لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی۔شو کے دوران انہوں نے بتایاکہ شوبز انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی ، کچھ مصروفیات کی وجہ سے وقفہ آیا ہے مگر پرستار مجھے جلد نئے انداز میں دیکھیں گے۔اس موقع پر انہوں نے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد بھی حاصل کی انکے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ وینا ملک گھر میں مکمل ایک گھریلو بیوی ہیں اور وہ تمام امور سر انجام دیتی ہیں جو ایک بیوی اور اپنے بچوں کی ماں ہونے کا فرض بنتا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے کبھی بھی وینا ملک پرشوبز میں کام کرنے کی پابندی نہیں لگائی۔