تازہ تر ین

نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر (ن) لیگی امیدوار کامیاب، مسلم لیگ (ن )کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف کو 298ووٹ ملے،نتائج کیا نکلے ،فیصلہ کیا ہوا جانئیے

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے نااہل ہونے والے سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے حمایت یافتہ ا?زاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کامیاب ہو گئے ہیں۔ ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر اراکین اسمبلی نےووٹ کا حق استعمال کیا۔ریٹرنگ افسر نے ملک وحید اور ثوبیہ انور کے ووٹ مسترد کردیے، وحیدگل پر مہر لگانے کے بعد ووٹ صوبائی وزیر کو دکھانےکاالزام تھا جبکہ ثوبیہ انور نے ووٹ پر غلط نشان لگادیا تھا۔ اپوزیشن اراکین نے ملک وحیدکےعمل پراحتجاج بھی کیاتھا۔نہال ہاشمی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ا?زاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقا تیمور کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ پیپلز پارٹی نے نشست پر پولنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن )کےحمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کو 298ووٹ ملے جب کہ تحریک انصاف کی امیدوار کی ڈاکٹر زرقا تیمور کو 38ووٹ ملے۔(ن) لیگ کے نامزد سینیٹ امیدوار کی ا?زاد حیثیت میں جیت پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ !مسلم لیگ (ن )کے ہر رکن نے پارٹی کو ووٹ دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain