سینیٹ الیکشن ،سندھ،پنجاب،بلوچستان،کے پی کے ،امیدواروں کے نام اور حتمی فہرست سامنے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ میں سندھ اور پنجاب سے 12، 12 جب کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔سندھ سینیٹ انتخابات کے لئے سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پیپلز پارٹی کے 12، پاک سرزمین پارٹی کے 3، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک امیدوار میدان میں ہوں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لئے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری، ایم کیو ایم پاکستان کے حسن فیروز، ڈاکٹر قادر خانزادہ اور علی رضاعابدی جب کہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون شامل ہیں۔ سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مرتضیٰ وہاب، مصطفیٰ نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، امام الدین شوقین، ایاز احمد اور محمد علی شاہ جاموٹ بھی میدان میں ہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں میں فروغ نسیم، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، سید امین الحق، عامر چشتی اور فرحان چشتی شامل ہیں جب کہ پاک سرزمین پارٹی کے انیس احمد، ڈاکٹر صغیر اور سید مبشر امام شامل ہیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے سرفرار جتوئی بھی سینیٹ امیدواروں میں شامل ہیں۔سندھ سے اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے انور لعل دین، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر موہن پاک امیدوار ہوں گے۔خواتین کی خصوصی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قر? العین مری اور کیشو بائی امیدوار ہونگی جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر نگہت شکیل، کشور زہرا، نسرین جلیل اور منگلا شرما امیدوار ہوں گی۔ پنجاب پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نصیر بھٹہ، حافظ عبدالکریم اور اسحاق ڈار امیدوار ہونگے، تحریک انصاف کے ا?صف جاوید اور پیپلز پارٹی کے نوازش پیرزادہ میدان میں ہوں گے۔جنرل نشستوں پر حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے ا?صف کرمانی، مصدق ملک، رانا محمود الحسن، زبیر گل، مقبول احمد، ہارون خان اور شاہین خالد بٹ امیدوار ہوں گے جب کہ تحریک انصاف کے چوہدری محمد سرور، پیپلز پارٹی کے شہزاد علی خان اور مسلم لیگ (ق) کے کامل علی ا?غا امیدوار ہوں گے۔پنجاب سے اقلیتی نشست پر کامران مائیکل مسلم لیگ (ن) اور وکٹر عذاریاہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جب کہ خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق مسلم لیگ (ن) جبکہ عندلیب عباس تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے اعظم سواتی، مسلم لیگ (ن) کے دلاور خان، جے یو ا?ئی (ف) کے یعقوب شیخ میدان میں ہوں گے جب کہ مولانا سمیع الحق اور نثار خان آزاد امیدوار ہوں گے۔خواتین کی نشستوں پر تحریک انصاف کی مہرتاج روغانی، نورین فاروق خان میدان میں ہوں گی، قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب طاہر خیلی، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد، مسلم لیگ (ن) کی رئیسہ داو¿د، جے یو ا?ئی (ف) کی نعیمہ کشور، اے این پی کی شگفتہ ملک امیدوار ہیں جب کہ ثوبیہ شاہد آزاد امیدوار ہوں گی۔بلوچستان بلوچستان سے جنرل نشستوں پر بڑی تعداد ا?زاد امیدواروں کی ہے جن میں احمد خان، انوار الحق، حسین اسلام، سردار شفیق ترین، علاو¿الدین، فتح محمد بلوچ، کہدہ بابر اور صادق سنجرانی شامل ہیں۔جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیر افضل خان مندوخیل، نیشنل پارٹی کے محمد اکرم ، جے یو ا?ئی (ف) کے مولوی فیض محمد، اے این پی کے نظام الدین کاکٹر اور بی این پی مینگل کے ہمایوں عزیز امیدوار ہوں گے۔خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی ثمینہ زہری، نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشید، جے یو ا?ئی (ف) کی عذرا سید میدان میں ہوں گی جب کہ ثناء جمالی، شمع پروین مگسی اور عابدہ عظیم آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹ نشست کی دوڑ میں ہوں گی۔

 

نوازشریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کیخلاف استعمال کیا تو ۔۔۔عمران خان نے بڑی دھمکی دیدی

پشاور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 1997 میں نواز شریف اور (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، ایک چیف جسٹس کو ڈنڈوں سے بھگایا جب کہ پیسے دی کر انہوں نے ججز کو بھی خریدا لیکن اب عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جتنا نواز شریف کو اپنی صفائی دینے کا موقع ملا اتنا کسی پاکستانی کو نہیں ملا جب کہ پاناما کیس میں تین سو ارب روپے کے قطری خط کے علاوہ کوئی جواب نہیں دیا گیا جب کہ توہین عدالت پر بھی نواز شریف کےخلاف کچھ نہیں کیاجارہا۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو ڈر ہے کہ نیب عدالت سے ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے، اگر پارلیمنٹ کو انہوں نے استعمال کیا تو اس بار پاکستان کی عدلیہ کے لئے لوگوں کو نکالوں گا۔عمران خان نے کہا کہ مختلف مقدمات میں مطلوب سابق پولیس افسر عابد باکسر آرہا اور وہ بتائے گا کہ شہباز شریف کے کہنے پر اس نے کتنے قتل کیے۔خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک منٹ بھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا، کسی منصوبے پر جاتے تھے تو صرف اس وقت سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ سرکاری خرچے پر ٹھہر سکتا ہوں لیکن جب بھی نتھیا گلی ٹھہرا اپنے خرچے پر ٹھہرا اور آج بھی پرائیویٹ ہیلی کاپٹر پر اپنا پیسا خرچ کر کے پشاور آیا ہوں، خوف خدا ہے اس لیے اپنا ایک ایک روپیہ خرچ کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس قوم کے پیسے میں اپنے اوپر نہیں خرچ کرنا چاہتا، نیب یہ پتا کرائے کہ شریف خاندان کے لئے ہیلی کاپٹر کتنا استعمال ہوا، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو ان کے بچوں کے لئے کیا ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی طرح استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔

سی پیک کیلئے بلوچ علیحدگی پسندوں میں خفیہ مذاکرات ،پیشرفت کب سے جاری ہے ؟

لاہور(ویب ڈیسک)برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے درمیان پانچ سال سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین 5 سال سے بھی زائد عرصے سے بلوچ باغیوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کا تحفظ کیا جاسکا۔فنانشل ٹائمز کو تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ چینی حکومت بلوچستان میں باغیوں سے براہ راست مذاکرات کررہی ہے۔ ایک پاکستانی افسر نے بتایا کہ چین نے اس حوالے سے خاموشی سے بہت پیش رفت کرلی ہے، بلوچ علیحدگی پسند کبھی کبھار حملے کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تاہم ان کی جانب سے کوئی بھرپور اور بڑی کارروائی نہیں کی جارہی۔پاکستانی حکام ان مذاکرات کی تفصیلات سے لاعلم ہیں لیکن انہوں نے چینی سفارتکاروں اور بلوچ باغیوں کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک افسر نے کہا کہ آخرکار بلوچستان میں امن قائم ہونے کا فائدہ دونوں کو ہی ہوگا۔ ایک اور افسر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد معطل ہونے کی وجہ سے حکام بالا اس نتیجے میں پہنچے ہیں کہ چین زیادہ قابل بھروسہ ساتھی ہے۔ چینی ہمارے مدد کے لیے یہاں موجود ہیں جب کہ امریکا ناقابل بھروسہ ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا پاکستان کشیدگی کی وجہ سے جو خلا پیدا ہوا اسے چین پر کر رہا ہے۔ پاکستان، نیپال، میانمار اور سری لنکا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھارت تشویش کا شکار ہے۔ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور زیادہ تر سی پیک پروجیکٹس صوبہ بلوچستان میں ہیں۔بعض تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اگرچہ چین نے پاکستان میں فوج تعینات نہ کرنے کے وعدے کیے ہیں لیکن بھاری سرمایہ کاری کے نتیجے میں ممکن ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ماتحت ریاست جیسا سلوک شروع کردے۔چینی حکام نے مذاکرات پر موقف دینے سے انکار کردیا تاہم پاکستان میں چینی سفیر نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو میں یہ بات کہی تھی کہ بلوچ جنگجو سی پیک کے لیے اب خطرہ نہیں رہے۔ایک قبائلی سربراہ نے بتایا کہ بہت سے نوجوانوں کو مالی مراعات دے کر ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کیا جارہا ہے، اب علیحدگی پسند تحریک میں شمولیت کی 10 سال پہلے جیسی کشش نہیں رہی، بہت سے لوگ سی پیک کو خوشحالی کا زینہ سمجھنے لگے ہیں۔پاکستانی حکومت چین سے ڈرونز کے پرزہ جات اور فوجی ہیلی کاپٹر بھی خریدنے پر غور کررہی ہے جنہیں افغان سرحد پر نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔چین نے اربوں ڈالر کی لاگت سے ’ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبہ‘ شروع کیا ہے۔ یہ منصوبہ دنیا بھر سے گزرے گا جس کی وجہ سے عدم مداخلت کی پالیسی اب تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔ معیشت کو ترقی دینے کے منصوبے کے تحت چین کو دنیا کے چند انتہائی متنازع خطوں میں بھی کام کرنا پڑ رہا ہے۔ جنوبی سوڈان میں بھی چینی امن فوج تعینات ہے جہاں بیجنگ حکومت تیل کے شعبے اور ریلوے لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔ افریقی ملک مالی میں بھی چین کی امن فوج تعینات ہے اور اس نے عراق میں داعش کے خلاف آپریشن کا بھی عندیہ دیا ہے۔ عراق میں تیل کے شعبہ میں چین سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ملک ہے۔

عمران خان کیخلاف میگا سکینڈل ، چھان بین شروع،نیب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی۔ نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا نوید حیدر کریں گے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں لیگل کنسلٹنٹ، قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران شامل ہیں جب کہ صوبائی حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا 2 فروری کو نوٹس لیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیوٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز حاصل کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جب کہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔

شادی سے قبل ہی ۔۔ریحام خان نے کپتان اور بشریٰ بی بی بارے ایسی بات کہہ دی کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ تعلقات قائم ہو چکے تھے۔ریحام خان نے ایک بار پھر اپنے سابق شوہر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کو انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی بشریٰ بی بی اور عمران خان میں تعلقات قائم ہو چکے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری شادی سے تقریباً 3 سال قبل سے ہی عمران خان اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطے میں تھے جبکہ مجھے علم ہے کہ دونوں یکم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس کا اعلان بعد میں کیا گیا، بالکل ماضی کی طرح جب عمران خان نے مجھ سے شادی کے دو ماہ بعد دنیا کو ہمارے رشتے کے بارے میں بتایا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریحام نے چونکا دینے والے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے سابق شوہر ہیں لیکن وہ اپنے افیئرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کے باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مجھ سے شادی کے دوران بھی عمران افیئرز میں ملوث رہے۔

 

بھارت کے ڈپٹی ہا ئی کمشنر کی طلبی ، احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت پر احتجاج کیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، رواں برس کے صرف ڈیڑھ ماہ میں ہی 335 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 15 بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ 15 فروری کو بھی بھارتی فورسز نے بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور شہید ہوا، معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنایا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے اور اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔

خوف کی علامت عابد باکسر پکڑا گیا ، دبئی سے پاکستان واپسی کے بعد کہاں منتقل کیاگیا ،چونکا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) مختلف مقدمات میں نامزد سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب عابد باکسر کو دبئی سے طیارے میں کراچی لایا گیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کے خلاف 8 افراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔11 سال سے مفرور سابق پولیس افسر کو 7 فروری کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا اور 2007 میں نوکری سے برطرف کیے جانے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی مختلف مواقعوں پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ عابد باکسر کا اعترافی بیان ہے کہ اس نے شہباز شریف کی ہدایت پر لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔عمران خان کے مطابق جب عابد باکسر کو پتہ چلا کہ شہباز شریف انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو وہ بیرون ملک فرار ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ عابد باکسر کہا کرتا تھا کہ اس نے کبھی بھی شہباز شریف کی اجازت کے بغیر کسی کو قتل نہیں کیا۔

نیب عدالت نے نواز شریف پر بجلیاں گرادیں۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 2 ضمنی ریفرنسز سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا تھا۔عدالت نے ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات مسترد کر کے اسے عبوری ریفرنس کا حصہ بنا دیا تھا جن پر سماعت 22 فروری کو ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث دلائل دیں گے اور اسی روز اعتراضات بھی سنے جائیں گے۔ خیال رہے کہ 22 فروری کو ہی ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت ہوگی جس کے لئے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی لندن پہنچ گئے جن کی موجودگی میں 2 غیرملکی گواہوں کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما عزیز اللہ جان پی پی میں شامل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عزیر اللہ جان نے پی ٹی آئی کو چھوڑکر پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔آصف زرداری کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اب میں ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ پیپلز پارٹی کا ساتھ دوں گا اور ذولفقار علی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھاﺅں گا۔

مریم نواز چور اُچکے کے ذکر کو اپنے والد سے تعبیر کرتی ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن گالم گلوچ بریگیڈ جبکہ نوازشریف اور مریم نواز اس کا حصہ ہیں ، لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی اس بریگیڈ کا حصہ بن جانا تشویشناک ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز نے ن لیگ کے کئی مامے چاچے فارغ کر دیئے ہیں ، جو فارغ نہیں ہوئے وہ ان کے گھٹنے پکڑ کے بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی و دیگر مامے چاچے ن لیگی ٹرک سے اتار دیئے گئے ہیں ، سڑک پر کھڑے شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوار ہونا چاہ رہے ہیں، اب وزیراعظم عباسی کو لگ رہا ہے کہ انہیں کئی معاملات پراعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی کہا کہ کیا کوئی چور اچکا پارٹی سربراہ بن سکتا ہے ؟ مودی اور راہول گاندھی سمیت کسی بھارتی سیاستدان نے اس پر احتجاج یا بیان بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا یہاں جب کسی چور اچکے کو للکارا جائے انہیں لگتا ہے نواز شریف کا ذکر ہو رہا ہے۔ کسی چور اچکے کی بات ہو مریم نواز اسے اپنے بابا پر لے لیتی ہے۔ یہ تو چور کی داڑھی میں تنکا کے مترادف ہے۔