نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے ہردورمیں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ہمارا ہر دورعوامی خدمت سے عبارت ہے، ساڑھے چاربرس میں نیازی صاحب کی جماعت نے کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھائی ہے، نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں اور انہوں نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ دھرنا گروپ نےعوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے جب کہ ہرموقع پرجھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے ا?چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے، احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے۔

 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بے بنیادالزامات پر فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

لاہور (ویب ڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری کو میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگانے پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے، ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری نے 22فروری کوجھوٹے الزامات لگائے،پی ٹی ا?ئی رہنما قوم کے سامنے غیرمشروط معافی مانگیں،اگر فواد چودھری نے 14 دن میں معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا ہے کہ فواد چودھری!اپنے الزامات ثابت کرو یا معافی مانگو۔یا عدالت میں ہتک عزت کے دعویٰ کا سامنا کرو۔وزیرریلوے کا کہناتھا کہ ا?ئین ہر شخص کو عزت اور ساکھ کی حفاظت کی اجازت دیتا ہے،کسی شخص کو حق نہیں قانونی وجہ کے بغیر ہتک ا?میز بیانات دے۔

لودھراں میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی کا قاتل گرفتار کر لیا گیا

لودھراں (ویب ڈیسک)لودھراں کے علاقے دنیا پور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی6 سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا،6 سالہ عاصمہ کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا چچا زاد بھائی(کزن)ہے۔تفصیلات کے مطابق 6 سال کی عاصمہ کو 19 فروری کو اغوا کیا گیا تھا، ملزم حیدر نے اغوا کے بعد بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایااور پھر قتل کرکے لاش جوہڑ میں پھینک دی تھی،بچی کی لاش جمعہ کی شام کو گھر کے قریب جوہڑ سے ملی تھی۔

غیرمعمولی بھنووں کی وجہ سے مشہور ماڈل

روم (نیٹ نیوز) سلیقے سے سنواری گئی باریک بھنویں حسین و جمیل اداکاراﺅں اور ماڈلز کی خوبصورتی سمجھی جاتی ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ اٹلی کی ایک معروف ماڈل سلیقے سے سنواری گئی باریک بھنویں حسین و جمیل اداکاراﺅں اور ماڈلز کی خوبصورتی سمجھی جاتی ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ اٹلی کی ایک معروف ماڈل کی اصل وجہ شہرت ہی اس کی انتہائی گھنی بھنویں ہیں جو اتنی گھنی ہیں کہ کسی مرد کی بھاری بھرکم مونچھوں جیسی نظر آتی ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق 21 سالہ ماڈل صوفیہ حاجیپانتیلی صرف 15 سال کی تھیں جب وہ اپنی غیر معمولی بھنووں کی وجہ سے مشہور فیشن میگزین اٹالیا ووگ کے صفحات کی زینت بنیں۔ اگلے کچھ عرصے میں ہی ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھی اور اب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔صوفیہ کہتی ہیں کہ جب وہ سکول میں تھیں تو ساتھی طلبا ان کی گھنی بھنووں کی وجہ سے ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور وہ بہت شرمندگی محسوس کرتی تھیں لیکن پہلی بار جب ان کی ایک تصویر انسٹاگرام کے ایکسپلور پیج پر شائع کی گئی تو اسے دیکھنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔ صوفیہ کا کہنا ہے تب سے انہیں اپنی بھنووں پر فخر محسوس ہونے لگا اور وہ اسے اپنی انفرادیت کا حصہ سمجھنے لگیں۔صوفیہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئرکرچکے ہیں ۔

 

بھارت،شادی میں بم کا تحفہ پھٹنے سے دولہا اوردادی ہلاک

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالا گیر میں شادی پر تحفے میں ملنے والا پیکٹ پھٹنے سے دولہا اور اس کی دادی ہلاک جبکہ دلہن شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب 21فروری کو ہوئی تھی، جس میں تحفے والا پیکٹ کسی نامعلوم شخص نے جوڑے کو دیا ، گزشتہ روز جوڑا پیکٹ کھول رہا تھا کہ اس میں رکھا بم پھٹ گیا۔زخمی دلہن کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے ۔

پھلوں کا استعمال بہتر دماغی نشوونما میں معاون

لاہور (نیٹ نیوز) اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کے وقفے میں مختلف سنیکس اور غیر صحت مند اشیا سے اپنا دل بہلاتے ہیں تو انہیں چھوڑ کر پھل کھانا شروع کردیں کیونکہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کے وقفے میں مختلف سنیکس اور غیر صحت مند اشیا سے اپنا دل بہلاتے ہیں تو انہیں چھوڑ کر پھل کھانا شروع کردیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں کا استعمال دماغ کی نشوونما میں اضافہ کرسکتا ہے ۔نیویارک یونیورسٹی میں کی جانیوالی اس تحقیق کے مطابق پھلوں کا باقاعدہ استعمال دماغ کو بڑا کر دیتا ہے ۔ دماغ کا حجم بڑا ہونے کا مطلب اس کی کارکردگی اور ذہانت میں اضافہ ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایک اور تحقیق کے نتائج کے بعد کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ وہ جانور جو پھل کھاتے تھے ان کا دماغ ان جانوروں سے ایک تہائی فیصد بڑا تھا جو گوشت خور تھے یا پتے کھا کر گزارا کرتے تھے ۔ماہرین کا کہنا ہے پھلوں میں دیگر خوراک کی نسبت زیادہ توانائی موجود ہوتی ہے جو دماغی نشوونما کو بہتر کرتی ہے ۔ اس سے قبل کی جانیوالی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ پھل کھانا صرف طبی اور جسمانی طور پر ہی فائدہ مند نہیں بلکہ نفسیاتی طور پر بھی بہتری کا سبب بن سکتا ہے ۔باقاعدگی سے پھلوں کا استعمال ہمارے اندر مسرت اور خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے جبکہ ہمیں جذباتی اور نفسیاتی طور پر مستحکم بھی بناتا ہے ۔

یہ دن بھی دیکھنا تھا ، لیگیوں کو ”ن “کے لفظ سے نفرت ہونے لگی

لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما تذبذب کا شکار ہوگئے، کیا پارٹی کے صدر کے انتخابات اور اس ضمن میں نئے صدر کے منتخب ہونے پر بھی مسلم لیگ کی پہچان مسلم لیگ ن سے ہی برقرار رہے گی یا پھر مسلم لیگ کے ساتھ ن کے علاوہ کوئی اور لفظ لکھا جائے گا اس ضمن میں مرکزی اور اہم سینئر رہنماﺅں کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ کے ساتھ ن کا لفظ لکھنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کی مشاورتی کونسل میں آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ہی کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب یہ بات بھی زیربحث آ رہی ہے کہ اگر ن کا لفظ ہٹایا گیا تو اس کی جگہ کس نئے لفظ کو شامل کیا جائے گا۔

حجاب والی تصویر عمران کے طالبان حامی ہونے کے تاثر کی تصدیق کرتی ہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کے متعلق جھوٹ بولا، عمران خان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی، اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ریہام خان نے کہا کہ شادی کی تصویر سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان جدید پاکستان سے کتنے دور ہوگئے، پہلے ہی عمران کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ طالبان کے حامی ہیں، حجاب والی تصویر نے اس تاثر کی تصدیق کردی، پاکستان میں اس طرح کی شادی کون کرتا ہے، دلہن کا چہرہ چھپانے سے اچھا تاثر نہیں گیا۔ریہام خان نے کہا کہ الیکشن سے 4 ماہ پہلے شادی کر کے عمران خان نے سیاسی خودکشی کی ہے، یہ تاثر دیا گیا کہ عمران خان صوفی ازم کی جانب راغب ہو رہے ہیں، سمجھ نہیں آتا عمران خان اس طرح کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ریہام خان کا کہنا تھا کہ بشری کی فیصلہ سازی سے پی ٹی آئی میں بھی پریشانی پائی جاتی ہے۔

بھارتی آرٹسٹ نے دنیا کی سب سے چھوٹی پنسل تیارکرلی

لاہور (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک باصلاحیت آرٹسٹ نے دنیا کی سب سے چھوٹی پنسل تیار کرکے شائقین کو حیران کردیا ہے ۔ بھارت میں ایک باصلاحیت آرٹسٹ نے دنیا کی سب سے چھوٹی پنسل تیار کرکے شائقین کو حیران کردیا ہے ۔ پرکاش نامی اس ماہر مائیکرو sculptorنے لکڑی کی مدد سے 5ملی میٹر لمبی اور آدھی ملی میٹرموٹی پنسل تیار کی اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔اس موقع پر پرکاش کا کہنا تھا کہ وہ اس پنسل سے لکھنے کے لئے چمٹی کا سہارا لیتے ہیں کیونکہ اتنی چھوٹی پنسل سے لکھنا ممکن نہیں۔