مسجد نبوی ﷺ میں قرآنِ کریم کے حفظ اور تجوید سے متعلق سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا، جن میں 3,440 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ امتحانات انتہائی منظم اور پُرسکون ماحول میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں جدید انتظامات کے ساتھ روحانی فضا بھی قائم ہے۔
انتظامیہ کے مطابق امتحانات کے لیے مختلف ہالز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی رہنمائی اور نگرانی کے لیے ماہر اساتذہ اور سپروائزرز تعینات کیے گئے ہیں۔ امتحانی عمل میں شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔
زائرین اور طلبہ نے مسجد نبوی ﷺ کے روح پرور ماحول میں امتحانات کے انعقاد کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا اور انتظامات کو سراہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قرآنِ کریم کی تعلیم اور حفظ کی حوصلہ افزائی کرنا اور دینی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

