تازہ تر ین

سینکڑوں لازوال گیت دینے والی مالا بیگم کی 28ویں برسی منائی جارہی ہے

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کو سینکڑوں مشہور گیت دینے والی مالا بیگم کی (آج)28ویں برسی منائی جارہی ہے ۔”غِم دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے “جیسے متعدد لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکار مالا بیگم کو دنیا سے گزرے 28برس بیت گئے۔ نسیم نازلی المعروف مالابیگم نو نومبر1939 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ 1950ء کی دہائی میں مالا اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ساتھ موسیقی کے جہاں میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں۔بڑی بہن شمیم نازلی نے ملک کی واحد خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز حاصل کیا تو چھوٹی بہن مالا بیگم نے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔مالا بیگم کو موسیقار بابا غلام احمد چشتی نے 1961ء میں پنجابی فلم ‘آبرو’ میں متعارف کروایا۔

جبکہ انھوں نے 1962ء میں پہلی اردو فلم ‘سورج مکھی’ میں اپنے فن کا جادو جگایا تاہم ان کو اصل شہرت فلم ‘عشق پر زور نہیں’ کے گیت ‘دل دیتا ہے رو رو دہائی’ سے ملی، جس نے سننے والوں کو چونکا دیا۔مالا کے عروج کا دور 1964ء سے 1971ء تک رہا جس میں انھوں نے بہت بڑی تعداد میں اعلیٰ پائے کے گیت گائے۔ ماضی کی مدھر آواز کی یہ گلوکارہ6مارچ 1990 کو اپنے مداحوں کو غم زدہ چھوڑگئی تھیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain