ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور فلم ”پھنے خان“ میں20سالہ نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ18سال کے طویل عرصے کے بعد پردہ سکرین پر راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ”پھنے خان “ میں جلوہ گر ہوں گے اس سے پہلے دونوں رومینٹک فلم ”ہمارا دل آپ کے پاس ہے“میں نظر آئے تھے۔ فلم میں انیل کپور ایک ناکام گلوکار کا کردار ادا کریں گے جس میں فلیش بیک کی ٹیکنیک اپنائی جائے گی اور انیل کپور20سالہ نوجوان کے روپ میںنظر آئیں گے۔فلم میں راج کمار راﺅ اور ایشوریہ رائے کی جوڑی ہو گی اور دیویا دتا انیل کپور کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔