پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، مجھے بھی سینٹ الیکشن میں آفر ہوئی تھی۔وزیرِ اعلی ہاؤس پشاور میں پارلیمانی پارٹی کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امریکا میں براہ راست انتخاب کے ذریعے سینٹر منتخب ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ پیسے کے بل بوتے پر سینیٹر آتا ہے تو وہ کرپشن ہی کرتا ہے۔ اس نظام کر بدلنا ہے جو ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے۔ انشاء اللہ 2018ء کا الیکشن جیت کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کرائیں گے۔اس موقع پر وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں بھی بلا مقابلہ امیدوار منتخب کرنے کا کہا تھا، مگر اپوزیشن اتفاق نہیں کیا۔ اس دفعہ سپیکر نے تمام پارٹیوں سے رابطہ کیا کہ اپنے حصے کے مطابق سینیٹ الیکشن میں بلا مقابلہ اپنے امیدوار منتخب کریں، پھر بھی کسی نے اتفاق نہیں کیا۔