نواز شریف اور مریم کو جانے دیں مجھے روک لیں ضامن کے طور پر کس نے پیش ہونیکی حامی بھر لی دیکھئے خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت کے رو برو کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ نوازشریف اورمریم نوازکوجانے دیں،مجھے روک لیں،میں نوازشریف اورمریم نواز کے ضامن کے طورپرپیش ہوتارہوں گا۔سابق وزیراعظم کے وکیل نے کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے نوازشریف اورمریم نوازکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

نیب ریفرنسز ، ٹرائل مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا ، عدالت نے نواز ، مریم ، صفدر بارے اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کی۔اس موقع پر نواز شریف کے وکیل کی جانب سے کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جب کہ اس سے قبل ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے شدید مخالفت کی۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ٹرائل اب مکمل ہونے کے مرحلے میں ہے اس لئے ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ دو ملزمان پہلے ہی عدالت سے اشتہاری ہیں اور دونوں بیٹےکلثوم نواز کی دیکھ بھال کے لیے لندن میں موجود ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعدازاں سناتے ہوئے ملزمان کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کردیں جب کہ عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت 22 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

”اسے فوری گرفتار کر لیا جائے “ چیف جسٹس کے حکم پر ایف آئی اے اہلکاروں نے اہم ترین شخصیت بارے چونکا دینے والا کام کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے پلاٹوں میں خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آصف ہاشمی کو عدالت میں ہی گرفتار کرلیا جائے جس پر ایف آئی اے اہلکاروں نے فوری طور پر انہیں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ آصف ہاشمی نے کئی کیسز میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ آصف ہاشمی کے خلاف کئی کیسز اب بھی ایسے ہیں جن میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی، ان کے خلاف کچھ کیسز کا لاہور میں بھی ٹرائل جاری ہے جبکہ کچھ مقدمات نیب میں بھی زیر سماعت ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آصف ہاشمی کی جن کیسز میں ضمانت نہیں ہوئی ان میں گرفتار کرلیا جائے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر بتایا گیا کہ لاہور کے سپیشل جج محمد رفیق نے آصف ہاشمی کو ضمانت دی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آصف ہاشمی کا باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جائے اور جہاں جہاں ان کے خلاف کیسز چل رہے ہیں ان کا ٹرائل مکمل کیا جائے۔

چئیرمین ایگزیکٹ کی عدم حاضری پر عدالت برہم ، وکیل کو کھری کھری سنا دیں

کراچی(ویب ڈیسک )منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین ایگزیکٹ اور دیگر کی بریت کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اپیل پر سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کراچی کی ضلعی عدالت نے اگست 2016 میں منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا، جس کے خلاف ایف آئی اے نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شعیب شیخ اور دیگر کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے استفسار کیا کہ ملزم شعیب شیخ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ایگزیکٹ کے وکیل امداد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ شعیب شیخ بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شعیب شیخ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلیا۔عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر شعیب شیخ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

ٹرائل مکمل۔۔۔زینب قتل کیس کاتہلکہ خیز فیصلہ۔۔۔ قاتل کو عبرتناک سزابارے اہم تر ین خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) کمسن بچی کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 17فروری کو سنا یا جائے گا۔گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی تھی۔اس دوران زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیاتھا جس پر ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کیا گیاتھا۔قبل ازیں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے،عدالت میں36 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں قصور کی کمسن بچی کو ملزم عمران نے بدفعلی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ،بچی کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہو ئے تھے کہ پیچھے سے محلہ دار عمران نے انتہائی شرمناک واردات کی۔اس سفاکیت پر پورا پاکستان سراپا احتجاج تھا اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

بون میرو کیس ، 24 متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹوں میں ایسی بات نظر آ گئی کہ ملزمان بچ نہیں پائیں گے

حافظ آباد(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے ملزمان کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلیے گئے، جن میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے اور 5 گرفتار ملزمان کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جس کے بعد درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔24 متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے گئے، جن کی ریڑھ کی ہڈیوں پر سرنج کے نشانات پائے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ 2 ملزمان کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہوجائے گی جس کے بعد تحقیقات میں مدد ملے گی۔واقعے کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد سے اب تک 24 متاثرہ خواتین سامنے آچکی ہیں، جنہیں جہیز اور نقد رقم کا لالچ دے کر غیر قانونی طور پر ان کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالا گیا۔

فلوریڈا میں فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد 17 ہو گئی ،ملزم سکول سے کیوں نکالا گیا ، تہلکہ خیز انکشافات

پارک لینڈ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی کاو¿نٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔برووارڈ شیرف اسکاٹ اسرائیل نے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 14 افراد اسکول میں فائرنگ سے مارے گئے، ایک راہگیر بھی اپنی جان سے گیا جبکہ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس نے 19 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جو مارجوری اسٹون مین ڈوگلاس ہائی اسکول کا سابق طالب علم ہے اور جسے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔واقعے کے وقت مذکورہ اسکول میں گریڈ 9 سے 12 تک کے تین ہزار سے زائد طلبا موجود تھے۔رپورٹس کے مطابق پہلی گولی چلنے سے ملزم کی گرفتاری تک 2 گھنٹے کا وقت لگا۔کچھ زخمی طلبا کو وہیں طبی امداد دے دی گئی، جبکہ باقی زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور قطار بناکر طلبا اور اساتذہ کو کلاس رومز سے محفوظ مقام پر لایا گیا۔دوسری جانب واقعے کے بعد اسکول کو 2 دن کے لیے بند کردیا گیا۔

کرپشن ریفرنس : شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

کپتان نے ”این آر او“ بارے حقائق سے پردہ ہٹا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی جانب سے این آراو کے لیے عدلیہ پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہیں سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔عمران خان نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا اورمجھ پردہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے، میں ایک عام شہری ہوں اورمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دباو¿ ڈالنا ہے، عوام کا کام ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے این آراو کے لیے عدلیہ پرمسلسل دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔

 

پاکستان کیخلاف خوفناک منصوبہ ۔۔۔خبر نے ہلچل مچا دی

لاہور‘ اسلام آباد‘ (خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے 120سے زائد مراکز اور دفاتر کو تحویل میں لینے کیلئے 72گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی‘ جس کے بعد گزشتہ روز جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے فیصل آباد، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں 53مراکز اور دفاتر کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے مراکز اور دفاتر کی تعداد اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کو پیش کی تھی جس کے بعد نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے منی لانڈرنگ کے اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تمام اثاثے منجمد کر کے اپنی تحویل میں لینے کے احکامات دیئے تھے۔ اس حوالے سے صدرمملکت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ءمیں ترمیم کیلئے آرڈیننس بھی جاری کر دیا جس کے بعد تمام صوبوں کو جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے مراکز اور دفاتر کو فوری طور پر حکومتی تحویل میں لینے کے احکامات دے دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں 120سے زائد مراکز اور دفاتر کو تحویل میں لینے کے بعد حکومت کومراکز میں چلنے والے سکولوں، ڈسپنسریوں اوردیگر فلاحی کاموں کے اخراجات کیلئے 30کروڑ سالانہ سے زائد کے فنڈزڈپٹی کمشنروں کو جاری کرنا ہونگے۔ جہاں ضرورت ہوگی تحویل میں لئے گئے مراکز اور دفاتر پر پولیس کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔ یہ اقدامات امریکہ کی طرف سے پاکستان کا نام گلوبل ٹیررسٹ فنانسنگ واچ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک کے نتیجے میں کئے جارہے ہیں۔ جسے بین الاقوامی فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فافٹ) کے پیرس میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں زیرغور لائے جانے کا امکان ہے۔ امریکہ اور برطانیہ نے فرانس اور جرمنی کو بھی اس تحریک کی تائید کیلئے کہا ہے۔ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل نے لاہور کے علاقہ چوبرجی میں واقع جماعت الدعوةکی جامعہ قادسیہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ مسجد ہے اسے سرکاری تحویل میں نہیں لے سکتے۔دریں اثناء جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے توقع ظاہر کی کہ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) 18تا 23فروری پیرس میں ہونے والے اپنے اجلاس میں پاکستان کی درجہ بندی نہیں گھٹائے گی۔ برسلز سے اس نمائندے کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کردی ہیں۔ توقع ہے کہ دنیا بھارتی خواہشات کا شکار نہیں ہو گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کا وفد بھی شرکت کرے گا۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ انہوں نے جرمنی کے متعلقہ ذمہ دار حلقوں سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں عسکری تنظیموں کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ امریکہ سمیت بعض ممالک بھارت کی خواہش پر پاکستان کو اس حواے سے واچ لسٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان نے اس سے بچنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھالئے ہیں۔ تاہم متعلقہ حکام نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جس ٹیم نے گزشتہ جنوری میں پاکستان کا دروہ کیا تھا، وہ پیرس اجلاس میں اپنی رپورٹ کا پاکستان کے حق میں ہونا ضروری ہے۔ اگر پاکستان کا درجہ گھٹا کر اسے مشکوک ممالک کی فہرست میں رکھا گیا تو اس سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان کا رواں مالی سال یورو بانڈ کی رونمائی کا منصوبہ متاثر ہو گا۔