تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب نے فنکاروں کیلئے 8کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی

لاہور(شوبز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فنکاروں کیلئے 8کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دیدی جبکہ فنکاروں کیلئے خدمت کارڈ کے نام پر شہبازشریف سمیت کئی افسروں نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس کارڈ کا نام تبدیل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ہونیوالے ا جلاس میں خصوصی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا یہ ضروری ہے کہ پنجاب میں موجود تمام فنکاروں کو مکمل تحفظ کیساتھ ساتھ ایسے فنکار جو اس وقت کام نہیں کر رہے یا جنکی آمدنی نہیں ان کو ملنے والا ماہانہ فنڈ بھی بڑھایا جائے ، اس حوالے سے متعلقہ محکمے کو تجویز تیار کر کے پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔اجلا س میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب حکومت گزشتہ برسوں میں فنکاروں کو متعدد فنڈز فراہم کر چکی ہے۔ دوسری جانب معلوم ہواکہ پنجاب میں کئی فنکاروں کی جانب سے یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ خدمت کارڈ ملنے کا طریقہ کار بہت ہی مشکل ہے اس وجہ سے کئی فنکاروں کو ماہانہ گرانٹ نہیں مل رہی جس پر وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ خدمت کارڈ ملنے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain