تازہ تر ین

سینیٹ انتخابات: وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پو لنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

 ایوان بالا کے ممبران کے انتخاب کے لیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا، جہاں عوامی نمائندوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایوان بالا کی خالی ہونے والی 52 نشستوں کیلئے 131 امیدوار میدان میں ہیں ۔ جن میں پیپلز پارٹی کے 20، ایم کیو ایم پاکستان کے 14، تحریک انصاف کے 13، پاک سرزمین پارٹی کے 4 اور 65 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ آزاد امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے وہ 23 امیدوار بھی شامل ہیں جو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑسکےکیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انہیں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی۔

سینیٹ کے ان اتخابات کے بعد پاکستانی سیاست کے بعض بڑے نام پارلیمانی سیاست سے باہر ہو جائیں گے اور بہت سے نئے چہرے بھی سینیٹ میں سامنے آئیں گے۔

پنجاب کے نتائج

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، پنجاب کی جنرل نشست سے آزاد امیدوار آصف کرمانی ، زبیر گل ، مصدق ملک ، مقبول احمد ، ہارون اختر، محمود الحسن پنجاب کی ٹیکنو کریٹ سیٹ پر اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم ، پنجاب سے اقلیت کی آزاد نشست سے کامران مائیکل ، پنجاب سے خواتین کی آزاد کی نشست سے نزہت صادق ، سعدیہ عباسی کامیاب ہو گئیں۔

 خیبر پختونخواکے نتائج 

خیبر پختون خوا سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم سواتی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔

وفاق کے نتائج

وفاق سے مشاہد حسین سید آزاد امیدوار کی حیثیت سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر سینیٹر منتخب جبکہ جنرل نشست پراسد جونیجوآزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے۔

فاٹا کے نتائج

فاٹا کی جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے شمیم آفریدی ، ہلال الرحمان، ہدایت اللہ، مرزامحمد آفریدی کامیاب

سینیٹرز کے انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ ایوان بالا کے ممبران کے انتخاب کے لیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا، جہاں عوامی نمائندوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایوان بالا کی خالی ہونے والی 52 نشستوں کیلئے 131 امیدوار میدان میں ہیں ۔ جن میں پیپلز پارٹی کے 20، ایم کیو ایم پاکستان کے 14، تحریک انصاف کے 13، پاک سرزمین پارٹی کے 4 اور 65 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ آزاد امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے وہ 23 امیدوار بھی شامل ہیں جو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑسکیں گے کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انہیں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سندھ کے نتائج

سندھ کی 12 نشستوں میں سے اب تک 10 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوچکی ہے۔ جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، محمد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب جاموٹ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کامیاب ہوگئے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری سینیٹر منتخب ہوگئے۔ اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے انور لال ڈین جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر پی پی پی کی ہی کرشنا کوہلی اور قرۃ العین مری الیکشن جیت گئیں۔

بلوچستان کے نتائج

 جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار احمد خان، صادق سنجرانی، انوارالحق کاکڑ، کہدہ بابر کامیاب ہوئے جبکہ کوئٹہ سے ہی نیشنل پارٹی کے محمد اکرام اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فیض محمد کامیاب ہوئے۔ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے امیدوار یوسف کاکڑ اور شفیق ترین بھی سینیٹر بننے میں کامیاب ہوگئے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 25 امیدوارسامنے آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain