بڑا سیاسی دھماکہ ،قانون کا کھیل شروع ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ پر بجلیاں گرا دیں ،سینٹ کیلئے تمام پارٹی ٹکٹس کینسل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کو ا?زاد امیدوار قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹکٹوں کو مسترد کردیا جس کے نتیجے میں بحیثیت سیاسی جماعت (ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے ا?و¿ٹ ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد ان کی طرف سے (ن) لیگ کے سینیٹ امیدواروں کو جاری کردہ ٹکٹوں کے مسئلے پر الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اسی دوران مسلم لیگ (ن) نے اپنے سینیٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان میں جمع کرادیے۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے تاہم الیکشن کمیشن نے نئے پارٹی ٹکٹ مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ا?زاد قرار دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان، سیکرٹری ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی جی لائ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت پر غور کیا گیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرا?مد کرتے ہوئے ن لیگ کے نمائندوں کو آزاد امیدوار قرار دے دیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن سے ا?و¿ٹ ہوگئی۔یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیاذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں 4 ا?پشنز پر غور کیا گیا۔ کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو ملتوی کرنے، ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دینے، نیا پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے وقت دینے اور امیدواروں کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کے ا?پشنز پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن تمام آپشن پر غور کرکے ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دینے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے بعد نوازشریف کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،بھارتی آرمی چیف کی پاکستان اور چین کو گیدڑ بھبکیاں ”پراکسی وار“ کا واویلا ،آگ بگولہ

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے واویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے بھارت کے خلاف پراکسی وار چھیڑی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں مسلمان نقل مکانی کرکے بھارت کی شمالی مشرقی ریاستوں بشمول آسام میں منتقل ہورہے ہیں، جس کا مقصد ان علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنا اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ اس سب کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے جس نے چین کی مدد سے بھارت کے خلاف پراکسی وار (بلواسطہ جنگ) چھیڑ رکھی ہے۔ بھارتی ا?رمی چیف نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر کہا کہ مغرب میں ہمارا ہمسایہ ملک یہ پراکسی گیم کھیل رہا ہے اور اس کام میں ہمارا شمالی پڑوسی اس کی مدد کررہا ہے، ان دونوں ممالک کی ہمیشہ سے ہماری شمالی مشرقی ریاستوں پر نظر ہے اور وہ اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ا?سام میں بی جے پی سے بھی زیادہ تیزی سے مسلمانوں کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ترقی کررہی ہے، جب کہ پہلے آسام کے 5 اضلاع میں مسلمانوں کی اکثریت تھی لیکن اب 9 اضلاع میں مسلمان اکثریت میں ہیں، اب اس علاقے میں آبادی کے تناسب کو بدلنا ممکن نہیں رہا تاہم ہمیں خطے میں رہنے والے لوگوں کو باہم متحد کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔ادھر بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ شدید افسوس کی بات ہے کہ جنرل راوت نے اب سیاسی بیانات بھی جاری کرنے شروع کردیے ہیں۔جنرل راوت کے بیان پر مسلمانوں کا ردعمل سامنے ا?نے کے بعد بھارتی فوج کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جس میں کہا گیا کہ ا?رمی چیف کے بیان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف شمال مشرقی ریاستوں کی مجموعی صورتحال اور ترقی پر گفتگو کر رہے تھے۔واضح رہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام میں مسلمانوں کی ا?بادی بڑھ رہی ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعتیں الزام لگاتی ہیں کہ بنگلہ دیش سے مسلمان تارکین وطن غیر قانونی طور پر بھارت ا?کر ا?باد ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مسلم ا?بادی بڑھ رہی ہے۔آسام حکومت غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کرنے کے لیے شہریوں کا ایک رجسٹر ترتیب دے رہی ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ریاست میں لاکھوں افراد کی شہریت منسوخ کی جاسکتی ہے اور خطرہ ہے کہ مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا جائے گا۔

ماہرہ کیلئے جاوید شیخ کا بوسہ، سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا

کراچی(ویب ڈیسک)لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ماہرہ خان خاموش نہ رہ سکی لاہور کے ایکسپو سینٹر میں سجنے والی لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والےمتعدد اداکاروں کو بہترین کارکردگی دکھانے پرایوارڈ سے نوازا گیا وہیں جاوید شیخ اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والے واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔اس خبرکوبھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ کامیلہ ماہرہ خان اور صبا قمرنے لوٹ لیا ۔تقریب کے دوران ماہرہ خان کو فلم ”ورنہ“کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہیں یہ ایوارڈ اداکارہ ماورہ حسین اور جاوید شیخ نے دیا، تاہم ماہرہ جب اسٹیج پراپنا ایوارڈ وصول کرنے پہنچیں توپہلے ماورا حسین کے گلے ملیں اور ان کے گال پر پیار کیا، بعد ازاں جاوید شیخ سے گلے ملیں، جاوید شیخ نے بھی ماورا کی طرح ان کے گال پر پیار کرنے کی کوشش کی لیکن ماہرہ انہیں نظر انداز کرکے ا?گے بڑھ گئیں اور ماورا سے ایوارڈ وصول کیا۔ تاہم یہ منظر کیمرے کی ا?نکھ سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے جاوید شیخ کی اس حرکت کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی، کسی نے کہا جاوید شیخ شاید ماہرہ کے کان میں کچھ کہنا چاہ رہے تھے، کسی نے کہا جاوید شیخ کی اس حرکت سے رنبیر کپور کو دھچکا پہنچے گا،جب کہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جاوید شیخ پر جنسی ہراسانی کا کیس ہونا چاہئے۔تنقید جب حد سے بڑھ گئی تو ماہرہ خان کو میدان میں ا?نا ہی پڑا، انہوں نے جاوید شیخ پر تنقید کرنے والوں کو کہا میرے ا?س پاس کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں، چیزوں سے باخبر رہنا اور ان پر اپنی رائے دینا بہت اچھی بات ہے لیکن خدا کیلئے ہر چیز کو خبر بنانے کیلئے استعمال مت کریں۔ جاوید شیخ ہماری انڈسٹری میں لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہم سب کے استاد ہیں اور میں ہمیشہ ان کی ضمانت دوں گی۔

شو کی میزبان نے پروگرام کے دوران ہی بچے کو جنم دیدیا ،دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو اسٹیشن دی آرچ کی میزبان نے دورانِ پروگرام ہی بچے کو جنم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئس میں واقع ریڈیو اسٹیشن دی آرچ کی میزبان کیسڈی پراکٹر نے دوران پروگرام ہی بچے کو جنم دیا۔ میزبان کیسڈی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی پیدائش 2 ہفتے قبل ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں شو کی میزبانی بھی کرنی پڑی تاہم ریڈیو اسٹیشن کی انتظامیہ نے اسپتال کے ساتھ مل کر آپریشن اور نشریات کے انتظامات کررکھے تھے۔کیسڈی کا کہنا تھا کہ شو کے دوران بچے کو جنم دینا بھی میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیوں کہ میں اپنے سامعین سے تمام امور پر بات کرتی ہوں اسی لئے اس اہم دن کو بھی اپنے سننے والوں کے ساتھ شیئر کرنا بہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ میزبان کسیڈی پراکٹر کے بچے کا نام پروگرام کے سامعین نے ایک ماہ قبل ہی ووٹنگ کے ذریعے تجویز کر لیا تھا اور پیدائش سے پہلے ہی بچے کا نام جیمسن رکھا گیا۔