ایتھلیٹ ہوتی تو عمران خان کو پسند کرتی

دبئی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی ، کوشش ہوتی عمران خان جیسی کرکٹر بنوں، امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ سپورٹس ویمن نہیں ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں ایک ایتھلیٹ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی اور میری کوشش ہوتی کہ میں عمران خان جیسی کرکٹر بنوں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس شخصیت ہونا بھی اداکاری کی طرح ہی ہے، جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب آپ اچھا پرفارم نہیں کرتے تو پھر آو¿ٹ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان میں کرکٹ اور فٹبال کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تاثر پیش کرنے بارے انہوں نے کہاکہ اس کےلئے ضروری ہے کہ پہلے قوم اپنے اندر اپنے ملک کا اچھا ثاثر پیدا کرے، اسی طرح سے ہم دنیا کے سامنے ملک کا اچھا تاثر پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے۔

.

فرانس : آٹھ میں سے ایک خاتون کا ریپ

پیرس(صباح نیوز)ایک تازہ ترین سروے کے مطابق فرانس میں تقریبا چالیس لاکھ یعنی خواتین کی کل آبادی کے بارہ فیصد کا کم از کم ایک مرتبہ ریپ ہو چکا ہے۔فرانسیسی تھنک ٹینک فاﺅنڈیشن جین ییریز کی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 43 فیصد خواتین کو ان کی مرضی کے بغیر جنسی انداز میں چھوا گیا ہے۔دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح گذشتہ چند ماہ میں فرانس میں بھی خواتین سوشل میڈیا کے ذریعے اس حوالے سے آواز اٹھا رہی ہیں۔ان میں سے کئی نے Balance ton porc کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔ یہ مہم ہالی وڈ میں پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین کے خلاف ریپ کے الزامات سامنے آنے کے بعد شروع کی گئی۔مذکورہ تحقیق گزشتہ روز شائع کی گئی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ یہ دیکھا جائے کہ فرانس میں خواتین کو کس حد تک ہراساں کیا جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ ریپ ہونے والی 12 فیصد خواتین کے علاوہ 58 فیصد کو نازیبہ تجاویز دی گئیں۔تحقیق کے مطابق ہراساں کی جانے والی خواتین کو ایسے حالات کا ایک سے زیادہ مرتبہ سامنا کرنا پڑا۔Balance ton porc مہم کی وجہ سے فرانس میں یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیسا برتا ﺅجنسی طور پر ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

امریکہ ، بھارت ، اسرائیل : انٹیلی جنس چیف کا خفیہ اجلاس

کراچی (خصوصی رپورٹ) سی آئی اے کے چیف 18گھنٹے افغانستان میں گزارنے کے بعد اپنی اگلی منزل ایک عرب ملک میں کھڑے امریکی بیس پر چلے گئے۔ میڈیا کو یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ موساد کے سربراہ دہلی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اردن گئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی مشن میں ہونے والے ایک عالم گیر اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں مسلم علماءکے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ امریکہ اور اسرائیل کے خفیہ اداروں کے سربراہوں کی افغانستان اور دہلی میں سرگرمیوں کو اہل نظر ایک خاص زاویئے سے دیکھ رہے ہیں۔ دہلی میں اسرائیلی مشن کے ایک اہلکار نے افغانستان میں بتایا ہے کہ اسرائیل‘ امریکہ اور بھارت 2020ءتک ایک جوائنٹ مشن بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ 2020ءتک طالبان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور رابطے کر کے وہاں ایک ایسی حکومت بنانے کے درپے ہے جو امریکہ سمیت تمام ممالک کو قابل قبول ہوگی۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے بحری بیس میں خصوصی ملاقات کی ہے اور طالبان کی مکمل سپورٹ اور ان کی مالی امداد کو بڑھانے کی بھی بات کی ہے۔ امریکہ‘ اسرائیل اور بھارت نے اس حوالے سے اپنے اپنے انٹیلی جنس سیٹ اپ کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔
سی آئی اے چیف

متحدہ سے مایوس ارکان اڑان کو تیار

کراچی (نیااخبار رپورٹ) متحدہ (پاکستان) میں ہونے والے اختلافات اور دو واضح گروپوں نے متحدہ کے متعدد ارکان سندھ اسمبلی جو متحدہ کی سیاست سے مایوس ہیں ان کی پیپلزپارٹی سے خفیہ رابطے کے بعد ڈیل مکمل ہوگئی ہے جس کے تحت پانچ مارچ کو سینٹ کے ہونے والے انتخابات میں ان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی حمایت کئے جانے کے بعد پیپلزپارٹی کی سینٹ میں نشستوں میں اضافے کا امکان ہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی جس کے پاس اس وقت سندھ میں سینٹ کی 9 نشستیں ہیں اضافے کے بعد اس کی تعداد 11 ہوسکتی ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ پیپلزپارٹی جو کہ سینٹ میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر جوڑ توڑ میں مصروف علم ہے سندھ میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین سے نہ صرف بڑے پیمانے پر رابطے کررہی ہے بلکہ متعدد اراکین سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت پیپلزپارٹی نے ان اراکین پر نوازشات کی بارش کرنے کے لئے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں الیکشن کے بعد اہم ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی۔

چین، حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچانے کیلئے 18 سگنل گرین کر دیئے گئے

بیجنگ(خصوصی رپورٹ )چین میں زچگی کے درد سے تڑپتی ہوئی خاتون کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے 18 سگنلز کی لائٹس ’گرین‘ کردیں۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی صوبے کے شہر میانیانگ میں ٹریفک پولیس نے نجی گاڑی کا راستہ نان سٹاپ بنادیا ،زچگی کے درد میں تڑپتی ہوئی خاتون کو جس اسپتال لے جانا تھا وہ اس کے گھر سے 12 کلومیٹر دور تھا اور عام حالات میں یہ فاصلہ ا?دھے گھنٹے سے زائد وقت میں طے ہوتا ہے تاہم پولیس نے صرف 9 منٹ میں 12 کلومیٹر کی مسافت طے کرادی۔

 

جنازوں میں برہنہ خواتین کا رقص

بیجنگ (خصوصی رپورٹ)چین میں جنازوں پر لوگوں کی تعداد بڑھانے کیلئے برہنہ ڈانس کا سہارا لیا جاتا ہے۔رواںسال کے شروعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنازوں پر سٹرپرز یا نیم برہنہ ڈانسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں ‘فحش اور بیہودہ’ قرار دیا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ حکام نے اس عمل کے خلاف کارروائی کی ہو۔لوگ جنازوں پر سٹرپر کو کیوں بلاتے ہیں؟ایک خیال یہ ہے کہ جنازوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے ۔ جس جنازے میں جتنے زیادہ لوگ شریک ہوں گے مرنے والے کے لیے اتنے ہی اعزاز کی بات ہوگی۔لیکن کچھ لوگ اسے ‘تولیدی عمل کی عبادت’ سے بھی جوڑتے ہیں۔ہوانگ ژیاجنگ فجیان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔انھوں نے سرکاری میڈیا کے ادارے گلوبل ٹائمز سے بات کرت ہوئے کہا کہ کچھ مقامی ثقافتوں میں شہوت انگیز رقص مرنے والے کی بہت سے بچے پیدا کرنے کی خواہش سے جوڑا جاتا ہے۔ایک اور تاثر یہ بھی ہے کہ جنازوں میں سٹرپر کو بلانے کا مقصد اپنی دولت کی نمائش کرنا ہے۔گلوبل ٹائمز کے مطابق دیہی علاقوں میں رہنے والے اپنی سالانہ آمدنی سے کہیں زیادہ پیسہ جنازوں پر اداکاروں، مزاحیہ فنکارو، گلوکاروں اور نیم برہنہ رقاصاں کو بلانے پر لگا دیتے ہیں تاکہ سوگواروں کو ذہنی سکون ملے۔کچھ مقامی ثقافتوں میں رقص مرنے والے کی بہت سے بچے پیدا کرنے کی خواہش سے جوڑا جاتا ہے تو کیا یہ عام ہے؟یہ عمل زیادہ تر چین کے دیہی علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔ لیکن اصل میں یہ تائیوان میں زیادہ عام ہے جہاں سے اس کی شروعات ہوئیں۔امریکہ کی ساتھ کیرولائنا یونیورسٹی میں ماہر بشریات مارک ماسکوٹز نے بی بی سی کو بتایا کہ جنازوں پر سٹرپرز کا رقص تائیوان میں انیس سو اسی میں دیکھا گیا۔وہ کہتے ہیں ‘یہ تائیوان میں بہت عام ہے، لیکن چینی حکومت اس پر زیادہ پابندیاں عائد کرتی ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اس عمل کا نہیں معلوم’۔لیکن تائیوان میں بھی ایسا بڑے شہروں میں نہیں ہوتا۔’جنازوں پر سٹرپنگ ایک ایسا عمل ہے جو کہ نہ تو قانونی ہے اور نہ ہی غیر قانونی۔ یہ آپ کو بڑے شہروں میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ لیکن زیادہ تر شہروں کے مضافات میں یہ عمل عام ہے۔’

اس بار ٹائٹل جیتنا آسان نہیں ہو گا

دبئی(این این آئی) سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں میچز جیتنا اچھا ہے تاہم یہ لمبا ٹورنامنٹ ہے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ کپتان اور کوچ کو جاتا ہے ¾ ٹیم ایک دوسرے کی کمپنی انجوائے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں اور سب ہی ٹیمیں بیلنس دکھائی دے رہی ہیں ¾یہ ٹورنامنٹ لمبا ہے، لمبی ریس ہے ¾آگے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ جیسا آغاز ملتان سلطانز کو ملا ہے اس کے بعد ٹیم جیل ہوجاتی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کا تجربہ اور سنگاکارا کی فارم کام آرہی ہے ¾پھر کیرون پولارڈ بطور نائب کپتان بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران طاہر، جنید خان اور محمد عرفان بہترین بولنگ کررہے ہیں۔ پی ایس ایل اچھے انداز میں شروع ہو ئی ہے جبکہ ابتداءسے ہی میچ میں ملتان کا جیتنا بہت اچھا لگا ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تمام ٹیمیں مضبوط اور متوازن ہیں اس لیئے آئندہ بھی اچھے میچز ہوں گے ۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگلے ایک ماہ میں ہرکوئی کرکٹ میں دلچسپی لے ۔اب وقت صرف کرکٹ کا ہے ۔ کر کٹ کے زریعے ہی قوم کو خوشیاں فراہم کرنے کا وقت ہے ۔واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ہیں۔

عمر اکمل ٹی 20 میں 5 ہزار رنز کرنےوالے دوسرے پاکستانی کرکٹر

دبئی (اے پی پی) لاہور قلندر کے عمر اکمل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطان کے خلاف میچ میں 31 رنز کی اننگز کھیل کر کیریئر کے 5 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔، اس سے قبل شعیب ملک بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ملک نے 7540 رنز بنا رکھے ہیں۔ عمر اکمل نے 233 میچز کھیل کر ایک سنچری اور 30 نصف سنچریوں کی مدد سے 5018 رنز بنائے ہوئے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 11068 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

ٹینس سٹاریوجینی بوچارڈ نے قانونی جنگ جیت لی

نیویارک (اے پی پی) سٹار کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوچارڈ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی جنگ جیت لی، ایسوسی ایشن بوچارڈ کو 2015ءمیں ہونے والے مالی نقصان کی مد میں بھاری اجرت دے گی۔ 2015ءمیں منعقدہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے دوران ٹرینرز روم میں کینیڈین کھلاڑی بوچارڈ گر کر زخمی ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف میگا ایونٹ بلکہ ریسٹ آف سیزن سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی، مالی نقصان کی مد میں بوچارڈ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا اور بالاآخر وہ جنگ جیت گئیں، نیویارک کورٹ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کو واقع کا 75 فیصد ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں بوچارڈ کو بھاری معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

پی ایس ایل بڑی ٹیلنٹ فیکٹری بن چکا

دبئی (آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹیلنٹ فیکٹری بن چکا ہے جس سے اور بھی نئے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بیٹنگ ٹھیک طرح نہیں ہوسکی اور ابتدائی اوورز میں بلے باز سست رفتاری سے کھیلے جس کے باعث دبا میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے کیوں کہ آگے ہماری بہت کرکٹ ہے اور اہم سیریز آرہی ہیں جب کہ امید ہے پی سی بی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت کے بارے میں پراپر پلان بنائے گی۔