ساتویں جماعت کی طالبہ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزازات نام کر لئے

دبئی (ویب ڈیسک) ساتویں جماعت کی طالبہ نے دبئی میں بھارتی سفارت خانے کی ایک تقریب میں اپنے منفرد فن کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا اور 102 زبانوں میں 6 گھنٹے 15 منٹ تک گانے گائے۔ ان کا تعلق بھارت میں کرناٹک کے ایک موسیقار گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 8 برس سے کلاسیکی موسیقی کا آغاز کیا اور 2016ءمیں مختلف زبانوں میں گانے کی مشق شروع کی۔

چین نے جدید ترین بحری بیڑہ مالدیپ کی سمندری حدود سے چند ناٹیکل میل کے فاصلے پر لنگر انداز کر دیا

مالدیپ (ویب ڈیسک)بھارت کی جانب سے ایران کی چاہ بہار اور عمان کی دکم بندرگاہ حاصل کرنے اور سی پیک کو محدود کرنے کے مذموم عزائم کے پیش نظر چین کی جانب سے کی جانیوالی یہ بحری نقل و حمل انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور خطے میں طاقت کا توازن برقرارکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ،،پاکستان کو دہشت گردوں کی مدد کرنیولے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنی کی شیطانی بھارتی کوشش کو ناکام بنانے میں بھی چین نے اہم کردار ادا کیا ہے ،،جنوبی ایشیا کے میدانوں سے نکل کر کھلے پانیوں تک پہنچنے والی طاقت کی رسہ کشی میں بھارت ،،امریکہ ،،ایران ،،جاپان او جنوبی کوریا ایک جانب جبکہ چین ،،پاکستان ،،روس اور انڈونیشیا دوسری جانب کھڑے نظر آرہے ہیں ،،چینل فائیو نے چند روز قبل پاکستان اور سی پیک کیخلاف کی جانیوالی اس سازش کا بھانڈہ پھوڑا تھا ۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا پھر سے اپنے مداحوں کو ایکشن میں نظر آئیں گی

ممبئی (ویب ڈیسک) پریانکا چوپڑا ہدایتکار سبھاش گھئی کی فلم اعتراض کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ہدایتکار سبھاش گھئی نے 2004 میں ریلیز ہونے والی پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور کرینہ کپور کی فلم عتراض کے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے پریانکا سے بات چیت بھی ہوئی ہے اور دیسی گرل نے اس فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن تھری کا پہلا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کرکٹرز ایکشن کے لیے تیار اور شائقین بے قرار ہیں۔ پی ایس ایل سیزن تھری کا پہلا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔میچ سے پہلے پاکستانی اور غیرملکی فنکاروں سے سجی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں ملک کے معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور عابدہ پروین بھی اپنی ا?واز کا جادو جگائیں گی۔ اس کے علاوہ امریکی اسٹار جیسن ڈیریلوبی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ دبئی میں کھیلا جائے گاجس میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطان مد مقابل ہوں گے۔ایونٹ میں ٹرافی کے ونرکا فیصلہ 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔میچ سے پہلے پاکستانی اور غیرملکی فنکاروں سے سجی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں ملک کے معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور عابدہ پروین بھی اپنی ا?واز کا جادو جگائیں گی۔ اس کے علاوہ امریکی اسٹار جیسن ڈیریلوبی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ دبئی میں کھیلا جائے گاجس میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطان مد مقابل ہوں گے۔ایونٹ میں ٹرافی کے ونرکا فیصلہ 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

افغانستان کے اسپنر راشد خان دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے

کا بل (ویب ڈیسک)راشد محض 19 سال 153 دن کی عمر کے ساتھ درجہ بندی تاریخ میں نمبر ایک پر پہنچنے والے سب سے نوجوان بولر بنے ہیں۔بولنگ میں راشد خان آٹھ درجے اور جسپریت بمرا دو درجے آگے آتے ہوئے 787 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، ٹرینٹ بولٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور حسن علی بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

چیمپئنز لیگ فٹبال، میسی نے بارسلونا کو چیلسی کے ہاتھوں شکست سے بچالیا

جرمنی (ویب ڈیسک)چیمپینز لیگ کے راﺅنڈ آف سکس ٹین کا ایک ہائی پروفائل میچ میں چیلسی اور بارسلونا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔62ویں منٹ میں ویلیان نے ہوم ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور 75ویں منٹ میں میسی نے گول بنا کر مقابل برا بر کر دیا۔ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے حریف بیسکٹاس کو آﺅٹ کلاس کر دیا، بائرن نے ایک دو نہیں پورے پانچ گول داغ دیئے۔ویڈا کے ریڈ کارڈ کے باعث بیسکٹاس کو 76 منٹ تک دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔

سوٹ کیس میں اپنے بچے کو مراکش سے سپین لے جانیوالا باپ بچ گیا مگرکیسے؟دیکھئے خبر

آئیوری کوسٹ (ویب ڈیسک ) ایک شخص کو اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو مراکش سے سپین ایک سوٹ کیس میں بھیجوانے کے جرم میں قید کی سزا نہیں بلکہ صرف جرمانہ کیا گیا ہے۔استغاثہ کی کوشش تھی کہ علی اوتارا نامی شخص کو اپنے بیٹے کو غیر قانونی طور پر سپین میں داخل کروانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی جائے تاہم عدالت نے ان کا ملزم کا موقف تسلیم کرتے ہوئے علی کو 92 تورو کا قدرے کم جرمانہ کیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ علی جانتا تھا کہ اس کے بیٹے کو سوٹ کیس میں لے جایا جائے گا۔علی کے بیٹے جس کی عمر اب دس سال ہے، عدوو نے عدالت کو بتایا کہ نہ انھیں اور نہ ہی ان کے والد کو معلوم تھا انھیں سوٹ کیس میں لایا جائے گا۔عدوو کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ انھیں یہی بتایا تھا کہ یہ سفر گاڑی پر کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ سوٹ کیس میں انھیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔مئی 2015 میں مراکس اور شپین کے شہر کیوٹا کے درمیان باڈر کراسنگ پر حکام نے ایک عورت کو ایک بھاری سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے روکا تھا۔ جب اس سوٹ کیس کو ایکس رے مشین سے گزارا گیا تو اس میں ایک بچے نظر آیا تھا۔یہ بچے اب پیرس کے نواحی علاقے میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔

مودی کو بھارت کے کرپٹ ترین وزیر اعظم کا خطاب مل گیا

کرنا ٹکا(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے نریندر مودی کو بھارت کا کرپٹ ترین وزیراعظم قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدرامیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان کے دور حکومت میں ملک میں بہت زیادہ کرپشن اور کارپوریٹ فراڈ ہو رہے ہیں۔کرناٹکا کے وزیراعلیٰ کا پنجاب نیشنل بینک فراڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ارب پتی تاجر نیرو مودی ڈیووس میں نریندر مودی کے ساتھ تھے پھر ملک سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہو گئے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت میں کھرپوں روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں سونے کے تاجر نیرو مودی کے اربوں روپے کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے تھے اور اب ان کے شورومز بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ بمقابلہ عدلیہ ؟جنگ شروع ”کوئی چور یا ڈاکو کسی جماعت کا سربراہ ہو سکتا ہے “؟ چیف جسٹس سے ملتے جلتے ریمارکس بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرانے بھی دئیے ، کوئی آواز نہیں اٹھی , حکومت کی پارلیمنٹ میں ججوں پر، اعلیٰ عدلیہ پربحث آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی , تجزیہ امتنان شاہد

تجزیہ: امتنان شاہد۔۔۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کے بعد پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین سیاسی منظر پر باقاعدہ چپقلش شروع ہوگئی ہے۔ ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے ججوں کے روےے پر پارلیمنٹ میں بحث ایک ایسا نازک نقطہ بن گیا ہے جو براہ راست آئین کے آرٹیکل 68 کے متصادم اور خلاف ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پارلیمنٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے روےے یا ان کے بارے میں بحث کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو اس کا متبادل طریقہ کار کیا ہے؟ آئین پاکستان کے آرٹیکل 68 کے مطابق پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) اس کی مجاز نہیں ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے بارے میں بحث یا ان کا رویہ یا طرزعمل پارلیمنٹ کے فلور پر زیربحث لایا جائے۔ اس سلسلے میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کو استعمال کرکے حکومت کسی جج کے روےے کے خلاف شکایت ہو تو وہ یہ مسئلہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کی مجاز ہے البتہ اس پر پارلیمنٹ کے فلور پر بحث کرنا آرٹیکل 68 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور لیگی رہنما مریم نواز کا بیانیہ سڑکوں‘ جلسے جلوسوں‘ ٹیلی ویڑن کے ٹاک شوز کے بعد اب پارلیمنٹ میں بھی گونجنا شروع ہوچکا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ روز ایک طبل جنگ بج چکا ہے۔ آج چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار نے کھل کر پارلیمنٹ میں ہونے والی تقاریر کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تابع پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے البتہ پارلیمنٹ سے بھی سپریم اور اوپر آئین پاکستان ہے جس کے تحت عدلیہ کام کرتی ہے اور جس کے تابع تمام پاکستانی شہری ہیں۔ چیف جسٹس نے کچھ روز پہلے نااہلی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کیا کوئی چور یا ڈاکو کسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ جس پر یہ بحث زیادہ گرم ہوگئی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ بیانیہ زور پکڑ گیا کہ ججز کو اپنے ریمارکس کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہی ریمارکس سے ملتے جلتے ریمارکس ہمسایہ ملک بھارت کے چیف جسٹس جسٹس دیپک مشرا نے بھی حال ہی میں ایک کیس میں دئےے البتہ بھارت کے کسی کونے سے ان ریماکس کیخلاف کوئی آواز نہیں اٹھی۔ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بھی اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کے اس بیانیے پر کڑی تنقید کی تھی۔ گزشتہ روز خود اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس اور اس کی اہمیت شاید پارلیمنٹ میں موجود لوگوں نے ہی خراب کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ مریم اورنگزیب‘ احسن اقبال اور ان کے بعد سینئر صوبائی وزیر رانا ثنائ اللہ کے بیانات ازخود اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بحث اب پارلیمنٹ‘ قومی اور صوبائی ایوانوں میں زور پکڑنے والی ہے جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اب اداروں کے ٹکرا? کا خطرہ اور بڑھ گیا ہے اور اس بار یہ فوج نہیں بلکہ پارلیمنٹ بمقابلہ عدلیہ شروع ہوچکا ہے۔ میاں محمد نواز شریف‘ مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد اس وقت ملزم ضرور ہیں لیکن مجرم نہیں البتہ ان کو بچانے کے لئے مسلم لیگ ن کی یہ نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ پر اٹھائے گئے سوالیہ نشانوں کی گونج ایوانوں میں زور پکڑے گی جس پر اپوزیشن کی جماعتیں‘ پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف اور دیگر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف نظر آئیں گی۔

نوازشریف عدالتی اصلاحات نہیں بلکہ اپنی عدلیہ چاہتے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک ) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب بھی چاہتے ہیں کہ ماضی کی طرح عدلیہ کو ڈکٹیٹ کریں کہ کیا فیصلہ ہونا چاہیے، وہ پارلیمنٹ کو متنازع بنانا اور عدلیہ سے لڑائی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے نوازشریف کی عدالتی اصلاحات کی خواہش کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ملک اور عوام سے مذاق بند کریں، نوازشریف 3 بار وزیراعظم بنے آج بھی مرکز میں ان کی حکومت ہے مگر وہ اپوزیشن لیڈر کی طرح بول رہے ہیں، وہ رونا دھونا بند کریں اور کام کریں۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آئین سپریم اور پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، یہ مناسب نہیں کہ اس وقت ایسے بیانات دیئے جائیں کہ پارلیمنٹ میں قانون پاس ہونے سے پہلے کہیں کہ ہم اسے ختم کرسکتے ہیں۔