تازہ تر ین

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے 37بینک اکاﺅنٹس چائلڈ پورنو گرافی ،سیاسی وابستگی کے الزامات ٹی وی اینکر بارے جے آئی ٹی نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی انون و انصاف نے زینب کے قاتل کی نعش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ہے۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سنیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دے کر اس کی نعش شہر میں گھمائی جائے، نعش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جبکہ نعش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔ کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی نعش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی نعش کا احترام ہے اور اسلام میں نعش کا زیادہ احترام ہے لہٰذا کسی کے نعش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔ قائمہ کمیٹی کے مطابق شریعت لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتی اور زندہ انسانوں کی طرح مردہ کا بھی احترام کیا جاتا ہے۔
تجویز مسترد

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain