توبہ توبہ ۔۔۔مسجد الحرام میں بیٹھی ان چار خواتین نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ بھی تلملا اٹھیں گے

جدہ (ویب ڈیسک) مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں موجود مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ اہم عبادت گاہ مسجد الحرام میں مبینہ طور پرتاش کھیلنے والی خواتین کی متنازع تصاویر سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقع میں ملبوس 4 خواتین فرش پر بیٹھی آرام سے تاش کے پتوں سے کھیل رہی ہیں۔ تاش کے پتے کھیلنے والی چاروں خواتین سیاہ رنگ کے برقع میں ملبوس ہیں جس وجہ سے ان کے چہرے دکھائی نہیں دے رہے۔ تصویر میں دیگر نقاب اور برقع پوش خواتین و احرام میں ملبوس مرد حضرات کو بھی فرش پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔یہ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

سیشن کورٹ ، وکیل نے 2 پیٹی بھائیوں کو پھڑکا دیا ، احاطہ عدالت میں خوف و ہراس

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن کورٹ میں وکلاءکے آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان توقیر کی عدالت کے باہر کاشف راجپوت نامی وکیل نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وکیل رانا اشتیاق موقع پر جاں بحق اور ایک وکیل اویس زخمی ہوگیا۔زخمی وکیل کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں اور ان کا کوئی جھگڑا چل رہا تھا، جس کے بعد نوبت یہاں تک آپہنچی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے باعث وکیل کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس 31 جنوری کو بھی لاہور کی سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ملزم جاں بحق ہوگیا تھا۔

لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست بڑا دھچکا ہے

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو دیکھ کر انہیں بہت بڑا دھجکا لگا ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشیدا حمد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے کوشش بہت کی، مگر پھر بھی کچھ چیزوں میں ایسی کمی تھی جس کی وجہ سے کامیابی نہ مل سکی۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ لودھراں کے تنائج نے مجھے بہت مایوس کیا اور اگر اتنی جدوجہد کے بعد لوگوں کو چور پسند ہیں اور ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ عوام کا اپنا فیصلہ ہے۔اس سوال پر کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد خود آپ کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو کوئی نئی حکمتِ عملی دی گئی ہے تاکہ عام انتخابات میں کامیابی مل سکے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اس ناکامی پر سوچنے کی ضرورت ہے اور دیکھنا ہوگا کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اس حوالے سے چند مشورے بھی دینا چاہتے ہیں اور ان سے ملاقات ہوگی تو اس پر ضرور بات کریں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ میری جماعت بہت چھوٹی سی ہے اور عمران خان ایک بڑی جماعت کے سربراہ ہیں اس لیے کچھ فیصلے تو وہ میری رائے سے کرسکتے ہیں مگر بڑے فیصلوں میں انہیں اپنی پارٹی کی مشاورت کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں لودھراں کا ضمنی انتخاب موجودہ سیاسی تناضر میں کافی اہمیت کا حامل تھا جبکہ جو نتیجہ آیا وہ اس سے کہیں زیادہ پریشان کن تھا۔

شادی سے عمران خان کی سیاست پر منفی اثر پڑا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو گی، مریم نواز کا سیاسی کیریئر مایوس کن ہو گا۔ کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ چودھری نثار نے تو کھل کر رائے دیدی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوام کی خوشحالی سے متعلق کچھ نہیں جانتی۔ نااہلی کے بعد نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا۔ نوازشریف کو عدالت سے سزا ہو گی، جیل میں نہیں تو شاید گھر پر نظر بند ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے سب کی منی ٹریل موجود ہے۔ سرکاری مشینری اب بھی نااہل وزیراعظم کے ماتحت ہے۔ موجودہ حکومت کے ہوتے وطن واپس نہیں آﺅں گا۔ عدالتوں میں جانے سے مسئلہ نہیں، مسئلہ غیر قانونی فیصلوں کا ہے۔ نوازشریف نے چوری کی، ڈاکہ ڈالا، ملک کا ستیاناس کیا۔ میں پاکستان کو آسمان پر لے جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پشاور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر تاحیات نااہل کر دیا۔ اپنا موازنہ نواز کے ساتھ کئے جانے پر مجھے اعتراض ہے۔ نوازشریف کو سیاست سے تاحیات نااہل کیا جانا چاہئے۔ بدقسمتی سے یہاں قوانین لوگوں سے انتقام کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ موجودہ سپریم کورٹ افتخار چودھری کی عدالت سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پاکستان کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں پر ہم چپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کچھ نہیں جانتے۔ ان کے مائنس 2 کے بیان پر ہنسی آئی۔ میرا وژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ ہی نہیں ہوتی۔ فاروق ستار میں قیادت کی خوبیاں نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم پورے پاکستان میں بدنام ہے۔ متحدہ دعوت بھی دے تب بھی ان کی سربراہی قبول نہیں کروں گا۔ فاروق ستار اتنے اہم نہیں کہ انہیں ہٹانے کی کوشش کروں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی بیرونی سکیورٹی کو اس وقت بہت خطرات ہیں۔ ریاست قائم رکھنی ہے یا آئین؟ اس وقت ریاست جا رہی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ نون لیگ نے لاہور کو خوبصورت بنا دیا، باقی سب خیر ہے۔ عمران کی شادی پر عوامی ردعمل منفی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی ہمدردی نہیں، میرے خیال میں اس کا نام تبدیل کر دینا چاہیے۔ متحدہ کو صرف مہاجروں کی جماعت نہ لکھا جائے۔ ایم کیو ایم دعوت بھی دے تب بھی اس کی سربراہی قبول نہیں کروں گا۔ سیاسی جماعتیں مہاجروں، بلوچوں، پٹھانوں و دیگر نسلوں کو آپس میں لڑواتی ہے۔ حالات یہی رہے تو الیکشن میں ن لیگ جیت سکتی ہے اور سندھ میں پیپلز پارٹی ہوگی۔ مریم نواز کا سیاسی کیرئیر مایوس کن ہے اسے ن لیگ کے اپنے رہنما تسلیم نہیں کرینگے، نثار کھل کر سامنے آ گیا۔ وزیراعظم کے عہدے کو بخش دیں اس نے ایک بڑا کردار ادا کرنا، بیرون ملک نمائندگی کرنا ہوتی ہے۔ عدالت نے نواز شریف بارے اقامے پر بالکل ٹھیک فیصلہ کیا۔ باقی جرائم کےلئے جے آئی ٹی بنا دی تاکہ مکمل تحقیقات کرے۔ نواز شریف کو سزا ہو گی۔ بڑی طاقتیں اقوام متحدہ کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کرتی ہیں۔ حافظ سعید دنیا میں کہیں دہشتگردی میں ملوث نہیں۔ ہاں کشمیر میں وہ فعال ہیں، ان کی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے۔ سٹرٹیجی بدلی تھی کہ کشمیر میں بھارتی فوج کو ٹارگٹ کیا جائے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کی طرف آئے اس سٹرٹیجی کو بینظیر بھٹو نواز شریف نے بھی چلایا اور میں نے بھی اس پر عمل کیا۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرواتا ہے۔ جیش محمد دہشتگرد تنظیم ہے اسے پکڑنا اور مارنا چاہیے، جس نے سلمان تاثیر کو قتل کیا اس کو بالکل ٹھیک سزا ہوئی ہے، عاصمہ جہانگیر بارے بات کرنا مشکل ہے، انٹلیکچوئلز میں مشہور تھیں تاہم ان بارے منفی باتیں ہوتی ہیں۔ سنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ مولانا مودودی کے بیٹے نے پڑھائی جو پاکستان کو گالیاں دیتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم کمزور ہیں یہاں تو اسمبلی میں پاکستان مخالف عناصر باتیں کرتے ہیں اور ہم خاموشی سے سنتے ہیں، بنانا ریپلک بنا چکے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ عمران خان کو شادی کی مبارک دیتا ہوں، سیاستدان کو اپنے بارے میں فیڈ بیک ہونا چاہیے، میرے سرکل میں تو شادی کا فیڈ بیک منفی ہے۔

 

ضدی سسرالیوں نے بہو کو تیل چھڑک کر جلا ڈالا

قصور(بیورورپورٹ)پسند کی شادی کا خوفناک انجام سسرالیوںنے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی اور بعد میں خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے پی ایف ایس اے کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ساس سمیت دو افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق اٹاری سروبہ ضلع لاہور کے رہائشی محمد منشاءنے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی ارم شہزادی کی شادی لدھیکی کے رہائشی الزام علیہ قمر کیساتھ ہوئی جس کے تین بیٹے ہیں اکثر اوقات میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا 16فروری کو مجھے اطلاع ملی میر ی بیٹی ارم شہزادی کو اسکے خاوند نے مارا پیٹا ہے جو میں 18فروری کو ہمراہ دیگر اپنی بیٹی کے سسرال لدھیکی آیا کہ اس دوران تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان بشریٰ بی بی اورسدرہ بی بی نے قمر کو کہا ارم شہزادی کو آگ لگا دو جس پر میرے داماد قمر نے میری بیٹی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے میری بیٹی ارم شہزاد ی شدیدجھلس گئی جس کو شدید زخمی حالت میں پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچایا اور بعد میں ڈاکٹر نے لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا جہاں پر ارم شہزاد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ دوسری جانب ارم شہزادی کی ساس سنوراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ ارم شہزادی بچوں کو مار پیٹ رہی تھی جس کو منع کرنے پر قمر اور ارم شہزادی کے درمیان جھگڑا ہوا تو ارم شہزادی نے خو د کو کچن میں بند کر کے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش ہے تاہم تھانہ صدر قصور پولیس نے خاوند قمر اور اسکی دو بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ساس سنوراں بی بی اور ایک نند بشریٰ بی بی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت اور ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،حالات و واقعات کا جائزہ لیا ،اس موقعہ پر ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے کرائم سین کے دوران شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ،جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر روانہ کر دی گئیں ہیں۔

 

لاہور ہائیکورٹ: زینب کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی ،ت ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجرم عمران کو پھانسی دینے کےلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت سیکشن 22 کے تحت مجرم عمران کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے ، مجرم عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو سیکشن 22 پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے۔

 

عمران خان کا شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ

اسلام آباد(آئی این پی،این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، نیک خواہشات اور دعائیں دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔ پیر کو عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نیک خواہشات اور دعائیں دینے والوں کا شکرگزار ہوں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعدپیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا، عمران خان آج سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغازپشاور کے ایک روزہ دورہ سے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعد پیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا، عمران خان آج سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ان کا خیرمقدم کریں گے، دورہ پشاور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف ارباب نیاز اسٹیڈیم کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد عمران خان صوبائی وزرائ، ارکان صوبائی اسمبلی اور مقامی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی۔ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائےگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ہنی مون کے لئے بیرون ملک جانے کی خبروں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔

 

ججوں کے رویہ پر پارلیمنٹ بحث کرے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جب کہ منتخب نمائندوں کو چور ڈاکو کہنا کسی صورت قبول نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاءنے پارٹی صدر نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا
اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کیا جاتا ہے اسی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے، پارلیمنٹ کی عزت کو ملحوظ رکھنا ہم سب پر لازم ہے جب کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کو رد کیا جانا اچھی روایت نہیں، تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جب کہ منتخب نمائندوں کو چور ڈاکو کہنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کے سامنے سچ لائیں گئے، جمہوریت مسلسل اپنے دس سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے تصادم سے بچنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ ایوان اس معاملے پر بحث کرلے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے حلف لیتے ہوئے آئین کا دفاع کرنے کا عہد کیا ہے، عدالتوں میں منتخب نمائندوں کو کبھی چور کبھی ڈاکو کبھی گاڈ فادر کہا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ”کیا ہمیں قانون سازی کا حق نہیں، کیا اجازت لے کر قانون سازی کرنی ہوگی، اداروں کے تصادم سے بچنے کے لیئے بہتر ہے کہ یہ ایوان اس معاملے پر بحث کر لے“۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یہ کسی جماعت کا معاملہ نہیں اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے، حکومتی نمائندوں کو عدالتوں میں بےعزت کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ”میں کسی ادارے یا عدلیہ پر تنقید نہیں کررہا صرف حقائق بتا رہا ہوں، اپوزیشن لیڈر سے گذارش ہے کہ اس کو پارٹی کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔

 

ہمارا احتساب جتنا ہونا تھا ہوگیا اب جھوٹوں کی باری ہے

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی رابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا،ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا، اب جھوٹوں کی باری ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اقامہ جیسا کمزور،بدنامِ زمانہ فیصلہ اس لیے آیا کیونکہ پانامہ میں نہ کچھ تھا نہ نکلا، ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا، اب جھوٹوں کی باری ہے۔ انہوں نے کہا ک اگر پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا۔ ایک ہی کیس کو بار بار چلانے پر بھی کچھ نہ ملا۔

شریف خاندان کے خلاف غیر ملکی گواہوں کے ویڈیوبیانات ریکارڈ کرنے کے انتظامات مکمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے نواز شریف، ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پاناما پیپرز کیس کے حتمی فیصلے کی روشنی میں دائر تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست ان چیمبر سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 21 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل کی اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔خیال رہے اس سے قبل بھی نواز شریف کی جانب سے ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس 19 اکتوبر کو شریف خاندان کی جانب سے احتساب عدالت میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کر کے عدالتی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کی جانب سے دائر تینوں ریفرنسز میں الزامات، نیب کے قانون کی دفعات اور گواہان بھی ایک ہی ہیں، لہٰذا ان ریفرنسز کو یکجا کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے، تاہم عدالت نے اس درخواست کو بھی مسترد کردیا۔ احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریفرنسز کو یکجا کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی جسے سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا۔