’باغی 2‘ کی ریلیز سے پہلے ہی تیسرے سیکوئل کا اعلان

بالی وڈ (ویب ڈیسک) معروف فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا نے ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی‘ کے دوسرے سیکوئل کی نمائش سے قبل ہی ’باغی 3‘ کا اعلان کر دیا۔فلم ‘باغی’ کا دوسرا سیکوئل رواں سال 30 مارچ کو ریلیز گا۔یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باغی‘ کا سیکوئل ہے جس میں ٹائیگر شروف کے مدمقابل شردھا کپور نے مرکزی کردار کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے اب ’باغی 2‘ کی نمائش سے قبل ہی تیسرے سیکوئل کا بھی اعلان کردیا ہے۔

سلمان خان نے ایک اور فلم سے اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا

بالی وڈ (ویب ڈیسک )سلمان خان نے فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا۔دبنگ خان نے فلمی دنیا کے کئی اداکاروں اور اداکاراو¿ں کے کیریئر کو کامیابی کی پٹڑی پر چڑھایا ہے جس میں کترینہ کیف، بوبی دیول، زرین خان سمیت کئی شامل ہیں۔لیکن سلو میاں نے کئی اداکاروں کے کیریئر کو تباہ بھی کیا ہے جس میں ویویک اوبرائے سمیت کئی شامل ہیں۔سلمان خان کا نشانہ اب بالی وڈ کے مشہور پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ بنے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے فلم سے ان کا گیت نکلوادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی قریبی دوست اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا ہے۔اریجیت نے فلم کے لیے ایک ری میکس ورڑن گایا تھا جسے سن کر سلمان نے مسترد کردیا اور فلمساز سے گانے کو نکالنے کی ڈیمانڈ کی جس پر گانے کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔سلمان خان کی خواہش پر ہی وہ گیت اب راحت فتح علی خان نے گایا ہے جسے فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’سلطان‘ سے بھی اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا ہوا گیت ’جگ گھومیا‘ نکلوا دیا تھا اور اسے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں فلم میں شامل کیا تھا۔فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ سے بھی اریجیت سنگھ کی آواز میں گائے ہوئے گانے نکالنے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں تھیں لیکن اس کی باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور اریجیت سنگھ میں تنازع 2014 میں ایک ایوارڈ کی تقریب سے شروع ہوا تھا جہاں گلوکار نے سلومیاں پر طنز کے تیر برسائے تھے۔

ججز کا طرز عمل پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے،وزیر اعظم کی لیگی ارکان اسمبلی کیلئے بڑی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر ججز کے طرز عمل کو زیر بحث لایا جائے۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہر آئینی ادارہ اپنی حدود میں کام کرے، منتخب نمائندوں کو چور کہا جاتا ہے، حکومتی فیصلوں کو رد کیا جاتاہے جو اچھی روایت نہیں، ہمیں پارلیمنٹ کے وقار کو محفوظ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ اور ججز سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ججز کے طرزعمل کو پارلیمنٹ اور دیگر فورمز میں زیربحث لایا جائے۔لودھراں کا فیصلہ احتساب کے نام پر انتقام کا عوامی جواب ہے، نواز شریف پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے وزیراعظم کے اس اعلان کی بھرپور حمایت کی جبکہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے صبر و تحمل کی پالیسی کا غلط فائدہ اٹھایا جارہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ انہوں نے کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں یہ کہتے رہے ہیں کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی نہ کی جائے تاہم اب اچانک ان کا مو¿قف تبدیل ہوگیا ہے۔عوامی عدالت نے اہل اور نااہل کا فیصلہ کردیا، مریم نواز خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور حکمراں جماعت کے دیگر رہنما بشمول مریم نواز بارہا یہ بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں کہ عدلیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر عوام کے ووٹوں کی تذلیل کی۔این اے 154 لودھران کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی اور پی ٹی ا?ئی کے امیدوار علی ترین کی شکست کے بعد بھی نواز شریف کی جانب سے یہ بیان سامنے ا?یا تھا کہ لودھران کے عوام نے نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کردیا۔عوام سے ووٹ لے کر ا?نا قانون سے بالاتر نہیں بنادیتا، عمران خان الیکشن میں کامیابی کے بعد لودھراں میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں بھی نواز شریف نے کہا کہ ”مجھ پر ایک روپے کی رشوت کا الزام نہیں ہے لیکن کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا، ایسا فیصلہ دنیا میں کہیں نہیں سنا“۔ نواز شریف نااہلی کے فیصلے کے بعد سے ہر جلسے جلوسوں اور دیگر فورمز پر یہی بیانیہ اپناتے ہیں کہ انہیں بلاجواز نکالا گیا جبکہ ریلیوں میں مریم نواز بارہا عوام سے یہ نعرہ لگواتی ہیں کہ عوامی عدالت ناہلی کے فیصلے کو نہیں مانتی۔اس حوالے سے نواز شریف کے سیاسی حریف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عوام سے ووٹ لے کر ا?نے کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ وہ شخص قانون سے بالاتر ہوگیا ہے۔البتہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی اپنے بیان میں پاناما کیس کے فیصلے کو کمزور قرار دیا اور کہا کہ کیس پاناما کا تھا مگر سابق وزیراعظم نواز شریف کو اقامے پر سزا دی گئی۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف عدلیہ کے خلاف تقاریر کر رہے ہیں، عوام کو ا±کسا رہے ہیں مگر عدلیہ نے کچھ نہیں کیا، اس لیے وہ شیر ہو گئے ہیں۔

 

میکولم ، سیمی، نارائن نے ٹیموں کو جوائن کر لیا ،پی ایس ایل میں 3دن باقی ،ٹرافی کیلئے پہلی بار انوکھا اقدام

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شامل ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں کل ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی ا?مد کا سلسلہ جاری ہے، برینڈن میکولم اور ڈیرن سیمی کے بعد سنیل نارائن نے بھی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا۔ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل کل دبئی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا جائے گا جہاں تمام ٹیموں کے کپتان اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں گے۔ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل فرنچائز مالکان، مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

آپ حیران تو ہو نگے مگر یہ سچ ہے کہ سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیتے ہوئے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس پر جاری ایونٹ میں گزشتہ روز پاکستان اور جاپان کی ٹیمیںمدمقابل ہوئیں، میچ کے ا?غاز میں دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، 32 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر کو کارا?مد بناتے ہوئے پاکستان کو 1-0 سے برتری دلادی تاہم صرف 2 منٹ بعد ہی جاپان کی جانب سے کینٹا تناکا نے پنالٹی کارنر پر گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔
اس کے بعد کھیل میں تیزی ا?ئی اور دونوں ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے کیلیے تابڑ توڑ حملے کیے، 48 ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گیند کو نیٹ کی راہ دکھائی اور ٹیم کو 2-1 سے برتری دلائی جو اختتام تک برقرار رہی۔واضح رہے کہ ڈبل لیگ فیز میں پاکستان نے چاروں میچز کھیل لیے ہیں اور 8 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے، جاپان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اومان ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔جاپان اور اومان کی ٹیموں کے مابین ا?خری لیگ میچ ا?ج کھیلا جائے گا، میزبان اومان کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلیے جاپان کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ فیصلہ کن معرکہ منگل کو ہوگا۔

 

پرنکا چوپڑا نے ٹرمپ بارے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا۔نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ پریانکا اکثر اپنے بیانات اور تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدر کو مذاق کانشانہ بناڈالا۔
حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ ا?پ کے خیال میں امریکا کا نیا صدر کون ہوگا تواس کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ کوئی بھی امریکا کا صدربن سکتا ہے مجھے اس پر کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں

 

پاک فوج کے اہلکاروں کوسعودی عرب بھجوانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے اہلکار سعودی فوجیوں کی تربیت اور رہنمائی کے لیے وہاں ہوں گے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے 1600 اہلکار سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں جبکہ 1000 سے زائد مزید فوجی اہلکار جلد وہاں تعینات کیے جائیں گے۔وزیر دفاع نے بتایا کہ10 ہزار سعودی اہلکار پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں، وہاں کی مسلح افواج کے اہلکاروں نے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تربیت کے لیے مزید اہلکاروں کی سعودی عرب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔اس پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر دفاع کی بریفنگ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے پر نامکمل تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کیا سرحد پر فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے؟ میرے خدشات اپنی جگہ قائم ہیں۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سعودی عرب سے عسکری تعلقات بڑھاتے ہوئے کیا ہم نے سوچا ہے کہ اس سے دیگر ہمسایوں پر کیا اثر پڑے گا؟ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم اس حوالے سے ایران کو یقین دہانی کروا پائیں گے؟ کہیں ہم کسی ٹریپ کی جانب تو نہیں بڑھ رہے؟اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے عسکری تعلقات بڑھانے کے باعث ہمارے ایران سے تعلقات خراب نہ ہوجائیں جن سے ہماری سرحد ملتی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا کہ پاک فوج کا دستہ ٹریننگ اور ایڈوائس مشن پر سعودی عرب بھجوایا جارہا ہے جو کہ پاک سعودی جاری سیکیورٹی تعاون کے تسلسل کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دستہ یا پہلے سے موجود وہاں فوجی سعودی عرب کے باہر تعینات نہیں کیے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کا دوسرے خلیجی علاقائی اور ملکوں کے ساتھ دوطرفہ سیکیورٹی تعاون موجود ہے۔سعودی عرب فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے کے معاملے پر آج وزیر دفاع کو سینیٹ میں طلب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دستے بھیجنے کا فیصلہ کچھ عرصہ پہلے ہوا تھا، میں نے اس سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جبکہ سعودی عرب کے نائب وزیر وفاع بھی اس سلسلے میں پاکستان تشریف لائے تھے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے کافی عرصے سے بات چیت جاری تھی اور بالآخر مشاورت اور تربیتی مشن کا بھیجنے کا فیصلہ کیا۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں کو سعودی عرب کے زمینی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

 

لائن آ ف کنٹرول پر بھارت آﺅٹ آف کنٹرول ،8سالہ ایان کی شہادت کے بعد پاک فوج کا دندان شکن جواب ،2سورماﺅں کو جہنم واصل کر دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) پاک فوج نے بھارتی فوج کی چوکی تباہ کرکے 2فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج نے ایل اوسی پربھارتی دہشت گردی کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارت کی چوکی تباہ کردی جبکہ چوکی میں موجود 2فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاجوٹ گاوں کا رہائشی8 سالہ ایان شہید ہو گیاتھا۔