گوجرانوالہ میں جناتی طوفان

لاہور (خصوصی رپورٹ) گوجرانوالہ کے نواحی گاﺅں جبوں کی میں دو روز قبل ڈھائی سے تین بجے تک آنے والی بارش ژالہ باری کے بعع طلسماتی اور جناتی طوفان ایک درجن سے زائد گھروں کی چھتیں، دیواریں اور دوسرا سامان اڑالے گیا۔ اتنے بڑے نقصان کے بعد متاثرہ افراد ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان تلے بے یارومدد گار پڑے رہے لیکن گوجرانوالہ کی انتظامیہ سمیت علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے نے وہاں انے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ لوگ حسرت و یاس کی تصویر بنے اپنے محبوب اراکین اسمبلی کی راہ تک رہے ہیں لیکن انہیں تا حال مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق جبوں کی گاﺅں میں دو روز قبل تیز بارش کے بعد ژالہ باری نے آن گھیرا اور ابھی بارش رکی ہی تھی کہ گاﺅں کے پچھواڑے سے بارہ فٹ (سڑک کے برابر) ایک ہلکی ہوا اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹینک اور بڑے ڈمپر کی آواز میں بدل گئی۔ پھر جیسے ہی طلسماتی جناتی طوفان گاﺅں کے قریبی ڈیرے پر لگے پیپل کے درخت سے ٹکرایا اس کے پرخچے اڑ گئے۔ بڑے بڑے تنے دور جا گرے بلکہ کچھ تنے گاﺅں کی طرف بھی ہوا میں معلق ہو گئے ۔ طوفان جیسے ہی گاﺅں میں داخل ہوا تو بعض گھروں کی چھتیں، دیواریں ، بجلی کے تار، کھمبے اور گیس کے میٹروں سمیت دوسرا سامان اڑاتا گیا۔ طوفان کے دوران دیواریں اور چیتیں گرنے سے بچون سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کو سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ طوفان اتنا شدید تھا کہ جس طرف بڑھا تباہی برپا کرتا گیا۔ زخمیوں سمیت متاثرہ افراد کی چیخ و پکار دور دور تک سنی گئی لیکن یہ گوجرانوالہ کی انتظامیہ کے کسی فرد کے کان تک نہ پہنچ سکی۔ جن گھروں کی چھتیںاڑ گئیں ان کے مکین ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہے۔ گاﺅں کے باسیوں نے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں اور لوگوں کو نزدیکی مراکز صحت پہنچایا۔ بعض شدید زخمیوں کو بعدازاں ریسکیو 1122 کی مدد سے سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ شدید بارش اور دیواریں گرنے سے گاﺅں کی بعض گلیاں پانی سے بھر گئیں جو اب بھی ان گلیوں میں موجود ہے۔ جن افراد کے گھروں کی دیواریں، چھتیں اور دوسرا سامان اڑگیا ان میں محمد رشید کیانی کا گھر اور پانچ افراد جن میں 4 مرد و خوارتین شامل ہیں۔ محمد یوست کیانی مرحوم کے گھر کی دیواریں گر گئیں۔ قیصر پرویز کے گھر کی دیوار اڑ گئی۔ محمد اخلاق کا گھر بھی متاثرہ ہوا۔ محمد اسحاق رحمانی، محمد منور رحمانی کے گھر بھی متاثر ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے طوفان 12 فٹ کے قطرے میں تھا اور جس طرف جاتا تباہی مچادیتا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ اس طوفان میں نظر نہ اانے والی طلسماتی مخلوق تھی جو گھروں کی چھتیں، مضبوط درختوں کے تنے اور دیواریں اڑاتے جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی میں اسیا طوفان پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ طوفان کے باعث گاﺅں کے بچے سہم گئے اور وہ روز گزرنے کے بعد بھی تعلیمی اداروں میں نہیں جا سکے اور ان میں سے کچھ اب بھی گھروں میں بیٹھے ہیں۔ بچوں کے ساتھ گاﺅں کی خواتین پر بھی خوف طاری ہے ار بعض جو ان مرد اپنے کاموں اور کھیتوں کو دیکھنے بھی نہیں گئے اور علاقے میں اب بھی خوف کا راج ہے۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے نوحی گاﺅں میں طلسماتی و جناتی طوفان دو لڑکیوں کے جہیز کا سارا سامان بھی تباہ کر گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ محمد رشید کیانی کی دو بیٹیون کی شادی ہونا تھی اور اس نے ان کے لئے جہیز رکھا تھا لیکن طلسماتی طوفان نے اسے تباہ کر دیا جس سے اب ان کی شادیاں تاخیر کا شکار ہو جائیں گی۔ متاثرہ افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔ جبوں کی گاﺅں کے بارے میں وہاں کے مکینوں نے بتایا ہے یہ گاﺅں قیام پاکستان سے پہلے کا آباد ہے۔ گاﺅں میں تقریباً 2000 کے قریب گھر ہیں جن میں 4000 ووٹر رہائش پزیر ہیں ۔ گاﺅں کے بیشتر لوگوں کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے اور ان میں سے کچھ مرد ویہاڑی اور نوکری پیشہ اور بعض نے اپنے چھوٹے چھوٹے کام شروع کر رکھے ہیں۔ جبوں کی گاﺅں اانے والے طوفان سے قبل بھی پنجاب کے بعض دیہات میں ایسے طوفان آئے جو صرف مخصوص علاقے کو تباہ کر گئے۔ قبل ازیں شیخوپورہ کے نواحی گاﺅں نارنگ منڈی میں بھی ایک ایسا طوفان آیا تھا جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹریکٹر، ٹراللی سمیت گھروں کی چھتیں، دیواریں اور دوسرا سامان اڑالے گیا۔ اس طوفان کی بازگشت اس روز تو کسی تک نہ پہنچی لیکن بعدازاں ملک اور بیرون ملک بھی اس کی بات ہوئی۔ نارنگ منڈی کے بعد بھی اسی طرح کے طوفانی بھگولے آتے اور نقصان کرتے رہے ہیں لیکن ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی انتظامیہ وقت پر متاثرہ علاقوں میں نہ پہنچ سکی۔ اور روز قبل اانے والے طوفان کی تباہی دیکھنے اور متاثرہ افراد کی مدد کرنے کیلئے بھی پنجاب ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے کام پر جوں تک نہیں رینگی۔ محکمے کے پاس بجٹ بھی موجود ہے۔

 

لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کےووٹوں تلے دفن ہو گئی ہے،گالی نہیں دلیل، سازش نہیں عمل، ظلم نہیں عدل، جھوٹ نہیں سچ، دعوے نہیں خدمت، کام کام اور صرف کام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ چکوال کے بعد لودھراں کا پیغام سن لو ، ووٹ کی حرمت کو تسلیم کرو،اکثریت پر اقلیت کے فیصلے مت ٹھونسو۔ انہوں نے کہا کہ لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی ہے۔

 

سندھ پولیس بتائے راﺅ انوار کہاں ہے ، کیا پیپلز پارٹی نے چھپا رکھا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب سے قبل میں ملتان گیا تھا۔ ہمارے آفس رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف وہاں ہار رہی تھی۔ ہماری ٹیم نے علاقے کے تین چار سروے کئے تھے اور یہ رپورٹ مرتب کی تتھی کہ جہانگیر ترین یہاں سے جیتنے کے بعد کبھی علاقے میں نہیں آئے اور زیادہ تر بنی گالہ میں رہتے تھے۔ جہانگیر ترین کی رہائیش ملتان میں ہے۔ ان کے بیٹے علی ترین کے بارے خبریں چھپیں کہ انہوں نے انگلستان میں بہت بڑا گھر خریدا ہوا ہے۔ اور وہیں کاروبار کرتے ہیں۔ لودھراں کے الیکشن میں انہوں نے بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔ نمائندے کے مطابق اس ضمنی الیکشن میں انہوں نے 80 کروڑ یومیہ خرچ کیا ہے۔ جہانگیر ترین نے وعدہ کیا تھا کہ تھانہ کچہری کے معاملات میں مداخلت نہیں کروں گا۔ قصبے اور دیہات میں رہنے والوں کا اصل مسئلہ ہی تھانہ کچہری ہوتا ہے۔ کیونکہ پولیس رشوت خور ہے اور پیسے لے کر لوگوں کو اٹھا کر لے جاتی ہے اس لئے دیہاتوں میں لوگ اس کا ساتھ دیتے ہیں اور ووٹ ڈالتے ہیں جو انہیں تھانہ پولیس سے بچائے۔ میں جہانگیر ترین کو بتانا چاہتا ہوں کہ جہازوں میں پھرنے سے لوگ ووٹ نہیں دیتے میں ملگان گیا تو لوگوں نے بتایا کہ پیر جاوید اقبال لوگوں کے مسائل خود حل کروتا تھا۔ اور معمولی سے معمولی انسان کو بھی اپنی گاڑی میں بٹھا کر خود لے کر جاتا اور اس کا مسئلہ حل کرواتا۔ لوگ دولت کے قصے سن کر متاثر نہ ہوئے بلکہ ”جیلس“ ہوتے ہیں۔ عمران خان کے بارے لوگ کہتے ہیں کہ وہ بڑے آدمیوں کے ہیں ہمارے پاس بھی جہاز ہوتا تو ہمارے بھی تعلقات ان سے ہوتے۔ ہم تو ہاتھ تک نہیں ملا سکتے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا راﺅ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم سامنے آیا ہے اس کا مطلب ہے راﺅ انوار یہاں موجود تھے اور انہوں نے سپریم کورٹ میں اپنا کیس بھی پیش کیا۔ دراصل سید مراد علی شاہ جو کہ سندھ کے بے تاج بادشاہ بنے پھرتے ہیں ان کے منہ پر اور پولیس کے منہ پر تھپڑ ہے یا تو یہ راﺅ انوار سے ملے ہوئے تھے اور انہیں چھپا رکھا تھا۔ جیسے کے عام لوگوں کا خیال تھا کہ پی پی پی کی لیڈر شپ اس کے پیچھے ہے۔ راﺅانوار کا اس انداز میں سپریم کورٹ میں پیش ہونا ظاہر کرتا ہے کہ صوبائی حکومت اور پولیس بری طرح ناکام ہوئی اور اسے گرفتار نہ کر سکی۔ فاروق ستار جتنے معصوم بن کر بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اتنے معصوم نہیں۔ الطاف حسین لندن میں ہوتا تھا۔ جبکہ یہاں تمام تر کام یہی فاروق ستار سنبھالتا تھا۔ بھتہ خوری فیکٹریوں کو ااگ لگانا۔ لوگوں کو ڈرانا دھمکانا سب فاروق ستار کے سپرد تھا۔ پاکستان میں جتنے جرائم ہوا کرتے تھے۔ چائنہ کٹننگ، زمینوں پر ناجائز قبضہ۔ بھتہ خوری لوگوں کو مارنا سب کی کڑیاں ایم کیو ایم سے ملتی تھیں اور اسکے نگران پاکستان میں یہی فاروق ستار ہوا کرتے تھے۔ یہیں سے لندن پیسے بھیجے جاتے تھے۔ ہم نے جرائم پیشہ افراد کی لسٹ شائع کی تھی جس میں 91 فیصد مجرموں کا تعلق ایم کیو ایم سے جا ملتا تھا۔ میں بہت دنوں سے کہہ رہا تھا کہ ان کی ہنڈیا چوراہے میں پھوٹے گی۔ پی ایس پی نے کھل کر الطاف حسین کی مخالفت کی اور ایم کیو ایم پر تنقید بھی کی۔ اب ایم کیو ایم کا ووٹ چار دھڑوں میں تقسیم ہو گا۔ ملتان واقعہ کے ملزمان بہت مضبوط ہیں اور زکریا یونیورسٹی کے ملزمان کے چچا، تایا اور دیگر لوگ علاقے کی معروف اور مشہور شخصیات ہیں انہوں نے وہاں ناجائز قبضے کروا رکھے ہیں۔ اور سبزی منڈی کے بڑے حصے پر خود قابض ہیں۔ اس واقعہ کے ملزم لڑکے کے پاس بہت حرام کا پیسہ موجود تھا۔ اس کے پاس دو دو گارڈز ہوتے تھے۔ فخر سے دونوں ہاتھوں میں گنیں اٹھا کر تصویریں بنوا رکھی ہیں۔ ملتان کے شہریوں کی غیرت کہاں چلی گئی جو ابھی تک اس ملزم کے باپ کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلا رہے یہاں کے شرفاءکو کیا ہو گیا ہے کیا انہیں اس وقت تک غیرت نہیں آئے گی جب تک ان کی بیٹیوں کی ویڈیوز سامنے نہیں آئیں گی۔ ڈی ایس پی صاحب جو اس کی تحقیقات کر رہے ہیں موصوف خود یہاں کے طالب علم ہیں اور پی ایچ ڈی فرما رہے ہیں۔ وکلاءاور بار کے نمائندے بھی خاٹوش ہیں۔ نامعلوم وہ کس کے انتظار میں ہیں۔ وہ اپنے ساتھ واقعات ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ نمائندہ خبریں لودھراں چودھری نعیم نے کہا ہے کہ لودھراں میں تحریک انصاف کے ضمنی انتخاب ہارنے کی چار وجوہات ہیں جہانگیر ترین جب یہاں سے 2013ءمیں جیتے تو انہوں نے لوگوں سے بہت وعدے کئے کہ وہ علاقے کو پیرس بنا دوں گا۔ دوسری بات یہ 85ءسے یہاں صدیق بلوچ الیکشن لڑتا رہا۔ 2015ءمیں اس کی نفرتکا ووٹ جہانگیر ترین کو پڑ گیا۔ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے بعدیہاں الیکشن کیلئے (ن) لیگ کو متبادل مل نہیں رہا تھا۔ انہوں نے دنیا پور سے پیر اقبال کو یہاں بلا کر متعارف کروایا جبکہ اس کی کمپئن بھی پارٹی نے نہیں کی۔ ان کے پاس پیری مریدی کا ووٹ تھا اور لوگ جہانگیر ترین سے متنفر تھے۔ انہوں نے ن لیگ کو ووٹ ڈالا۔ جہانگیر ترین کا بیٹا انگلینڈ میں رہتا ہے اور وہ وہاں کاروبار کرتا ہے۔ وہ یہاں کبھی نہیں آیا۔ دو تین سال میں ایک دو مرتبہ آیا۔ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مورثی سیاست ختم کر دی گئی ہے جبکہ اس نے یہ ٹکٹ جہانگیر ترین کے بیٹے کو دے دی۔ جہانگیر ترین نے اس الیکشن میں 80 کروڑ روپیہ خرچ کر دیا ہے۔ جبکہ پیر اقبال نے یہاں روپیہ پیسہ بھی خرچ نہیں کیا پھر بھی وہ یہاں سے جیت گئے۔ پی ایس پی کے وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ ضیا شاہد صاحب جتنی گہری نظر آپ کی موجودہ سیاست پر ہے بہت کم صحافیوں کی ہے۔ ایم کیو ایم کا نام جب تک رہے گا اس کا مطلب ہے الطاف حسین کا نام رہے گا۔ اس کا مطلب ہے ”را“ آپریٹ کرے گی۔ خالد مقبول خود کو کنوینر کہہ رہا ہے یہ بھی انڈیا جا کر ”را“ کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف تقریر کر چکا ہے۔ ”را“ کا رول صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہو سکتا ہے۔ کراچی شہر میں بہت بڑے بڑے مسائل موجود ہیں۔ صاف پانی نہیں۔ کچرا اٹھانے والے موجود نہیں۔ سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہے۔ عام آدمی بہت کمزور ہے۔ ملک کی عدالتیں اگر آزاد ہیں تو وہاں صاف شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور ایم کیو ایم کا کچا چٹھا سامنے آنا چاہئے۔ نمائندہ خبریں ملتان میاں غفار نے کہا ہے کہ لوگ انفرادی مذمت تو کرتےے ہیں لیکن اجتماعی مذمت کوئی نہیں کرتا۔ ملتان واقعہ پر پولیس نے 12 دنوں میں کوئی چیز برآمد نہیں کی۔ اب ریمانڈ صرف (2) دن کا باقی ہے۔ قانون کے مطابق 14 دنوں سے زیادہ ریمانڈ نہیں لیا جا سکتا۔ ڈی سی او انتہائی نالائق ہے۔ انچارج ڈی ایس پی اس یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ جس کا تھیسس وہی مقرب لکھ رہا ہے۔ کل سرکٹ ہاﺅس میں گورنر صاحب سے ملاقات ہوئی تو میں نے انہیں وہ ویڈیو دکھائی وہ دیکھ کر گھبرا گئے اور کہا کہ میں تمام ایجنسیوں کو اس میں شامل کروں گا۔ اور تتحقیقات کرواﺅں گا۔ گورن صاحب نے ایک منٹ کی ویڈیو دیکھی تو ان کے ماھے پر پسینہ آ گیا۔

 

”باکس آفس پر دھاک “مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم نگری میں ایسا کارنامہ کہ بالی ووڈ کی ریکارڈ بُک اُلٹ پلٹ گئی

(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی فلموں کے ذریعے کئی ریکارڈز بناچکے ہیں اور ان کی فلموں نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔عامر خان بھارتی باکس ا?فس کے کنگ ہیں جنہوں نے اداکاری اور فلموں کے بزنس کے حوالے سے ایسے معیار قائم کردیے ہیں کہ وہاں تک پہنچنا ہر اداکار کے بس کی بات نہیں۔اس دوڑ میں شاہ رخ خان بھی ناکام ہیں اور طویل عرصے سے ہٹ فلم کے منتظر ہیں۔مسٹر پرفکیشنسٹ عامر خان بھارتی باکس ا?فس پر فلم ’دنگل‘ کے ذریعے اپنی دھاک بٹھا ہی چکے ہیں لیکن ساتھ ساتھ اسی فلم نے چین سمیت دنیا بھر میں بھی کمائی کے ریکارڈ بنائے تھے۔اب عامر خان نے فلم نگری میں ایسا ریکارڈ بنایا ہے جس نے بالی وڈ کی ریکارڈ ب±ک کو الٹ پلٹ کر کے رکھ دیا ہے۔عالمی باکس ا?فس میں بزنس کے اعتبار سے ٹاپ 10 فلموں میں عامر خان کی 5 فلمیں موجود ہیں جبکہ ٹاپ تھری میں تینوں فلمیں عامر خان کی ہیں۔اس فہرست میں سب سے اوپر فلم ”دنگل“ موجود ہے۔

 

”زندہ یا مردہ “کہاں اور کس حال میں ،آخرکار داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی بارے بڑی خبر آگئی

بغداد(ویب ڈیسک) روس اور امریکا کی بھرپور جنگی کاروائیوں کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم داعش تو شکست سے دوچار ہو گئی لیکن اس کا سربراہ ابوبکر البغدادی تاحال ایسا معمہ بنا ہوا ہے جو عالمی خفیہ ایجنسیوں کی سمجھ سے باہر ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کم از کم نصف درجن بار یہ دعوے سامنے آئے کہ البغدادی ہلاک ہو گیا لیکن ہر بار وہ دوبارہ نمودار ہو گیا۔ چند دن قبل ایک بار پھر یہ بتایا گیا کہ فضائی حملے میں البغدادی مارا گیا، اور پہلے کی طرح اب پھر یہ اطلاع سامنے آ گئی ہے کہ وہ زندہ ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی ایک فضائی حملے میں زخمی ضرور ہوا ہے لیکن وہ زندہ ہے اور شام کے ایک ہسپتال میں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ البغدادی کی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث وہ سہارے کے بغیر چلنے کے قابل نہیں ہے اور وہ ذیا بیطس کا مریض بھی ہے۔ عراق کے انٹیلی جنس و انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ابوعلی البصری کا بھی کہنا ہے کہ اس بات کے بھی ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ البغدادی زندہ ہے اور شام کے شمال مشرقی علاقے جزیرہ میں روپوش ہے۔جون 2016ئ میں ترک میڈیا نے پہلی بار یہ خبر دی تھی کہ البغدادی عراق کے شہر رقہ میں ایک فضائی حملے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا لیکن اس خبر کی تصدیق نا ہوسکی۔ اسی سال دسمبر میں امریکی دفاعی ادارے کی جانب سے یہ خیال سامنے آیا تھا کہ البغدادی زندہ ہے اور اس کے بعد جنوری 2017ئ میں عراق کے ایک مقامی نیوز چینل نے بھی یہ اطلاع دی تھی کہ البغدادی زندہ ہے اور شمالی عراق میں روپوش ہے۔ جون میں روس کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ ایک فضائی حملے میں البغدادی کو ماردیا گیا ہے لیکن ستمبر میں ایک بار پھر امریکی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ البغدادی زندہ ہے۔ اب کی بار پھر یہی ہوا ہے، پہلے البغدادی کی موت کی خبر آئی اور اب کہا جا رہا ہے کہ وہ زخمی ضرور ہے مگر زندہ ہے۔

لودھراں الیکشن میں شکست کس کی غفلت سے ملی ؟حقائق سامنے لانے بارے کپتان کا اہم اقدام

اسلام آباد (ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔عمران خان کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی جہانگیر ترین کریں گے جن کے صاحبزادے علی ترین ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔تحقیقاتی کمیٹی این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کا تعین کرے گی اور ایک ہفتے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کرے گی۔این اے 154: ن لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے علی ترین تحریک انصاف کے امیدوار تھے، جنہیں مسلم لیگ (ن) کے سید اقبال شاہ نے 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔عام انتخابات سے قبل ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی فیصلہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ووٹ کے تقدس کی مثالیں دیکھ رہے ہیں اور لودھراں کے عوام نے اس کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا۔