تازہ تر ین

سری دیوی کا شائقین کےساتھ رشتہ بہت مضبوط تھا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سری دیوی کوبالی وڈ کی پہلی خاتون سپرسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری صلاحیتیں عمدہ اور لازوال تھیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ انہیں فلموں میں کبھی بچی ، کبھی بڑی ، کبھی مزاحیہ ،سنجیدہ ، پرکشش اور گلیمر کرداروں میں عبور حاصل تھا ۔ان کی اداکاری صلاحیتیں نہایت عمدہ اور لازوال تھیں اور ہر اداکار ان جیسا بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اداکار بننے کی بڑی وجہ سری دیوی تھیں کیونکہ مجھے وہ بچپن سے ہی بہت پسند تھیں اور میں ان کے گانے اور فلمیں بار بار دیکھتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سری دیوی کا شائقین کے ساتھ رشتہ بہت مضبوط تھا اور ہم سب کی خاص یادیں ان سے وابستہ ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain