ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا اس وقت سے رومانوی حوالے سے خبروں کی توجہ کا مرکز ہیں، جب انہوں نے گزشتہ برس اداکار علی فضل سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔گزشتہ برس کے وسط میں اپنی کامیڈی فلم فقرے 2 کی تشہیر کے دوران ریچا چڈا اور علی فضل نے اعتراف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں۔ ریچا چڈا کی شادی کی افواہیں بھی گرم ہیںاور اب انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انوکھی منطق بیان کی ہے کہ اگر انہیں تھوڑی سی بھی فرصت ہوتی تو وہ شادی کرلیتی۔ ہندوستا ن ٹائمز کےمطابق ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ اور علی فضل اپنے فلمی کیریئر پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔فقرے 2 کی بھولی پنجابن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس وقت شادی ان کے اور علی فضل کے ایجنڈے میں شامل نہیں ۔
اور ان دنوں وہ اپنے تعلقات کو آہستگی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
ریچا چڈا نے انکشاف کیا کہ رواں برس وہ دونوں بہت زیادہ مصروف رہیں گے، ان کی تمام تاریخیں پہلے سے ہی بک ہیں، اس لیے ان کی شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔