تازہ تر ین

دپیکا پڈوکون ‘رنویر سنگھ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیںگے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آئندہ تین چار ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے والدین ایک دوسرے سے ملے اور شادی کی تاریخ پر بات چیت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ دونوں کی شادی آئندہ تین چار ماہ میں کی جائے گی۔ دپیکا ان دنوں رنویر سنگھ کے والدین کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جہاں وہ شادی کے زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ رنویر سنگھ ان دنوں ذویا اختر کی فلم ”گلی بوائے“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain