تازہ تر ین

سیشن کورٹ ، وکیل نے 2 پیٹی بھائیوں کو پھڑکا دیا ، احاطہ عدالت میں خوف و ہراس

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن کورٹ میں وکلاءکے آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان توقیر کی عدالت کے باہر کاشف راجپوت نامی وکیل نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وکیل رانا اشتیاق موقع پر جاں بحق اور ایک وکیل اویس زخمی ہوگیا۔زخمی وکیل کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں اور ان کا کوئی جھگڑا چل رہا تھا، جس کے بعد نوبت یہاں تک آپہنچی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے باعث وکیل کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس 31 جنوری کو بھی لاہور کی سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ملزم جاں بحق ہوگیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain