تازہ تر ین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 17ویں میچ کے لئے دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی اور سرفراز الیون شارجہ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے مدمقابل ہوگی۔

ملتان سلطانز اب تک ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی جس نے 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میچ میں ناکامی اور ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسے 5 میچز میں سے تین میں ناکامی اور 2 میں کامیابی ملی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain