یش راج فلمز کا حصہ بننا میرے لئے باعث فخر ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ یش راج فلمز کے ساتھ منسلک ہونا میرے لئے باعث فخرہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز کے ساتھ اپنے فلمی سفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یش راج فلمز گرل ہونا میرے لئے باعث فخر ہے، مجھے 2011ءمیں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”لیڈیز ورسز رکی بھل“ سے فلمی کیریئر کے آغاز کا موقع ملا، اگرچہ یش راج فلمز کی فلم کا حصہ ہونے کے باوجود یش چوپڑا کی ہدایت کردہ فلموں کا کبھی حصہ نہیں بن سکی لیکن وہ بہت اچھے دوست، استاد اور بہت اچھے انسان تھے۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہدایتکار دیباکر بنرجی کی فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“، ”نمستے انگلینڈ“ اور ”کیسری“ میں دکھائی دیں گی۔

دبئی سے کراچی منتقل تفتیش شروع

لاہور(کرائم رپورٹر) انڈر ورلڈ ڈان عابد باکسر کی انٹرپول کے ذریعے وطن واپسی کے بعد پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی نیندیں اڑ گئیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو دبئی سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جس سے تفتیش میں سابق شہید وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ پر ہونے والے خودکش حملے اور اس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جانے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں سیاسی شخصیات سے مراسم کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کی توقع ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انڈر ورلڈ ڈان عابد باکسر کا ایک منظم نیٹ ورک موجود ہے اور اس کے قریبی ساتھیوں میں کئی بدمعاش رسہ گیروں کے نام شامل ہیں جو کہ بیرون ملک مختلف مقدمات پر اس کی رہائش اور دیگر اخراجات برداشت کرتے تھے اور یہ کافی عرصے سے دبئی میں بیٹھ کر پاکستان میں جرائم پیشہ افراد کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، جعلی پولیس مقابلوں میں اپنے سرپرستوں کے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ انسپکٹر عابد باکسر نے شوبز انڈسٹری پر بھی اپنی دھاک جمائی ۔ جس کی وجہ سے کئی شوبز انڈسٹری کی شخصیات اس کے گروپ میں شامل ہو گئیں جبکہ کئی شخصیات نے بیرون ملک اور دوسرے صوبوں کی جانب ہجرت کی اور انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔ 2002 میں عابد باکسر کے خلاف تھانہ جوہر ٹاﺅن لاہور میں معروف ڈانسر نرگس پر وحشیانہ تشدد کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرپول کے ذریعے عابد باکسر کی واپسی اور انصاف کے کٹہرے میں لا کر پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک توڑنے کے حوالے سے معنی خیز خاموشی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جبکہ عابد باکسر گرفتار،آزاد،دبئی یا پاکستان ، لاہور پولیس کا مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار ، عابد باکسر کو ڈی پورٹ کیئے جانے کا کے عربی دستاویزات کا عکس سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا،ایف آئی اے کا بھی عابد باکسر کی گرفتاری سے انکار۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نامعلوم وجوہات کی بناءپرگزشتہ دنوں اچانک عابد باکسر کا نام ایک مرتبہ پھر سے اس وقت زبان زد عام ہوا جب میڈیا پر یہ خبریں نشر ہوئیں کہ عابد باکسر کو دبئی میں انٹر پول نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن چند ہی روز بعد ایک خبر پھر سے منظر عام پر آئی کہ متعدد مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب سرکی قیمت والے عابد باکسر کو لاہور پولیس کی جانب سے دبئی سے لاہور لانے میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو دبئی بھیج کر عابد باکسر کو اپنی تحویل میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی دبئی انٹر پول سے تعاون کیا گیا ہے جس وجہ سے اسے انٹر پول نے رہا کر دیا ہے ۔اس کے علاوہ یہ بھی خبریں گردش کرتی رہیں کہ عابد باکسر کا کسی سے لین دین کے حوالے سے چیک ڈس آرنر کا مسئلہ تھا جس پر اسے دبئی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور معاملہ کلیئر ہونے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا ۔ ان تمام باتوں کے بعد گزشتہ روز ایک دفعہ پھر عابد باکسر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے عابد باکسر کی نہ صرف دبئی انٹر پولیس کی جانب سے گرفتاری بلکہ دبئی حکومت کی جانب سے اسے ڈی پورٹ کرکے کراچی بھیجے جانے کی اطلاعات اور ااس حوالے سے ایک عربی تحریر میں دبئی حکومت کی جانب سے ڈی پورٹ کیئے جانے والا ڈاکو منٹ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پراسکی بیوی اور بیٹا عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو دبئی امیگریشن کی جانب سے خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ عابد باکسر کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے ۔ عابد باکسر کی گرفتاری کے حوالے سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ کے اعلی افسران نے قطعی لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے کسی عابد باکسر کو گرفتار نہیں کیا ۔

 

آئین اور جمہوریت پر حملے ،عوام کی عدالت کے نام پر دھوکا دیا جارہا ہے

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی عدالت مخالف سرگرمیوں کے خلاف اسلام آباد میں لوگوں کو اکٹھا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ قوم پاکستان کی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، اسلام آباد میں یہ بتانے کے لیے بھی شو کروں گا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر پابندی لگ چکی ہے اور نواز شریف اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد کے ساتھ عدالت جائیں گے اور جب بھی یہ کیس سنا جائے گا تو شہباز شریف کا بھی مجھے کیوں نکالا جیسا حال ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قطری خط کے جھوٹ پر نواز شریف کو جیل بھیجنا چاہیے تھا کیوں کہ کیس اسی وقت ختم ہوگیا تھا جب کہ ٹرسٹ ڈیڈ بھی فراڈ تھی جو کہ جعلسازی تھی اور اس کی بھی سزا ہے۔

مہوش حیات کا پاکستان کی باہمت خواتین کو خراج عقیدت

لندن(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات فلم نگری میں تو اپنا کمال دکھاتی ہی ہیں لیکن ساتھ ہی خواتین کے حقوق کے لیے بھی اپنی آواز ہمیشہ بلند رکھتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں پاکستان کی با ہمت خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق لیکچر بھی دیا۔اس دوران اداکارہ نے بے زبانوں کی زبان معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر، مادر ملت فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ملالہ یوسف زئی کو پاکستان کی خاتون آئیکون قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی خواتین ہیں جو کبھی بھی دھمکیوں اور ظلم وجبر سے نہیں گھبرائیں اور ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجود تھیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میں اس سرزمین سے ہوں جہاں عاصمہ جہانگیر کو تنقید کا نشانہ بنانے کے باوجود بھی خواتین نے ان کے کام کو سراہا ہے ۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر سے قبل باہمت خواتین کی فہرست میں فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کا نام بھی آتا ہے جنہوں نے آمریت کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا۔واضح رہے کہ مہوش حیات خواتین کے حقوق سے متعلق مہم ‘می ٹو می’ کا بھی حصہ ہیں۔لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی طرف سے چار روزہ کلچرل فیسٹول کا اہتمام کیاگیا، جس کا افتتاح معروف صوفی ادیب بابا محمد یحییٰ نے کیا ، انہوں نے پلاک حکومت پنجاب کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی اور لوگوں کے عارفانہ کلام اور مثبت انداز کی سرگرمیوں کے ذریعے امن و محبت کی طرف لیجانے کے عمل کو سراہا، کلچرل فیسٹول میں اداکاروں سے ملاقات کا خاص طور پر اہتمام کیاگیا،اداکاروں میں ندیم، شان، مصطفی قریشی، شاہد، انجمن اور یوسف صلاح الدین نے شرکت کی اور اپنے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے پنجابی زبان کے بارے میں اپنے تاثرات کااظہار کیا اور اپنی زندگیوں کے مختلف پہلوو¿ں سے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا، کلچرل میلہ میں یوتھ نائٹ ، غزل گائیکی میں ملک کے نامور گلوکاروں کی شرکت نے فیسٹول کو چار چاند لگادیئے

معاشرتی پیغامات پھیلانے کےلئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اہم ذریعہ ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ معاشرتی پیغامات کو پھیلانے کے لئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک اہم ذریعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے فلم ”پیڈمین“ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرتی پیغامات کو پھیلانے کے لئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک اہم ذریعہ ہے، کوئی بھی تقریروں یا دستاویزی فلموں میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ لوگ فلم کے ذریعے موضوع سے متعلق جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لوگوں نے سماجی موضوع پر بننے والی فلم ”ٹائلٹ ایک پریم کتھا“ دیکھی اور ٹائلٹس کی اہمیت کو سمجھے اور اب وہ پرامید ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی فلم ”پیڈمین“ دیکھیں اور اس کے ذریعے لوگوں تک معاشرتی پیغام پہنچے۔

فلم میں اداکار اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا اپتے شامل ہیں۔

 

جلد لالی وڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوگا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے‘ ان کی شب وروزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔اپنے اےک انٹر وےو مےں عروہ حسےن نے کہا کہ ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے اس آفرکوقبول کیا اورپھرہماری فلم کوبہترین رسپانس بھی ملا اس دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملاحالانکہ کام کرنیو الے تقریبا لوگ وہی تھے جن کے ساتھ کام کرچکے تھے لیکن فلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھا۔

 

ڈھول پلئیراریشمہ یورپ کے ثقافتی میلے میں پرفارم کرینگی

لاہور (شوبز ڈیسک ) معروف ڈھول پلیئر ارشمہ کو یورپ میں منعقد ہونے والے ثقافتی میلے میں پرفارمنس کی دعوت ، معاملات طے ہوجانے کے بعد شیڈول ترتیب دیا جائے گا ۔ ڈھول پلیئر ارشمہ نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ اپنا فنی سفرتوبطورماڈل اوراداکارہ شروع کیا تھا لیکن ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں ہوتا۔ اس لیے میں نے جب میوزک کے شعبے میں انٹری دی تواساتذہ کرام کی جانب سے مثبت رسپانس ملا اورمیں نے باقاعدہ موسیقی کی تربیت بھی شروع کی۔ جہاں تک بات ڈھول بجانے کی ہے تومیں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ کام کروں جوعام نہ ہو۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ڈھول بجانے والے بہت بڑے بڑے استاد موجود ہیں لیکن کوئی لڑکی اس شعبے کی طرف دکھائی نہیں دیتی۔ ایسے میں، میں نے اپنی فیملی کی سپورٹ کے ساتھ ڈھول کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔
اوراس وقت ملک بھرمیں پرفارم کررہی ہوں۔ یہی نہیں ٹی وی شوز میں بھی حصہ لے رہی ہوں۔ میری پرفارمنسز کودیکھتے ہوئے مجھے بہت سے انٹرنیشنل شوز میں پرفارم کرنے کی پیشکش توجاری تھی لیکن میں نے ہمیشہ اس کام کوترجیح دی ہے جو بہترہو۔ارشمہ نے بتایا کہ مجھے سب سے پہلے تو پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کیلئے دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرانس اورجرمنی میں ہونے والے فیسٹیولز میں بھی پرفارمنس کیلئے رابطہ جاری تھے۔ ان میں سے ایک فیسٹیول میں پرفارم کرنے کیلیے میں نے رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن دیگرمعاملات کے طے ہونے پر میں اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارمنس کیلئے جاو¿ں گی۔اداکارہ نے کہا کہ بطورڈھول پلیئر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کاعزم لے کر آئی ہوں اوراس شعبے میں ایک دن ایسا کارنامہ انجام دونگی، جس پرپوری قوم فخر کرے گی۔

 

امیتابھ بچن کی ایک دھمکی پر ٹویٹر ٹیم بھارت پہنچ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی لیونگ لیجنڈ اور بالی وڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے ٹویٹر چھوڑنے کے پیغام پر پوری ٹویٹر ٹیم ہی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میگا سٹار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنے فالوررز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں پچھلے ماہ پیغام دیا تھا کہ وہ پیغام کے لیے استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارم ” ٹویٹر ” کو چھوڑ رہاہے۔ امیتابھ بچن کے پیغام کے بعد مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کی ٹیم ہی بھارت پہنچ گئی ، ٹیم نے امیتابھ بچن کو ٹویٹر کے استعمال کے بارے میں مفید معلومات دیں اور بتایا کہ ٹویٹر کس طرح کام کرتاہے۔

واضح رہے پہلی فروری کو امیتابھ بچن کے فالوررز کی تعداد 33 ملین سے کم ہو کر 32۔9 ملین رہ گئی تھی۔ تاہم اب ان کے فین فالوررز کی تعداد 33.1ملین ہو گئی ہے۔

 

بھارتی بورڈ کیخلاف ہرجانے کا نوٹس ، آئی سی سی نے معاملے پر چپ سادھ لی

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا نوٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث بدستور کھٹائی میں ہے۔3 ماہ گزر جانے کے باوجود کیس سست روی کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر جانب داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کے قانونی ماہرین اس کیس کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی ایکشن میں آئے گی۔پی سی بی کا گورننگ بورڈ پہلے ہی اپنی میٹنگ میں رولنگ دے چکا ہے کہ ششانک منوہر میٹنگ میں ثالث کی حیثیت سے بیٹھے تھے لیکن میٹنگ کے اختتام پر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نومبر میں اپنا کیس آئی سی سی کو بھجوا دیا تھا۔ دونوں بورڈز نے مائیکل بیلوف کو اپنے اپنے نمائندے بتادیئے تھے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود کیس میں پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے موجودہ سربراہ ششانک منوہر اس کیس میں غیر جانبداری دکھانے میں ناکام ہیں۔انہوں نے سابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو قانونی چارہ جوئی سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔اس وقت بھی ششانک منوہر ہی اس کیس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور ایک میٹنگ میں وہ اٹھ کر چلے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد 70 ملین ڈالرز کے نقصان کے ازالے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ششانک منوہر مختلف اجلاسوں میں آئی سی سی سے زیادہ بھارتی بورڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

پی ایس ایل میرے کیرئیرکاآخری ایونٹ ہوگا

لندن(آئیا ین پی)سابق انگلش کرکٹرکیون پیٹرسن نے کرکٹ سے مکمل طورپرکنارہ کشی اختیارکرنےکا اعلان کردیا۔پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن ان کے کیرئیرکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،انگلش کرکٹ بورڈ نے توگزشتہ 5سال سے کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا لیکن تب سے وہ دنیا بھرمیں مختلف ٹی 20لیگزکھیل رہے ہیں۔پیٹرسن نے اپنی فیملی کو وقت دینے کیلئے اب کرکٹ سے مکمل طورپرکنارہ کشی اختیارکرنےکا فیصلہ کیا ہے،اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرکیا۔انگلش کرکٹرکا کہنا ہے کہ اب کھیل کوخیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن میرے پروفیشنل کیرئیرکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا اوراس کے بعد کرکٹ کا باب بند ہوجائےگا۔دوہزارپانچ میں ایشزسیریزمیں ڈیبیوکے بعد کیون پیٹرسن اپنی جارحانہ کرکٹ کی وجہ سے مداحوں کے فیورٹ کرکٹربن گئے، 104ٹیسٹ کھیلنے والے پیٹرسن نے 2014میں آخری بارانگلینڈ کی نمائندگی کی جبکہ ون ڈے اورٹی 20فارمیٹ میں 2013میں آخری بارانگلینڈ کی جانب سے ان ایکشن ہوئے۔