تازہ تر ین

پرتعیش بنگلے ،مہنگی ترین گاڑیاں بینک بیلنس کس کو ملے گا ؟سری دیوی کے اثاثے سامنے آگئے

ممبئی(ویب ڈیسک): بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی صرف دل سے امیر نہیں تھیں بلکہ ان کے پاس اچھی خاصی جائیداد بھی تھی۔فروری کو اپنے گھروالوں سمیت مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے رخصت ہونے والی ا?نجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کا ان کے چاہنے والوں کو اب بھی یقین نہیں ہورہا ہے۔ سری دیوی کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراو¿ں میں ہوتا تھا جب کہ کئی بار انہوں نے فلموں میں ہیرو کے مقابلے میں بھی زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔ سری دیوی نے اداکارہ کے علاوہ بطور ماڈل بھی کام کیا جب کہ وہ فلم پروڈیوسر بھی رہ چکی تھیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: موت سے کچھ دیر قبل سری دیوی کے ساتھ کیا ہوابھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم”انگلش ونگلش“کے بعد ان کی سالانہ ا?مدنی 13 کروڑ روپے تھی جب کہ ان کی کل ا?مدنی247 کروڑ تھی جس میں ان کے پرتعیش بنگلے اور مہنگی کاریں بھی شامل ہیں۔ سری دیوی کے پاس7 کاریں تھیں جن کی قیمت مجموعی طور پر 9 کروڑ تھی جن میں دو بینٹلی، اوڈیز اورفورڈز کاریں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 3 خوبصورت بنگلے تھے۔ سری دیوی بالی ووڈ کی وہ پہلی سپر اسٹار تھیں جنہوں نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا تھا۔ 1985 سے 1992 تک وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain