ریاض(شوبزڈیسک) سعودی عرب نے ٹی وی نیٹ ورک پر دکھائے جانے والے مقبول ترک ڈراموں پر پابندی عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق عرب دنیا کے سب سے بڑے پرائیویٹ براڈ کاسٹر ایم بی سی نے کہا ہے کہ اب وہ مزید ترکی کے مشہور و مقبول ڈرامے پیش نہیں کریں گے۔ ایسا کرنے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ایسا کرنے کا حکم کس نے دیا ہے۔
، لیکن ترکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈراموں پر پابندی مذہبی طبقات کے دباو¿ میں عائد کی گئی ہے۔