سہیل نے پھرپی ایس ایل کویادگاربنانے کی ٹھان لی

دبئی(نیوزایجنسیاں)لاہور قلندرز کے فاسٹ باو¿لر سہیل خان نے پاکستان سپر لیگ میں ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے اس مرتبہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پی ایس ایل 2017 کیلئے کراچی کنگز نے سہیل خان کی خدمات حاصل کی تھیں جنہوں نے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ایونٹ کے سب سے کامیاب باو¿لر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا لیکن ان کی عمدہ کارکردگی بھی کراچی کنگز کو ایونٹ جتوانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی تھی البتہ اس مرتبہ وہ اپنی نئی ٹیم لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ سال ایونٹ میں بہترین باو¿لر رہا تھا اور اس سال اپنی ٹیم کو ایونٹ جتوانے کی کوشش کروں گا۔سہیل خان نے ٹیم کی مینجمنٹ کو بھی سراہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کھلاڑیوں پر کارکردگی دکھانے کیلئے کوئی دباو¿ نہیں اور ٹیم میں اچھے ماحول کی بدولت ہم بہترین نتائج دے سکیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ایونٹ میں مستقل اچھی کارکردگی کے باوجود کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر فاسٹ باو¿لر سے نالاں نظر آئے اور ایک مرتبہ تو مکی آرتھر کی جانب سے سہیل خان کو ڈانٹنے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے بھی قید کر لیا تھا۔

پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان سپر لیگ تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دن 2 بجے دبئی میں ہو گی۔میڈیاکے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آجدن 2 بجے دبئی میں ہوگی، ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں لایا جائے گا، ٹرافی کا استقبال کرنے کے لیے پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان ڈیرن سیمی (پشاور زلمی)، سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، مصباح الحق (اسلام آباد یونائیٹڈ)، شعیب ملک (ملتان سلطانز)، عماد وسیم (کراچی کنگز) اور برینڈن میک کولم (لاہور قلندرز) میدان میں موجود ہوں گے۔دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹرافی اٹھا کر تقریب میں پہنچائیں گے، اس موقع پر پی سی بی حکام، پی ایس ایل ٹیموں کی منیجمنٹ اور مقامی سٹاف بھی موجود ہوگا۔ تقریب رونمائی کے بعد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ٹیموں کے کپتان موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کیلیے میدان 22 فروری سے سجے گا، ابتدائی میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو پلے آف میچز لاہور میں شیڈول ہے جبکہ فیصلہ کن معرکہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو ہو گا جس سے قبل رنگ و نور سے بھرپور افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور امریکی پاپ استار جیسن ڈیرولا کے ساتھ ساتھ مایہ ناز پاکستانی گلوگار علی ظفر اور شہزاد رائے بھی شائقین کو محظوظ کریں گے۔ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

افسوس 14 روزہ ریمانڈ میں پولیس نے ملزم سے کچھ برآمد نہ کیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ شادی کسی بھی انسان کا ذاتی مسئلہ، عمران خان پر تنقید کرنی ہے تو اس کی سیاست یا پالیسیز پر ہونی چاہئے ہر شخص کی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔ عام زندگی میں کسی سے اس کی شادی بارے سوال نہیں کیا جاتا۔ سیاستدان چونکہ پبلک پراپرٹی کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اس لئے عوام و مخالفین باتیں کرتے ہیں۔ عمران خان کی دونوں سابق بیگمات سے مل چکا ہوں۔ جمائما کے ولیمے میں بھی شریک ہوا تھا وہ اچھی خاتون ہیں۔ زمان پارک اور اسلام آباد میں بھی ان سے کئی بار ملاقات ہوئی۔ جمائما کے بارے میں کبھی نہیں سنا کہ انہوں نے عمران خان کے بارے میں کبھی نہیں سنا کہ انہوں نے عمران حان کے بارے میں کوئی گھٹیا بات کی ہو۔ انہوں نے ہمیشہ سابق شوہر کی سیاست میں بھی ان کی حمایت کی اور ان کے بچوں کی بھی اچھی تربیت کی۔ دوسری جانب ریحام خان کے بارے سنا ہے کہ انہوں نے ایک کتاب لکھ دی ہے جس میں عمران خان پر بہت سارے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ریحام خان کے ساتھ علیحدگی کے وقت بھی مشہور ہوا تھا کہ انہوں نے کوئی پیسے وغیرہ طلب کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ دراصل جب لودھراں شکسشت کے اسباب پر بحث ہوئی تو جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی پر بڑا الزام یہ لگا کہ آپ کے لیڈر نے شادی کر لی اور غلط بیانی کی کہ نہیں کی۔ اس لئے شادی کو ظاہر کرنے کا فیصلہ ہوا۔ یہ ایک خبر ہے معلوم نہیں کہ درست ہے یا غلط۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف و مریم کی تحریک عدل جو شروع ہو چکی ہے اس کا مطلب ہے کہ اب ملک میں ایسا قانون چلے گا جس میں منتخب نمائندہ قتل کرے، قوری کرے، ڈاکہ ڈالے یا جو مرصی جرم کرے اس کو نہیں پکڑا جا سکتا۔ کیونکہ اس کے بہت سارے چاہنے والے ہوں گے اور وہ کہے گا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا۔ نواز، مریم اور ان کی ٹیم کہتی ہے کہ عدالتوں کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں مرجان اور اس کے والد کے ساتھ ملاقات ہوئی، بہادر بچی کو شاباش دی۔ ان سے کہا کہ اگر وہ یہاں کوئی دقت محسوس کرتے ہیں تو آپ کے لئے لاہور میں رہنے کا انتظام کروا دیتا ہوں۔ مرجان نے کہا کہ اگر میں بھاگ گئی تو سمجھا جائے گا کہ میں مجبور ہو گئی۔ بے چاری 11 مہینے بلیک میل ہوتی رہی پھر جب ملزم نے اس کی فلمیں اس کے دوستوںکو بھیجنا شروع کر دیں تو وہ ہمت کر کے کھل کر سامنے آ گئی۔ خوفناک بات بتائی کہ ملزم کے موبائل میں 12 مختلف لڑکیوں کی 70 ویڈیوز موجود تھیں۔ ملزم کا باپ یونین ناظم، چچا انجمن تاجران ملتان کا صدر اور ایک چچا سابق وزیر بھی ہے۔ جب بچی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تو جس انسپکٹر نے ملزم کو گرفتار کیا اس نے موبائل سے مرجان کی تصویر غائب کر دی۔ میں گورنر و رانا ثناءکے پاس گیا، وزیر قانون نے مائیک کھول کر میری سی سی پی او لاہور سے بات کروائی وہ اتنا بے شرم انسان ہے کہتا کہ یہ لڑکی کا آپس میں کوئی مسئلہ تھا پہلے عاشقی چل رہی تھی پھر لڑائی ہو گئی۔ ایسے پولیس افسر سے کوئی پوچھے اگر دوستی بھی تھی تو کیا کوئی ایسی فلمیں بناتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی فلمیں بناتا ہے، میں نے ایک فلم کی کاپی چیف جسٹس، وزیراعلیٰ پنجاب و گورنر کو بھی بھیجی ہے کہ دیکھیں یہ جانور کوئی معمولی نہیں ہے۔ یہ اسی گینگ کا رکن ہے جو فلمیں بنا کر باہر ویب سائٹ کو سپلائی کرتا ہے جس طرح سرگودھا والے ملزم کرتے تھے۔ انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ملتان کے لوگ اتنے بے حس و مردہ ہو چکے ہیں کہ ایسے ملزم کے باپ کو ناظم منتخب کر رکھا ہے۔ پوری سوسائٹی کو اس پورے خاندان کا بائیکاٹ کر کے لعنت بھیجنی چاہئے۔ مرجان کا علاوہ 11 لڑکیوں کی فلمیں بنائی گئی ہیں کیا وہ ساری ملتان میں موجود نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے اس معاملے میں بھرپور کوشش کرنے کے عزز کا اظہار کیا تھا۔ سابق وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ نواز بیانیہ، عدل کی نہیں انارکی کی دعوت ہے۔ کسی بھی ملزم کو مجرم بنانے کا حق صرف عدلیہ کو ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا نظام موجود نہیں کہ خلقت خدا کو حق دے دیا جائے کہ جس کو مرضی ملزم یا معصوم قرار دے دے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام قوانین کی روح سے کسی حکمران کو عدالت کے خلاف باتیں کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ عدلیہ کو حق نہیں کہ وہ کسی کو چور و ڈاکو کیسے، ان کو کوئی سمجھائے کہ چور و ڈاکو کہنے اور بنانے کا اختیار صرف عدلیہ کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک حکومتی پارٹی و حکومت کا آئین و عدلیہ کے خلاف میدان میں نکل آنا تقسیم پاکستان سے بڑا سانحہ ہے۔ نوازشریف ملکی عدالت و آئین کو عوام کی طاقت سے سبوتاژ کرنے میدان میں نکل آیا ہے یہ معمولی سانحہ نہیں حیران ہوں کہ اپوزیشن و دانشور کہاں ہیں؟ نمائندہ خبریں ملتان آصف خان نے کہا ہے مرجان کیس دبانے کیلئے ملزموں کو گرفتار کیا گیا، موقع پر جو موبائل برآمد ہوا اس میں 75 ویڈیوز تھیں۔ پولیس افسر رانا ظہیر بابر نے مرجان اور اس کے والد کے سامنے ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا اور کہا کہ آپ نے اپنی بچی کی ویڈیو دیکھنی ہے تو دکھا سکتے ہیں جس پر والد مرجان نے انکار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کا والد اختر عالم قریشی یونین کونسل کا چیئرمین اور رانا محمود الحسن گروپ کا ساتھی ہے۔ رانا ظہیر بابر اور رانا محمود الحسن ایک ہی گروپ، آپس میں رشتے داری بھی ہے۔ اسی وجہ سے مل ملا کر ساری ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔ تجزیہ کار شمع جونیجو نے کہا ہے کہ جو لیڈر صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں انہیں خیال کرنا چاہئے کہ جھوٹ وہ بولیں جس کو چھپا سکیں۔ میرے پاس بھی اطلاعات تھیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ہو چکی ہے لیکن کوئی ثبوت نہیں تھا۔ اس طرح پاکستان کی سیاست میں ایک شغل بن جائے گا کہ کون صادق اور کون امین ہے۔

 

سی پیک کی ناکامی کیلئے بھارت کا بھیانک منصوبہ،ایرانی بندرگاہ چاہ بہار،عمانی دکم پورٹ کی حوالگی ،معاہدوں پر دستخط ،بھارت عمان ایران گٹھ جوڑ کی خبر،ایڈیٹر خبریں و سی ای او چینل ۵ امتنان شاہدنے 3روز قبل بریک کی

ایرانی صدرنے بھارت کا دورہ کیا اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی،گوادر بندرگاہ سے پریشان بھارت ایران کی مہربانی،،،چاہ بہار کی بندرگاہ کا ایک حصہ18ماہ کیلئے بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ سمیت 9معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ،ایرانی صدر نے امریکہ پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ’ہماری قسمت ایک طویل عرصے سے امریکہ کے ہاتھ میں ہے،،،، بھارت اور ایران کے تعلقات کسی کاروبار یا تجارت سے بالاتر ہیں۔، چاہ بہار اور دکم کی بندرگاہوں کو بھارت کے حوالے کرنے کی خبر چینل فائیو تین روز قبل بریک کر چکا ہے ،،ایڈیٹر خبریں اور سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد نے بھارت ایران اور عمان کے پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑا تھا ۔

 

3روز قبل

پاکستانی بندرگاہ گوادر اور سی پیک کے راستے میں رکاوٹیں حائل کرنے کے لئے بھارت کا ایک اور منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت سی پیک (CPEC) روٹ‘ گوادر کے ذریعے ہونے والی تمام تجارت‘ اس سے نکلنے والے تمام تجارتی جہازوں‘ پاکستانی اور چینی بحریہ پر چیک رکھنے اور گوادر پورٹ کی اہمیت ختم کرنے کے لئے بحیرہ عرب میں دو نئے سمندری پورٹ بنائے جائیں جن پر بھارت کا کنٹرول اور اثرورسوخ ہوگا۔ پیر کے روز بھارتی وزیراعظم مودی اور اومان کے سلطان قابوص کے مابین ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اومان کی سمندری بندرگاہ د±کم (Duqm) پر بھارتی بحریہ کے جہازوں کو فری آف کاسٹ (FOC) تیل بدلوانے اور لنگر انداز (Dock) ہونے کی اجازت ہوگی جس سے بحیرہ عرب کے اس علاقے میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ جائیگا۔ اس کے علاوہ بھارت اس ایم او یو کے دستخط ہونے کے بعد اس کو ایک معاہدے میں بدلنے کی کوشش تیز کر دیگا جس کے تحت بھارت اومان کی اس بندرگاہ د±کم (Duqm) کو نہ صرف ترقی دیگا بلکہ مستقبل میں اومان سے اس کا کنٹرول لینے کےلئے بات چیت بھی کریگا اور اس معاہدے کی روشنی میں پہلے مرحلے پر بھارتی بحریہ اس پورٹ کو استعمال کریگی اور دوسرے مرحلے میں اس پورٹ کا کنٹرول حاصل کریگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بحیرہ عرب میں پاکستانی بندرگاہ گوادر سے تقریباً 107 میل دور ایران میں چا بہار (Chabahar) بندرگاہ کو بھارت ڈویلپ (Develop) کر رہا ہے اور اس سلسلے میں 24 مئی 2016ءکو ایرانی صدر حسن روحانی اور بھارتی وزیراعظم مودی کے مابین ہونے والی ملاقات میں اس معاہدے پر بھی دستخط ہوچکے ہیں جبکہ گوادر سے د±کم (Duqm) کا فاصلہ 436 میل ہے۔ اس خوفناک بھارتی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں بندرگاہوں کو بھارت نہ صرف گوادر پورٹ کو ناکام کرنے کےلئے استعمال کریگا بلکہ گوادر پورٹ پر آنے والے تجارتی جہازوں‘ ان کی آمدروفت کے علاوہ پاکستانی بحریہ اور چین کے جنگی جہازوں پر اس کی کڑی نظر ہوگی۔ بھارت کے بحری ماہرین نے اس سلسلے میں اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا جب چند ماہ قبل پاکستانی چینی مشترکہ بحری مشقیں گوادر کے ساحلوں کے قریب ہوئی تھیں۔ اسی سلسلے میںرواں ہفتے 12 فروری بروز پیر اومانی بندرگاہ د±کم(Duqm) کا معاہدہ اور اس سے قبل ایران میں چا بہار پورٹ کو حاصل کرنا بھارت کی پاکستان دشمنی‘ گوادر پورٹ کو ناکام کرنے اور بحیرہ عرب کے اس حصے میں بھارتی بحریہ کے اثرورسوخ کو بڑھانے کی ایک سازش کا واضح ثبوت ہے۔ بھارتی اخبارات کے مطابق ان دونوں پورٹس خصوصاً ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر بھارت کے بحری بیڑے کی موجودگی اس امکان کو واضح کرتی ہے کہ ان دونوں بندرگاہوں کو استعمال کرکے اصل مقصد نہ صرف چین کی مدد سے بننے والی گوادر پورٹ کو ناکام بنانا ہے بلکہ تجارتی بحری جہازوں کے علاوہ پاکستانی اور چینی بحری بیڑوں پر نظر رکھنا ہے۔ اس حوالے سے جب پاکستانی دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان عنقریب ایک نئی پالیسی مرتب کر رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان کو بریفنگ کے ذریعے بتایا جائے تاکہ بھارت کے اس منصوبے کا تدارک کیا جاسکے۔

صرف 16رنز کے عوض روہت ،کوہلی ،شیکھر دھون کی وکٹیں کام آگئیں فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو بڑی خوشخبری مل گئی

پاکستان(ویب ڈیسک) جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر محمد عامر کو سال 2017 کے بہترین ون ڈے بیٹسمین اور بولر کا ایوارڈ دے دیا گیا۔فخر زمان کو یہ ایوارڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر دیا گیا جبکہ محمد عامر کو اسی میچ میں روہت شرما، ویرات کوہلی اور شکھر دھون کی وکٹیں محض 16 رنز کے عوض حاصل کرنے پر دیا گیا۔یہ ایوارڈ کرکٹ کی مایہ ناز ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے دیے گئے۔اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اننگز کا ایوارڈ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے نام رہا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف پونے میں 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو غیر متوقع جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔ٹیسٹ کی بہترین بولنگ کا ایوارڈ نیتھن لیون نے جیتا، جنہوں نے بنگلور ٹیسٹ میں 50 رنز دیکر آٹھ وکٹیں گرائیں تھیں۔سال 2017 کے بہترین کپتان کا ایوارڈ نہ کوہلی کو ملا، نہ اسمتھ کو اور نہ ی سرفراز احمد کو بلکہ یہ اعزاز پایا انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے۔ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اننگز کا ایوارڈ ایون لیوئس اور بولنگ پرفارمنس یوزوندرا چاہل کے نام رہا۔
اس کے علاوہ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو ایسوسی ایٹ ٹیموں کے بہترین بولنگ پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو بہترین ڈیبیو قرار پائے۔