کے جسم میں ایک گولی ابھی بھی جسم میں موجود ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں چینی باشندہ اور اس کا دوست موجود تھا، فائرنگ کے بعد باشندے کا وقت دوست اترکر بھاگ گیا تھا۔پولیس نے زخمی چینی باشندے کے دوست کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ گھات لگا کرکی گئی۔پولیس کے مطابق غیر ملکی باشندہ گاڑی میں زم زمہ پارک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے غیر ملکی کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق پچھلی گاڑی میں سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سر میں گولی لگنے سے غیر ملکی شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں اور واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے پر ڈی آئی جی ساو¿تھ کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی دی ہوئی تھی لیکن چینی باشندے خود نہیں لے کرگئے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

پاکستان کے اہم شہر میں زوردار دھماکہ ،ایک شہری جاں بحق،6زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ہونے والے خود کش حملے میں ایک شخص کی ہلاک جبکہ 6 افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑایا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

وکی پیڈیا نے بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردیں

کراچی(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے ان لائن انسائیکلو پیڈیا پلیٹ فارم ’وکی پیڈیا‘ نے بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردی ہیں۔وکی پیڈیا نے ادارے کی مروجہ پالیسیوں کے برخلاف طریقہ کار کے تحت معلومات اپ لوڈ کرنے پر بختاور اور ا?صفہ بھٹو کے پروفائل صفحات ہٹادیئے ہیں۔ وکی پیڈیا نے پروفائل ڈیلیٹ کرنے کی وجہ ’وکی میڈیا‘ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بختاور پروفائل‘ میں فراہم کردہ معلومات ان کی ذات سے زیادہ بھٹو خاندان سے متعلق تھیں جو کہ مذکورہ شخص کے بجائے کسی اور سے متعلق تھیں جب کہ جو مواد اپ لوڈ کیا گیا وہ لفظ بہ لفظ کسی اور جگہ سے لیا گیا ہے جو کہ ’کاپی پیسٹ‘ کے زمرے میں آتا ہے۔وکی پیڈیا کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا پروفائل پیج پہلی دفعہ 10 اپریل 2017 کو ختم کیا گیا تاہم بعدازاں اسے دوبارہ بحال کردیا گیا لیکن قواعد و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر پیج دوبارہ ہٹادیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر جب ا?صفہ بھٹو زرداری کی معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ کا وزٹ کیا جاتا ہے تو متعلقہ پیج کھلنے کی بجائے ’بھٹو خاندان‘ کے پیج پر جانے کا ہدایت کی جاتی ہے۔دوسری جانب بختاور اور ا?صفہ بھٹو نے وکی پیڈیا پروفائل ڈیلیٹ ہونے کے معاملے پر کوئی وضاحت یا ردعمل جاری نہیں کیا۔