Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پارلیمنٹ بمقابلہ عدلیہ ؟جنگ شروع ”کوئی چور یا ڈاکو کسی جماعت کا سربراہ ہو سکتا ہے “؟ چیف جسٹس سے ملتے جلتے ریمارکس بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرانے بھی دئیے ، کوئی آواز نہیں اٹھی , حکومت کی پارلیمنٹ میں ججوں پر، اعلیٰ عدلیہ پربحث آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی , تجزیہ امتنان شاہد

    By Daily Khabrainفروری 21, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تجزیہ: امتنان شاہد۔۔۔
    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کے بعد پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین سیاسی منظر پر باقاعدہ چپقلش شروع ہوگئی ہے۔ ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے ججوں کے روےے پر پارلیمنٹ میں بحث ایک ایسا نازک نقطہ بن گیا ہے جو براہ راست آئین کے آرٹیکل 68 کے متصادم اور خلاف ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پارلیمنٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے روےے یا ان کے بارے میں بحث کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو اس کا متبادل طریقہ کار کیا ہے؟ آئین پاکستان کے آرٹیکل 68 کے مطابق پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) اس کی مجاز نہیں ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے بارے میں بحث یا ان کا رویہ یا طرزعمل پارلیمنٹ کے فلور پر زیربحث لایا جائے۔ اس سلسلے میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کو استعمال کرکے حکومت کسی جج کے روےے کے خلاف شکایت ہو تو وہ یہ مسئلہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کی مجاز ہے البتہ اس پر پارلیمنٹ کے فلور پر بحث کرنا آرٹیکل 68 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور لیگی رہنما مریم نواز کا بیانیہ سڑکوں‘ جلسے جلوسوں‘ ٹیلی ویڑن کے ٹاک شوز کے بعد اب پارلیمنٹ میں بھی گونجنا شروع ہوچکا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ روز ایک طبل جنگ بج چکا ہے۔ آج چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار نے کھل کر پارلیمنٹ میں ہونے والی تقاریر کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تابع پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے البتہ پارلیمنٹ سے بھی سپریم اور اوپر آئین پاکستان ہے جس کے تحت عدلیہ کام کرتی ہے اور جس کے تابع تمام پاکستانی شہری ہیں۔ چیف جسٹس نے کچھ روز پہلے نااہلی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کیا کوئی چور یا ڈاکو کسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ جس پر یہ بحث زیادہ گرم ہوگئی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ بیانیہ زور پکڑ گیا کہ ججز کو اپنے ریمارکس کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہی ریمارکس سے ملتے جلتے ریمارکس ہمسایہ ملک بھارت کے چیف جسٹس جسٹس دیپک مشرا نے بھی حال ہی میں ایک کیس میں دئےے البتہ بھارت کے کسی کونے سے ان ریماکس کیخلاف کوئی آواز نہیں اٹھی۔ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بھی اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کے اس بیانیے پر کڑی تنقید کی تھی۔ گزشتہ روز خود اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس اور اس کی اہمیت شاید پارلیمنٹ میں موجود لوگوں نے ہی خراب کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ مریم اورنگزیب‘ احسن اقبال اور ان کے بعد سینئر صوبائی وزیر رانا ثنائ اللہ کے بیانات ازخود اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بحث اب پارلیمنٹ‘ قومی اور صوبائی ایوانوں میں زور پکڑنے والی ہے جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اب اداروں کے ٹکرا? کا خطرہ اور بڑھ گیا ہے اور اس بار یہ فوج نہیں بلکہ پارلیمنٹ بمقابلہ عدلیہ شروع ہوچکا ہے۔ میاں محمد نواز شریف‘ مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد اس وقت ملزم ضرور ہیں لیکن مجرم نہیں البتہ ان کو بچانے کے لئے مسلم لیگ ن کی یہ نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ پر اٹھائے گئے سوالیہ نشانوں کی گونج ایوانوں میں زور پکڑے گی جس پر اپوزیشن کی جماعتیں‘ پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف اور دیگر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف نظر آئیں گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.